Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گھ&

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گھ&



    السلامُ علیکم محترم دوستو! ایک اسلامی واقعہ کسی نہ کسی اردو فورم پر اکثر پڑھنے کو ملتا ہے۔ جو کچھ یوں ہے:


    حضرت اویس قرنی کوجناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے بےحدعشق ومحبت تھی چنانچہ جب حضور صلعم کے صحابہ (رضی اللہ عنہم) نے ان سے ملاقات کی توحضرت اویس رحمۃ اللہ نے ان سے کہاکہ آپ تونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں یہ بتائیے کہ جنگ احد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کاکون سا دانت مبارک شہیدہواتھا۔آپ نے اتباعِ سنت میں اپنے تمام دانت کیوں نہ توڑ ڈالے ؟یہ کہہ کراپنے تمام ٹوٹے ہوئے دانت دکھاکرکہاکہ جب دانت مبارک شہیدہوا تومیں نے اپناایک دانٹ توڑ ڈالاپھرخیال آیاکہ شاید کوئی دوسرادانت شہید ہوا ہواسی طرح ایک ایک کرکے جب تمام دانت توڑ ڈالے اس وقت مجھے سکون نصیب ہوا۔ یہ دیکھ کرحضور صلعم کے صحابہ پررقت طاری ہوگئی ۔حضرت اویس قرنی اگرچہ زیارت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف نہ ہوسکے لیکن اتباع رسالت کامکمل حق اد اکرگئے اور دنیاکونبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ومحبت دیتے ہوئے رخصت ہوئے ۔



    درج بالا واقعہ پر تھوڑا سا اگر ہم غور کر لیں یا تھوڑی سی تحقیق کر لیں تو اس واقعے کے جھوٹا ہونے کا یقین ہو جائے گا۔ اور معلوم ہو جائے گا کہ کس طرح ایک عظیم تابعی حضرت اویس قرنی رحمة اللہ پر اس طرح بہتان لگایا گیا ہے۔

    سب سے پہلی بات تو یہ کہ اس واقعے میں خود کے دانت توڑ لینے کو "اتباعِ رسول (صلی)" سے تشبیہ دی گئی ہے۔ جبکہ صاحبِ قرآن (صلی اللہ علیہ وسلم) نے قرآن کی جو تعلیم دی ہے ، اس کے مطابق ارشاد الٰہی ہے:
    وَلاَ تُلْقُواْ بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ
    اور اپنے ہی ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو
    (سورہ بقرہ ، 195)

    اور قرآن یہ بھی کہتا ہے:
    لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ
    بےشک تمہارے پاس تم میں سے (ایک باعظمت) رسول تشریف لائے۔ تمہارا تکلیف و مشقت میں پڑنا ان پر سخت گراں (گزرتا) ہے۔۔۔۔
    (سورہ توبہ ، 128)

    اپنے ہی دانت توڑ لینا تو خود کو تکلیف و مشقت میں ڈالنا ہے جس کی قرآن ممانعت کرتا ہے اور کہتا ہے کہ خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو یہ بات گراں گزرتی ہے۔ تو کیا وہ تابعی جو صحابہ کی جماعت کے بعد قرآن کو زیادہ بہتر جاننے والوں میں سے تھے ، کیا وہ اس طرح قرآن کی حکمت کے خلاف عمل کر سکتے تھے؟

    اور دوسری اہم بات یہ کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس واقعے میں ایک تابعی اپنے عمل کے ذریعے حضرات صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم) پر رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کی برتری جتا رہے ہیں۔ کیا یہ بات قابلِ قبول ہے؟ اس صورت میں بھی جب کہ ہمارے پاس صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم) کے فضائل میں بیشمار صحیح احادیث ہیں۔ جیسے یہی ایک دیکھ لیں :
    صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی عظمت اور رتبے کے بارے میں فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ :
    تم میں سے کوئی شخص اگر احد پہاڑ جتنا سونا بھی اللہ کی راہ میں خرچ کر دے تب بھی وہ کسی صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خرچ کردہ آدھے مُد (ایک مُد = تقریباً ایک سیر) کے برابر نہیں ہو سکتا !
    صحيح بخاري ، كتاب فضائل الصحابة ، باب : فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم

