Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR

    سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR

    Click image for larger version

Name:	short pic.jpg
Views:	1
Size:	19.9 KB
ID:	2488426

  • #2
    Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


    بسم اللہ الرحمٰٰن الرحیم
    فلَولا نَفَرَ من کُلّ فِرقَۃٍ مِّنھُم طا ئِفَۃٌ لِیَتَفَقّھُوا فِی الدّین ِ
    تو کیوں نہ ہُوا ؟ کہ ان کی ہر بڑی جماعت سے ایک چھوٹی جماعت نکلے ،جو دین کی سمجھ حاصل کرے ۔
    سورۃ یونس 10۔ 122

    سنّی بہشتی زیور (کامل)
    حصہ اوّل تا نہم

    خواتین کے لئے اسلامی نظام کے مطابق زندگی گزارنے کا نصاب
    جو خواتین کامیاب ترین زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی ہیں وہ اس کتاب کا ضرور مطالعہ کریں ۔

    تصنیف
    خلیل ملّت حضرت علامہ مفتی محمد خلیل خاں قادری برکاتی قدس سرّہ العزیز

    ۔۔۔۔۔۔۔۔ناشر ۔۔۔۔۔۔۔۔
    فرید بُک سٹال رجسٹرڈ 38، اردو بازار لاہور۔

    Comment


    • #3
      Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR

      بسم اللہ الرحمن الرحیم ہ

      ذات و صفات باری تعالٰی کا بیان

      عقیدہ 1۔

      اللہ ایک ہے ، کوئی اس کا شریک نہیں ، نہ ذات میں نہ صفات میں ، نہ افعال میں ،نہ احکام میں اور نہ اسماء میں ، وہی معبود برحق اور اس کا مستحق ہے کہ اس کی عبادت و بندگی کی جائے ، قدیم ازلی ،ابدی ہے ، یعنی ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا اور جس طرح اس کی ذات قدیم ازلی ابدی ہے ، صفات بھی قدیم ازلی ابدی ہیں ۔ ذات و صفات کے سوا ساری چیزیں حادث ہیں ، یعنی پہلے نہ تھیں ،پھر موجود ہوئیں ،جو عالم میں سے کسی شے کو قدیم مانے یا اس کے حادث و نوپید ہونے میں شک کرے وہ کافر ار دائرہ اسلام سے خارج ہے

      Comment


      • #4
        Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


        عقیدہ 2

        وہ حی ہے یعنی خود زندہ ہے اور سب کی زندگی اس کے ہاتھ ہے جسے چاہے زندگی بخشے ، زندہ کرے اور جب چاہے موت دے ۔

        عقیدہ 3

        نہ وہ کسی کا باپ ہے نہ بیٹا ، نہ اس کے لئے بی بی ہے جو اسے باپ یا بیٹا بتائے یا اس کے لئے بی بی ثابت کرے کافر ہے ، بلکہ جو ممکن بھی کہے وہ بد دین اور گمراہ ہے ،ہم سب اس کے بندے ہیں اور وہ ہم پر ہمارے ماں باپ سے زیادہ مہربان ۔

        Comment


        • #5
          Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


          عقیدہ 4

          وہ بے پرواہ ہے ، غنی و بے نیاز ہے ،کسی آن ، کسی بات میں ، کسی کا محتاج نہیں ، بلکہ تمام جہاں اس کا محتاج ہے ۔

          عقیدہ 5

          وہ قدیر ہے ، یعنی ہر ممکن پر قادر ،کوئی اس کی قدرت سے باہر نہیں ، بڑی طاقت و قدرت والا ہے ،جو چاہے اور جیسا چاہے کرے ،کسی کو اس پر قابو نہیں ،وہی سب کا مالک ہے ، کوئی بھی اس کے حکم میں دم نہیں مار سکتا ۔

          Comment


          • #6
            Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


            عقیدہ 6

            وہ سمیع ہے ،ہر پکارنے والے کی پُکار اور آواز سنتا ہے ، زمین پر چیونٹی کے چلنے کی آہٹ اور مچھر کے پروں کی آواز تک سنتا ہے ۔

            عقیدہ 7

            وہ بصیر ہے یعنی ہر چیز کو دیکھتا ہے ،کوئی چیز اندھیرے میں ہو ،خواہ اجالے میں ، دور ہو یا نزدیک ، بڑی ہو یا چھوٹی ، اس سے چُھپی ہوئی نہیں ، ہر باریک سے باریک کو کہ خوربین سے محسوس نہ ہو ، وہ دیکھتا ہے ۔

