Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

شرعی پردہ۔۔مکمل تفصیل کے ساتھ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • شرعی پردہ۔۔مکمل تفصیل کے ساتھ



    ستر و حجاب میں فرق
    پردے کے حوالے سے اکثر لوگ ستر اور حجاب میں کوئی فرق نہیں کرتے حالانکہ

    البتہ حجاب عورت کا وہ پردہ ہے جسے گھر سے باہر کسی ضرورت کے لئے نکلتے وقت اختیار کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں شریعت کے وہ احکامات ہیں جو اجنبی مردوں سے عورت کے پردے سے متعلق ہیں ۔ حجاب کے یہ احکامات سورة الا حزاب میں بیان ہوئے ہیں۔ان کا مفہوم یہ ہے کہ گھر سے باہر نکلتے وقت عورت جلباب یعنی بڑی چادر ( یا برقع ) اوڑھے گی تاکہ اس کا پورا جسم ڈھک جائے اور چہرے پر بھی نقاب ڈ الے گی تاکہ سوائے آنکھ کے چہرہ بھی چھپ جائے ۔ گویا حجاب یہ ہے کہ عورت سوائے آنکھ کے باقی پورا جسم چھپائے گی۔

    1 - کسی کے گھر میں داخل ہوتے وقت
    اجازت طلب کی جائے
    سورة النور آیت ۲۷ میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
    یَا اَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْ ا بُیُوْتًا غَیْرَ بُیُوْتِکُ مْ حَتّٰی تَسْتَاْنِ سُوْا وَ تُسَلِّمُو ْا عَلٰی اَھْلِھَا ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَّکُمْ لَعَلَّکُم ْ تَذَکَّرُو ْنَ o


    ۱ - نبی اکرم ﷺ کا اپنا قاعدہ یہ تھا کہ جب کسی کے ہاں تشریف لے جاتے تو دروازے کے عین سامنے کھڑے نہ ہوتے کیوں کہ اُس زمانے میں دروازوں پر پردے نہ لٹکائے جاتے تھے ۔ آپ دروازے کے بائیں یا دائیں جانب کھڑے ہو کر اجازت طلب فرمایا کرتے ۔ ( ابوداؤد)
    ( فقھاء نے نابینا کے لئے بھی اجازت مانگنا لازم قرار دیا ہے تاکہ گھر والوں کی باتیں سننے کا احتمال نہ ہو )
    ۲ - اجازت لینے کے لئے نبی اکرم نے زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ پکارنے کی حد مقرر کی اور فرمایا اگر تیسری بار پکارنے پر بھی جواب نہ آئے تو واپس ہو جاؤ۔(متفق علیہ)
    ۳ - حضرت ھزیل بن شرحبیل  کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے ہاں حاضر ہوا اورعین دروازے پر کھڑے ہوکر اجازت مانگنے لگا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرما یا کہ تیرا یہ کیا معاملہ ہے ؟ اجاز ت مانگنے کا حکم تو ا س لئے ہے کہ نگاہ نہ پڑے ۔ ( ابوداؤد)
    ۴ - حضرت ثوبان  کی روا یت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایاکہ جب نگاہ داخل ہوگئی تو پھر خود داخل ہونے کے لئے اجاز ت مانگنے کا کیا موقع رہا ۔ ( ابوداؤد)
    ۵ - ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے ہاں آیا اور دروازے پر آکر کہا اَ اَ لِجُ - کیا میں گھس آؤں؟ نبی اکرم ﷺ نے اپنی لونڈی روضہ سے فرمایا کہ یہ شخص اجازت مانگنے کا طریقہ نہیں جانتا ذرا اٹھ کر اسے بتاؤ کہ یوں کہنا چاہیئے السلام علیکم ! اَ اَ دْ خُلُ - کیا میں داخل ہو جاؤں ؟ ( ابوداؤد)
    ۶ - حضرت کلدہ بن حنبل  ایک کام سے نبی اکرم ﷺ کے ہاں گئے اور سلام کیے بغیر یوں ہی جا بیٹھے ۔آپ نے فرمایا باہرجاؤ اور السلام علیکم کہہ کر اندر آؤ۔ ( ابوداؤد)

    اجازت لینے کا حکم ا پنے گھر کی صورت میں بھی ہے





  • #2
    Re: شرعی پردہ۔۔مکمل تفصیل کے ساتھ



    ۴ - حفصہ بنتِ عبد الرحمن  حضرت عائشہ  کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور وہ ایک باریک دوپٹہ اوڑھے ہوئے تھیں ۔ حضرت عائشہ  نے اس کو پھاڑدیا او رایک موٹی اوڑھنی ان پر ڈال دی ۔ (موطا امام مالک  )
    نوٹ : بحالتِ مجبوری یا بغرضِ علاج ، طبیب کے سامنے ستر کھولا جا سکتا ہے ۔
    4 - سینہ پر اوڑھنی ڈ النا
    سورة النور آیت۳۱ میں خواتین کو حکم دیاگیا :
    وَلْیَضْرِ بْنَ بِخُمُرِھِ نَّ عَلٰی جُیُوْبِھِ نَّ

    یعنی چادر سے اپنا گریبان چھپائے رکھیں ۔حضرت عائشہ  فرماتی ہیں کہ :

