Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کسی خبر لانے والے مسلمان کی تصدیق؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کسی خبر لانے والے مسلمان کی تصدیق؟

    السلام و علیکم
    ایک دوست سے چاند نظر آنے والے معاملے پر گفتگو کے دوران ایک حدیث کا ذکر ہوا، جس میں مسلمانوں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور یمن سے آنے والے ایک مسلمان نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا کہ ان کے علاقے میں چاند دیکھا گیا ہے اور وہاں عید ہے۔ اسکی اس گواہی کی بنیاد پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےمسلمانوں کو روزہ توڑنے کا حکم فرمایا اور عید کا اعلان کر دیا گیا۔
    میرا سوال اس پر یہ تھا کہ اگر آجکل کے زمانے میں کوئی اور مسلمان ایسی خبر لے کر آئے تو کیا ہم اس پر ایسے ہی یقین کر لیں؟ جبکہ آجکل کے زمانے میں کوئی جھوٹ بھی بول سکتا ہے اور گمراہ بھی کر سکتا ہے اور فتنہ انگیزی کا بھی سبب بن سکتا ہے؟
    میرا پوائینٹ یہ ہے کہ اس حدیث کی بنیاد پر شرعی حکم تو پورا کیا جائے، مگر حالات کے تقاضے کے پیش نظر اس خبر لانے والے سے متعلق تحقیق بھی ہونی چاہئیے
    کیونکہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسی باتوں کی تصدیق تو اللہ سبحان و تعالٰی سے ہو جاتی تھی، مگر ہمارے دور میں تحقیق و تصدیق کر لینا زیادہ بہتر ہے، بجائے اسکےکہ کوئی بھی آکر جھوٹی قسم کے ساتھ ایسی خبر دے۔ یا اس شخص کو وہم ہوا ہو، وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔
    مجھے اسکا جواب یہ دیا گیا کہ شرعی معاملات میں عقلی دلیل کی گنجائیش نہیں ہوتی؟

    برائے مہربانی اس مسئلہ پر گفتگو فرمائیے اور وہ بھی آجکل کے دور کے فتنوں*کو مد نظر رکھتے ہوئے؟
    جزاک اللہ
    -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

  • #2
    Re: کسی خبر لانے والے مسلمان کی تصدیق؟

    اسلام علیکم
    پہلے یہی جواب میں نے "رومن میں تحریر کیا تھا لیکن اب اردو فونٹ کے ساتھ حاضر ہے
    بھائی میں بھی آپ ہی کی طرح ایک عام فرد ہوں ،اس سوال کا جواب میں قرآن و حدیث کے تحت تو نہیں دے سکتا لیکن اتنا ضرور عرض کروں گا کہ آپ ایسی بات کرنے والوں سے یہ کہیں کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ نے جو احکام کسی گواہ کو پرکھنے کے لئے بتائے ہیں اگر (یہ گواہی دینے والا فرد شرائط پر پورا اترتا ہے تو اس کی گواہی میں مان لیتا ہوں)۔
    جب وہ افراد آپ کی یہ بات مان لیں تو اس گواہی دینے والے کے بارے میں پوچھیں کہ
    ۱۔ کیا یہ فرد صوم صلوہ کا پابند ہے؟؟؟
    ۲۔ اس فرد نے زندگی میں کبھی جھوٹ تو نہیں بولا؟؟؟؟؟
    ۳۔ اس فرد کا کھانا ، پینا ،اوڑھنا بچھونا حلال زریع سے پورا ہوتا ہے؟؟؟؟
    ۴۔ اس فرد نے کبھی کسی کا حق تو نہیں مارا؟؟؟؟
    اُمید ہے آپ کی ان باتوں کو سن کر جو لوگ آپ کو خاموش ہونے کا کہہ رہے ہیں وہ خود ہی کہیں گے کہ ٹھہرو اور کسی کی گواہی بھی آ لینے دو
    اور ایک مختصر سا جواب بھی حاضر ہے وہ یہ کہ
    اپنے اس طرح کے دوستوں کو کہیں کہ اُس وقت جن کے سامنےگواہی دی جا رہی تھی اُنہیں کسی بھی طرح گمراہ نہیں کیا جا سکتا تھا یعنی وہ خدا کے بعد سب کچھ جاننے والوں کی معراج پر تھے اور جو گواہی دے رہے تھے وہ صحابی رسول ﷺ تھے جو کہ گواہی دینے والے کی معراج پر تھے لہذا نہ تو ہم گواہی سننے والے(رسولﷺ) کی طرح ہیں اور نہ ہی گواہی دینے والا اُس گواہ(صحابی رسولﷺ) کے مقابلے کا ہے لہزا تصدیق کرنے میں کوئی حرج نہیں
    اگر میرا جواب عقلی طور پر آپ کو مطمئین کر سکا ہے تو دعائوں میں یاد رکھئے گا
    اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین
    Last edited by S.Athar; 12 September 2010, 10:10.
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: کسی خبر لانے والے مسلمان کی تصدیق؟

      Achi aur maloomati behas............................Mashallah
      Last edited by shaann; 15 November 2010, 04:35.

      Comment

      Working...
      X