            Comment


            • #7
              Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


              عقیدہ 8

              وہ علیم ہے یعنی ہر چیز کی اسے خبر ہے ،جو کچھ ہو رہا ہے یا ہو چکا ہے یا آئندہ ہونے والا ہے ، سب اس کے علم میں ہے ،ہماری گفتگو ،ہماری نیتیں ،ہمارے ارادے ، جو ہمارے سینوں میں پوشیدہ ہیں ، چھپے ہوئے ہیں ،سب اسے معلوم ہیں ، ایک ذرّہ بھی اس سے مخفی و پوشیدہ نہیں ۔ سب کو ازل میں جانتا تھا اور اب جانتا ہے اور ابد تک جانے گا ۔ اشیاء بدلتی ہیں ،اس کا علم نہیں بدلتا ، دلوں کے خطروں اور وسوسوں سے وہ واقف ہے ، غرض اس کے علم کی کوئی انتہا نہیں ۔

              Comment


              • #8
                Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR

                :jazak:

                سسٹر اللہ آپ کو اور آپ کے ارادوں کو نور سے منور کریں
                بہت شکریہ
                ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                Comment


                • #9
                  Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


                  عقیدہ 9

                  تمام چیزیں اسی کے ارادہ و اختیار سے ہیں ،جس کو چاہتا ہے وہی چیز ہوتی ہے اور وہ جسے نہ چاہے ہرگز نہیں ہوسکتی ، اس کی مشیّت (ارادے) کے بغیر کوئی کچھ نہیں کرسکتا ،پرندہ پر نہیں مارسکتا

                  ،کوئی ذرہ بغیر اس کے حکم کے حرکت نہیں کرسکتا

                  ،جہاں میں جو کچھ ہوتا ہے سب کچھ اسی کی مشیّت سے ہوتا ہے ،کسی کو اس پر قابو نہیں اور نہ ہی کوئی اسے اس ارادے سے باز رکھنے والا ۔

                  عقیدہ 10

                  وہی ہر چیز کا خالق ہے ، آسمان ، زمین ، چاند ، سورج ، ستارے ، آدمی ، جانور ، پہاڑ ، دریا اور سمندر ، غرض تمام حیوانات ، نباتات اور جمادات ، ساری کائنات ، تمام جہان کا پیدا کرنے والا وہی اکیلا ہے

                  ،ہمیں اور جو کچھ ہم کرتے ہیں اسی نے پیدا کیا ۔ سوائے اللہ کے اور کوئی کسی چیز کا مالک و خالق نہیں ، ہر چھوٹی اور بڑی چیز اسی کی مخلوق ، اسی کی پیدا کی ہوئی ہے جس چیز کو اللہ پیدا کرنا چاہتا ہے ،،کُن ،، کہہ کر پیدا کردیتا ہے۔

                  Comment


                  • #10
                    Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


                    عقیدہ 11

                    وہی رزّاق ہے ، چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی مخلوق کو روزی دیتا ہے ، وہی ہر چیز کی پرورش کرتا ہے ، وہی رب العالمین ہے ، وہی حقیقتاً روزی پہنچانے والا ہے ، ماں ، باپ ، حاکم ، بادشاہ بلکہ فرشتے وغیرہم سب وسیلے اور واسطے ہیں ۔
                    عقیدہ 12

                    وہ متکلّم ہے ، یعنی کلام بھی کرتا ہے مگر اس کا کلام آواز سے پاک ہے ، جس طرح اس کا کلام کرنا ، زبان سے نہیں ، یوں ہی اس کا دیکھنا ، سننا ، آنکھ اور کان سے نہیں ۔ مثل دیگر صفات کے کلام بھی قدیم ہے تمام آسمانی کتابیں ، صحیفے اور قرآن

                    کریم سب اللہ تعالٰی کا کلام ہے ، ہمارا پڑھنا لکھنا اور یہ آواز حادث و نوپید ہے مگر جو ہم نے پڑھا ،لکھا اور سنا اور حفظ کیا وہ قدیم ہے اس کی صفات بھی اس کی شان کے مطابق ہیں ۔

                    عقیدہ 13

                    وہ ہر کمال کا ہر خوبی کا جامع ہے اور ہر عیب و نقصان اور برائی سے پاک ہے ،یعنی کسی عیب کسی نقصان کا اس میں ہونا محال ہے ، بلکہ جس بات میں نہ کمال ہو ، نہ نقصان ، وہ بھی اس کے لئے محال ہے مثلاً جھوٹ ، دغا ، خیانت ، ظلم ، جہل