    5 - عورتیں ا پنی زیب و زینت مخفی رکھیں
    سورة النور آیت۳۱ میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
    وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُ نَّ اِلَّا مَا ظَھَرَ مِنْھَا




    وَلاَ یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُ نَّ اِلَّا لِبُعُوْلَ تِھِنَّ اَوْاٰبَآئ ِھِنَّ اَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِ ھِنَّ اَوْ اَ بْنَائِھِن َّ اَوْ اَبْنَاءِ بُعُوْلَتِ ھِنَّ اَوْاِخْوَ انِھِنَّ اَوْ بَنِیْ اِِخْوَانِ ھِنَّ اَوْ بَنِیْ اَخَوٰتِھِ نَّ اَوْنِسَآئ ِھِنَّ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُھ ُنَّ اَوِ التَّابِعِ یْنَ غَیْرِ اُولیِ الْاِرْبَة ِ مِنَ
    الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْھَرُوْ ا عَلٰی عَوْرٰتِ النِّسَآءِ




    ایک اہم نکتہ یہ بھی ہے کہ اس آیت میں بیان شدہ محرم رشتہ داروں کی فہرست میں شوہر کے والد کا ذکر بھی ہے اور شوہر کے بیٹے کابھی لیکن شوہر کے بھائی کا ذکر نہیں۔ جب یہ آیت نازل ہو ئی تو نبی اکرم ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ کیا دیور سے بھی پردہ ہے؟ تو آپ نے فرمایا :
    اَ لْحُمْوُ مَوْتٌ دیور تو موت ہے ! ( بخاری ، مسلم ، مسندِ احمد)
    اصل میں پردے کے احکامات کی حکمت ہی یہ ہے کہ ُان محرکات پر پابندیاں لگائی جائیں جن سے زنا کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک عورت کو سب سے زیادہ خطرہ اُن نامحرم رشتہ دار مردوں سے ہو سکتاہے جو گھر میں موجود ہوں یا جن کا گھر میں آناجانا آسان ہو۔ اس لئے نبی ﷺنے دیور یا جیٹھ کے بارے میں فرمایا کہ وہ تو بھابھی کے لئے موت ہیں۔

    اس آیت میں البتہ یہ صراحت کردی گئی ہے کہ اگر کسی عورت کی کنیز غیر قوم سے ہو تب بھی اس سے پردہ نہیں ہے۔ جہاں تک کسی عورت کا اپنے غلام سے پردے کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں دو آراء ہیں :

    مندرجہ بالا آراء میں سے اگر دوسری رائے کو بھی قبول کرلیا جائے تو بھی اسے آج کل کے گھریلو ملازمین سے پردہ نہ کرنے کے لئے دلیل نہیں بنایا جاسکتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ غلام کی ایک خاص محکومانہ ذہنیت بن جاتی تھی اور وہ اپنی مالکہ سے اس قدر مرعوب اور فاصلہ پر ہوتا تھا کہ کوئی فعل بد تو کجا غلط نگاہ ڈالنے کا بھی تصور نہیں کر سکتا تھا۔اس کے برعکس آج کل کے گھریلو ملازمین کا رویہ بڑا آزادانہ اور بے باک ہوتا ہے کیوں کہ وہ جب چاہیں ملازمت سے علیحدہ ہوسکتے ہیں۔ لہذا ان کی طرف سے ایک خاتون کو اپنی ناموس کے حوالے سے اندیشہ ہو سکتا ہے۔
    6 - مخلوط معاشرت کی ممانعت
    سورة النور کی اس آیت میں محرم مردوں کے سامنے اظہارِ زینت کا حکم دے کر اللہ تعالیٰ نے غیر محرم مردوں کے ساتھ مخلو ط معاشرت کی ممانعت فرمادی ہے۔ ارشادِ نبوی ﷺ ہے :

    Comment


    • #3
      Re: شرعی پردہ۔۔مکمل تفصیل کے ساتھ



      __________________

      Comment


      • #4
        Re: شرعی پردہ۔۔مکمل تفصیل کے ساتھ

        I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

        Comment


        • #5
          Re: شرعی پردہ۔۔مکمل تفصیل کے ساتھ

          Originally posted by Tanha Hassan View Post
          shukriya g:rose

          Comment


          • #6
            Re: شرعی پردہ۔۔مکمل تفصیل کے ساتھ

            :jazak:

            Awesome sharing :)

            Comment


            • #7
              Re: شرعی پردہ۔۔مکمل تفصیل کے ساتھ

              Originally posted by kutkutariyaan View Post
              :jazak:

              Awesome sharing :)
              bahut thanx gi:phool:

              Comment


              • #8
                Re: شرعی پردہ۔۔مکمل تفصیل کے ساتھ

                bay'had shukria, mujhay is par malomat darkar theen :rose
                That's Enough...!!

                Comment


                • #9
                  Re: شرعی پردہ۔۔مکمل تفصیل کے ساتھ

                  Originally posted by ScorpioN_RulzZ View Post
                  bay'had shukria, mujhay is par malomat darkar theen :rose
                  acha gi aap ko maloom tha
                  shukriya g:rose

                  Comment


                  • #10
                    Re: شرعی پردہ۔۔مکمل تفصیل کے ساتھ

                    jazakAllah khair

                    Comment

                    Working...
                    X