    قرآن اور حدیث کی درج بالا تعلیمات کی روشنی میں ہمارے لیے ضروری ہے کہ اس واقعے کے جھوٹے ہونے کا یقین کریں اور اپنے دیگر احباب کو بھی ایسے بےسند اور من گھڑت واقعات کو بیان کرنے سے بچنے کی ترغیب دلائیں۔

  • #2
    Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ&#17

    میری گذارش ہے کہ اس پر تھوڑا سا اور غور کرواو

    اور کچھ اپنی زبان میں بھی پیش کرنے کی کوشش کرو





    Comment


    • #3
      Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ&amp

      Originally posted by Baniaz Khan View Post
      میری گذارش ہے کہ اس پر تھوڑا سا اور غور کرواو

      اور کچھ اپنی زبان میں بھی پیش کرنے کی کوشش کرو




      khan sahib agar uper koi ghalt bat hai to bataian.

      aap kay jawab ka shidat say muntazir





      Comment


      • #4
        Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ&amp

        Originally posted by lovelyalltime View Post



        khan sahib agar uper koi ghalt bat hai to bataian.

        aap kay jawab ka shidat say muntazir






        اوپر تو آپ نے خود غلط بات پیش کرکے اس کی اصلاح کروائی ہے
        آپ نے ذرا خود غور کرنے کا بھی ذکر فرمایا تو
        عرض کررہا ہوں کہ کچھ اپنے الفاظ اور عقلی دلائل کی روشنی بھی اس پر ڈال لیں

        میں نے کب کہا جناب کہ آپ نے غلط کہا





        Comment


        • #5
          Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ&amp

          Originally posted by Baniaz Khan View Post



          اوپر تو آپ نے خود غلط بات پیش کرکے اس کی اصلاح کروائی ہے
          آپ نے ذرا خود غور کرنے کا بھی ذکر فرمایا تو
          عرض کررہا ہوں کہ کچھ اپنے الفاظ اور عقلی دلائل کی روشنی بھی اس پر ڈال لیں

          میں نے کب کہا جناب کہ آپ نے غلط کہا
          یہ کاپی/پیسٹ کرنے والا روبوٹ ہے جس کے پاس عقل کہاں سے ہوگئی ایک بار میں نے بحث کی کوشش کی اس ممبر نے
          دنیا جہان کی تصویریں کاپی/پیسٹ کردیں خود اس کو نہیں پتہ میں کر رہا کیا ہوں یہی اس ک عقل کا ٹسٹ کراتا ہوں

          اچھا تو آپ نے یہ آئت لکھی

          اور قرآن یہ بھی کہتا ہے:
          لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ
          بےشک تمہارے پاس تم میں سے (ایک باعظمت) رسول تشریف لائے۔ تمہارا تکلیف و مشقت میں پڑنا ان پر سخت گراں (گزرتا) ہے۔۔۔۔

          اب بتاؤ اگر ایسا یہ ہے تو جہاد کا حکم کیوں ہے وہ بھی تو تکلیف ہے
          زراعت کرنا ، مزدوری کرنا کرنا کیسا ہے؟ یہ بھی تو تکلیف و مشقت ہے
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment


          • #6
            Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ

            aik aur baat Hazrat Awais Qarni RATA Sahabi thay .. Tabaai nahin...
            Last edited by *Rida*; 20 May 2012, 20:12.
            For New Designers
            وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

            Comment


            • #7
              Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ

              Originally posted by *Rida* View Post
              aik aur baat Hazrat Awais Qarni RATA Sahabi thay .. Tabaai nahin...

              کس طرح یہ بھی ارشاد فرمادیجیے
              یا صرف آپ کی بات ماننا ہے





              Comment


              • #8
                Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ

                Originally posted by Baniaz Khan View Post



                کس طرح یہ بھی ارشاد فرمادیجیے
                یا صرف آپ کی بات ماننا ہے
                pehlay aik baat bataien ....
                aap ka is baray mein kia khayal hai keh
                HAzrat Muhammad SAW nay Najjashi ki namaz e janaza perha thi
                For New Designers
                وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

                Comment


                • #9
                  Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ

                  Originally posted by *Rida* View Post


                  pehlay aik baat bataien ....
                  aap ka is baray mein kia khayal hai keh
                  HAzrat Muhammad SAW nay Najjashi ki namaz e janaza perha thi