                    ، نادانی اور بے حیائی وغیرہا عیوب اس پر قطعاً محال ہیں

                    Comment


                    • #11
                      Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


                      عقیدہ 14

                      اس کو نہ اونگھ آئے نہ نیند ، تمام جہان کا نگاہ رکھنے والا ، نہ تھکے نہ اونگھے ، اسی کی رحمت ، ٹوٹے ہوئے دلوں کا سہارا ہے ، اس کے وعدہ وعید بدلتے نہیں ۔ اس نے وعدہ فرمالیا ہے کہ کفر کے سوا ہر چھوٹے بڑے گناہ کو جسے چاہے معاف

                      کردے گا ، وہ بڑے حلم والا ہے ،ا سی کے لئے بڑائی اور عظمت ہے مگر اس کی پکڑ بھی بڑی سخت ہے ، جس سے بے اس کی مرضی کے کوئی چھوٹ نہیں سکتا ، وہ جو کچھ کرتا ہے یا کرے گا عدل و انصاف ہے ، ظلم سے وہ پاک و صاف ہے ،

                      مخلوق کا نفع و ضرر سب اسی کے ہاتھ میں ہے ، مظلوم کی فریاد کو پہنچتا اور ظالم سے بدلہ لیتا ہے ، اس کی مشیّت و ارادہ کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا مگر اچھے پر خوش ہوتا ہے اور برے سے ناراض ۔

                      عقیدہ 15

                      اس کے ہر فعل میں کثیر حکمتیں ہیں ، خواہ ہماری سجھ میں آئے یا نہ آئے اور اس کے فعل کے لئے غرض و غایت نہیں اور نہ اس کے افعال ، علت و سبب کے محتاج ہیں ، اس کی سب باتوں کا خلاصہ یہ ہے کہ جہاں تک عقل پہنچتی ہے وہ خدا نہیں ،

                      اور جو خدا ہے اس تک عقل رسا نہیں ۔

                      عقیدہ 16

                      اس کا دیدار ، آخرت میں ہر مسلمان کے لئے ممکن بلکہ واقع ہے،البتہ اس کا دیدار بلا کیف ہے یعنی دیکھیں گے اور یہ نہیں کہہ سکتے کہ کیسے دیکھیں گے ۔

                      Comment


                      • #12
                        Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR

                        نبوت کا بیان !!!

                        مسلمان کے لئے جس طرح ذات و صفات الہٰی کا جاننا ماننا اور ان پر ایمان لانا ضروری اور فرض عظیم ہے اسی طرح یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کون ہوسکتا ہے ، نبی کے لئے کیا جائز ہے اور کیا واجب اور کیا محال ؟ کہ کسی واجب کا انکار اور

                        محال کا اقرار ،موجب کفر ہے کہیں اسے کافر نہ کردے اور بہت ممکن ہے کہ آدمی نادانی سے اسلامی عقائد کے برخلاف کوئی عقیدہ رکھے یا خلافِ عقیدہ کوئی بات زبان سے نکالے اور ہلاک ہوجائے کہ نبوت بڑا عظیم ، بہت بلند اور بڑا درجہ ہے
                        ۔

                        Comment


                        • #13
                          Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


                          عقیدہ1۔

                          اللہ عزوجل نے اپنے خاص فضل و کرم سے بندوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے جن پاک بندوں کو اپنا پیغام پہنچانے کے لئے مبعوث فرمایا اور بھیجا انہیں نبی کہتے ہیں ، یہ اللہ تعالٰی اور اس کے بندوں کے درمیان واسطہ ہوتا ہے جو لوگوں کو خدا تعالٰی

                          کی طرف بلاتے ہیں ۔

                          عقیدہ2 ۔

                          نبی و رسول ،اللہ تعالٰی کے خاص اور معصوم بندے ہوتے ہیں ، بڑی عزّت و وجاہت والے ، ان کی نگرانی اور تربیت خود اللہ تعالٰی فرماتا ہے ، صغیرہ کبیرہ گناہوں سے بالکل پاک ہوتے ہیں ، عالی نسب ،عالی حسب ، انسانیت کے اعلٰی مرتبہ پر پہنچے

