Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


    عقیدہ 9۔

    اللہ تعالٰی کا ہر نبی زندہ ہے ، ان پر ایک آن کو محض قرآنی وعدہ کی تصدیق کے لئے موت طاری ہوتی ہے ، اس کے بعد پھر ان کو حقیقی زندگی عطا ہوتی ہے ۔

    عقیدہ 10۔

    اللہ تعالٰی نے انبیاء کرام پر ، بندوں کے لئے جتنے احکام نازل فرمائے انہوں نے وہ سب بندوں کو پہنچادئے ، جو یہ کہے کہ کسی حکم کو کسی نبی نے چھپائے رکھا ،یعنی خوف و تقیہ یا کسی اور وجہ سے نہ پہنچایا ،وہ کافر ہے ۔

    عقیدہ 11۔

    دنیا میں سب سے پہلے نبی حضرت آدم علیہ السلام تشریف لائے ،آپ سے پہلے زمین پر انسان کا وجود نہ تھا ، سب انسان آپ ہی کی اولاد ہیں اسی لیے بنی آدم یا آدمی کہلاتے ہیں یعنی اولادِ آدم ۔ اور حضرت آدم علیہ السلام کو ابو البشر کہتے ہیں ،یعنی

    سب انسانوں کے باپ ، سب سے پہلے اللہ تعالٰی نے انہیں اپنی قدرت کاملہ سے بے ماں باپ کے پیدا کیا اور اپنا خلیفہ بنایا اور فرشتوں کو حکم دیا کہ انہیں سجدہ کریں۔

    عقیدہ 12۔

    انبیاء اللہ کے مختلف درجے ہیں ، بعضوں کے رتبے بعضوں سے اعلٰی ہیں اور سب میں اکمل و افضل ،رتبے میں سب سے برتر و بالا ہمارے آقا و مولٰی حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ہیں ، اسی لیے آپ کو سیّد الانبیاء کہا جاتا ہے

    یعنی سارے نبیوں کے سرور و سرادر ،سب کے سر کے تاج صلی اللہ علیہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ۔

    Comment


    • #17
      Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


      عقیدہ 13۔

      اللہ تعالٰی نے حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر نبوت کا سلسلہ ختم کردیا، حضور کے زمانہ میں یا بعد میں کوئی نیا نبی نہیں آسکتا ، اور جو اس کے خلاف ہے وہ یقیناً کافر و مرتد ہے ، حضور ہی پیشوائے مرسلین ہیں اور حضور ہی

      خاتم النبیین ہیں کہ آپ کی ذات پاک پر نبوت کا خاتمہ ہوگیا۔

      عقیدہ 14۔

      نبی صرف انسانوں میں سے ہوتے ہیں اور ان میں بھی یہ مرتبہ صرف مرد کے لئے ہے ،نہ کوئی جن و فرشتہ نبی ہوا اور نہ ہی یہ مرتبہ کسی عورت کو ملا۔

      Comment


      • #18
        Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


        عقیدہ 15

        نبی کے دعوٰی نبوت میں سچے ہونے کی دلیل یہ ہے کہ وہ اپنے صدق کا علانیہ دعوٰی فرما کر ایسی باتوں کے ظاہر کرنے کا ذمّہ لیتا ہے جو عادتاً محال و ناممکن ہوتی ہیں اور منکروں کو اس کی مثال لانے کی دعوت دیتا ہے ، اللہ عزوجل اس کے

        دعوٰی کے مطابق، امر محال عادی کو ظاہر فرمادیتا ہے اور منکرین سب عاجز رہتے ہیں۔ اسی کو معجزہ کہتے ہیں۔

        جیسے حضرت موسٰی علیہ السلام کے عصا کا سانپ ہوجانا اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کا مردوں کو جِلادینا، مادرزاد اندھے اور کوڑھی کو اچھا کردینا اور ہمارے حضور نبی اکرم صل اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے معجزات تو بہت ہیں ،جن کے ذکر سے

        بڑی بڑی کتابیں مالا مال ہیں جیسے اشارے سے چاند کے دو ٹکڑے کردینا، ڈوبے ہوئے سورج کو پھیرلینا، آپ کے حکم سے کنکریوں کا کلمہ پڑھنا، آپ کے حکم ہی سے درخت کا چل کر حاضر خدمت ہوجانا، آپ کی انگلیوں سے پانی کے چشمئہ فیض

        جاری ہوجانا ، رات کے تھوڑے سے حصّے میں مکّہ معظّمہ سے بیت المقدس تشریف لے جانا ، وہاں انبیاء کرام کی امامت فرمانا ، بیت المقدس سے آسمانوں پر تشریف فرما ہونا ، اللہ تعالٰی کا قُرب خاص پانا اور اسی مختصر سے وقت میں واپس مکہ معظّمہ

        آجانا وغیرہا ۔

        Comment


        • #19
          Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


          عقیدہ 16۔
          جو شخص نبی نہ ہو وہ نبوت کا دعوٰی کرکے کوئی محال عادی اپنے دعوے کے مطابق ظاہر نہیں کرسکتا۔ اور کوئی جھوٹا نبی ،نبوت کا دعوٰی کرکے ہرگز کوئی معجزہ نہیں دکھاسکتا ، ورنہ سچے جھوٹے میں فرق نہ رہے گا ، دراصل جن لوگوں کی طبیعت میں کچھ کجی ہوتی ہے وہ نبوت کی سچائی پر ایک ایسی علامت دیکھنا چاہتے ہیں جو اوروں کے ہاتھوں انجام نہ پاسکے، جیسا کہ بعض بیمار دوا کو بغیر شیرنی ملائے نہیں پی سکتے ۔ اور شفیق و مہربان طبیب اس میں شیرنی ملادیتے ہیں ، اسی طرح دونوں جہانوں کا پروردگار ،نبی کے ہاتھوں ایسی محال و ناممکن باتوں کو ظاہر فرمادیتا ہے ،جس سے بہت سوں کو تسکین ہو جاتی ہے ۔ جھوٹے بھی ایسا کر گزریں تو پھر سچے اور جھوٹے میں کیا امتیاز رہے گا ۔

          Comment

          Working...
          X