                  اس بات یا اس سوال کو یہاں مینشن کرنا سمجھ سے باہر
                  ہے ۔۔آپ نے کہا صحابی ہیں ۔۔سمپل میں نے پوچھا کس طرح
                  ابھی عاشق رسولﷺ کا ایک کالم بھی شیئر کیا ہے
                  کسی دوسرے کا کالم تھا ۔۔نہ آپ کی سوچ تھی نہ آپ کی بات تو وہاں بات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔۔ سو یہاں آپ نے ایسا کہا تو پوچھ لیا

                  بتانا نہیں چاہتیں تو الگ بات ہے ۔۔





                  Comment


                  • #10
                    Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ&#17

                    aray bhai .... is baat ka zikr banta hai .... rohaniyat ka zkikr banta hai ....\

                    Hazrat Awais Qarni kay dil mein is qadar khwahish thi HAZARAT MUHAMMAD SAW say milnay ki unhain dekhnay ki ... lakin apni Walda ki waja say woh aisa nahin kar sakay .....us tarap ki waja say HAzrat MUHAMMAD SAW nay unhain apna sahabi honay ka darja diya thaa

                    let me search if I could find something

                    He was a great follower of Islam. He had embraced Islam while the Holy Prophet was still alive. He naturally had a very strong desire to see the Prophet but since his mother was old and she needed his help and care, he could not visit the Holy Prophet. As a reward of his service to his mother, he was treated as a Sahabi (Companion of Prophet) by the Prophet even though he could not see him personally. His name entered the list of Sahaba only because of his strong intention to see the Holy Prophet.

                    Once the Companions asked the Holy Prophet: "Has Hazrat Awais Qarni ever visited you? The Holy Prophet replied: "No, He never watched me physically, but spiritually he met me."
                    For New Designers
                    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

                    Comment


                    • #11
                      Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ

                      Originally posted by *Rida* View Post
                      aik aur baat Hazrat Awais Qarni RATA Sahabi thay .. Tabaai nahin...



                      Comment


                      • #12
                        Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ&#17



                        ردا صاحبہ میں نے صحیح مسلم کی حدیث پیش کر دی ہے

                        ہم صحیح حدیث کو دیکھیں یا آپ کے قول کو

                        کیا آپ اپنی بات سے رجوح کرتی ھیں

                        Comment


                        • #13
                          Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ

                          Originally posted by lovelyalltime View Post


                          بہت ساری احادیث کے زمانے ہوتے تھے جیسے پہلے عورتوں کا قبرستان جانا منع تھا مگر آخر میں انہیں اجازت دے دی گئی اسی طرح ہوسکتا ہے
                          پہلے یہ تابعی ہو اس حدیث کے وقت بعد میں صحابی کا درجہ مل گیا ہو
                          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                          Comment


                          • #14
                            Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ&#17

                            بھائی میرے خیال میں* یہاں* غلط رُخ پہ بات چل نکلی ہے وہ صحابی تھے یا تابعی

                            تھریڈ* کے ٹاپک لے لحاظ سے تو اس ایشو پربات کی جانی چاہیے کہ دانت توڑے گئے ہیں* یا نہیں* یا پھر یہ عمل درست ہے یا نہیں





                            Comment


                            • #15
                              Re: اویس قرنی - اپنے دانت خود توڑ لینے والا من گ&amp

                              Originally posted by Baniaz Khan View Post
                              بھائی میرے خیال میں* یہاں* غلط رُخ پہ بات چل نکلی ہے وہ صحابی تھے یا تابعی

                              تھریڈ* کے ٹاپک لے لحاظ سے تو اس ایشو پربات کی جانی چاہیے کہ دانت توڑے گئے ہیں* یا نہیں* یا پھر یہ عمل درست ہے یا نہیں

                              تابعی ہوں یا صحابی ، دانت توڑے یا نہیں اس سے دین کی صحت پہ کوئی رتی بھر بھی فرق نہیں پڑ سکتا ہاں اگر ہم اس بات کو لے کر کے بحث جاری رکھیں
                              تو ٹائم ضرور ضائع ہوگا میرے اپنی ذاتی رائے ہے ایسا کوئی کر تو نہیں سکتا ہے جبتک کوئی عشق کی لاسٹ سٹیج پہ نہ ہو جیسے اکثر لوگ خود کشی کر لیتے ہیں
                              باقی و اللہ اعلم

                              ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                              سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                              Comment

                              Working...
                              X