                          ہوئے ، خوبصورت ، نیک سیرت ، عبادت گزار ، پرہیز گار ،تمام اخلاق حسنہ ،نیک خصلتوں سے آراستہ اور ہر قسم کی برائی ،بے حیائی اور بے غیرتی کے کاموں سے دور رہنے والے ، انہیں عقل کامل عطا کی جاتی ہے ۔ اوروں کی عقل سے ہزار

                          درجے زائد ،کسی دانشور ،کسی فلسفی ، کسی سائنس دان کی فہم و فراست ،وزیر کی ذہانت ان کے لاکھویں حصّے تک نہیں پہنچ سکتی ۔

                          Comment


                          • #14
                            Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


                            عقیدہ3۔

                            اللہ کے نبی، تمام مخلوق الہٰی سے افضل و اعلٰی اور برتر وبالا ہوتے ہیں ، فرشتوں میں بھی کوئی ان کا ہم مرتبہ نہیں بڑے سے بڑا ولی ، ان کے برابر نہیں ہو سکتا ۔

                            عقیدہ4 ۔

                            نبی کی تعظیم کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے بلکہ یہ فرض دوسرے تمام فرضوں سے بڑھ کر ہے ،جو شخص کسی نبی کی شان میں کوئی ایسی بات کہے جس سے ان کی توہین ہوتی ہو ،وہ مسلمان نہیں ہو سکتا ،کافر ہے اگر چہ اسلام کا نام لیتا ہو۔

                            عقیدہ 5۔

                            نبوت بہت بڑا مرتبہ ہے ،کوئی بھی شخص عبادت کے ذریعے اسے حاصل نہیں کرسکتا ،نبوت خدا تعالٰی کا عطیہ ہے جسے چاہتا ہے اپنے فضل سے دیتا ہے ، ہاں دیتا اسی کو ہے جسے اس کے قابل بناتا ہے ۔

                            Comment


                            • #15
                              Re: سنی بہشتی زیور SunnI BaheshTe ZeweR


                              عقیدہ 6۔

                              انبیاء کرام علیہم السلام غیب کی باتوں کا خود بھی علم رکھتے ہیں اور دوسروں کو بھی ان کی خبر دیتے ہیں ، حساب ،کتاب ، جنت ، دوزخ ، ثواب ، عذاب ، حشر نشر اور فرشتے وغیرہ غیب نہیں تو اور کیا ہیں ؟ یہ وہ کچھ بتاتے ہیں جس تک عقل کی

                              رسائی نہیں مگر یہ علم غیب کہ ان کے لئے ہے اللہ کا عطیہ ‘ اللہ تعالٰی کے دئیے سے ہے لہٰذا ان کا علم عطائی ہے (خدا تعالٰی کا عطا کیا ہوا )اور خدائے تعالٰی کا علم ذاتی ہے ( اپنی صفات سے )۔

                              عقیدہ 7۔

                              اللہ تعالٰی انبیائے کرام کو ہر ایسی بات سے دور اور پاک صاف رکھتا ہے جو لوگوں کے لئے نفرت کا باعث ہو، اسی لئے انبیاء کرام کے جسموں کا برص (سفید داغ ) جذام (کوڑھ ) وغیرہ ایسی بیماریوں سے پاک ہونا ضروری ہے جن سے لوگ گھن کریں

                              اور دور بھاگیں۔

                              عقیدہ 8۔

                              انبیاء کرام کی کوئی خاص تعداد مقرر کرلینا جائز نہیں ، اللہ اور رسول نے جنہیں تفصیلاً نام بنام نبی بتایا اور قرآن و حدیث میں ان کا تذکرہ آیا، ہم ان پر تفصیلاً ایمان لائے ہیں اور باقی تمام انبیاء کرام پر ہم اجمالاً ایمان و اعتقاد رکھتے ہیں ۔ خدا کے ہر نبی پر

                              ہمارا ایمان ہے اور رام کرشن وغیرہ جنہیں ہندو مانتےہیں ، ان کے وجود پر ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں کہ یہ واقعی کچھ اشخاص تھے، اور ہندوؤں کی کتابوں میں جہاں ان کا ذکر ملتا ہے وہیں ان کی بد اعمالیوں اور بد اخلاقیوں کا پتا بھی چلتا ہے اور

                              ظاہر ہے کہ ایسے بد کردار ،بد اطوار لوگ ہر گز ہر گز نبی نہیں ہوسکتے ۔

                              Comment

                              Working...
                              X