Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~ Sab kuch dene wala ~

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: ~ Sab kuch dene wala ~

    اسلام علیکم پیاری آپی گل
    اصل میں آپ اس موضوع پر کنفیوژن کا شکار ہیں ۔ ۔ خوشی نے سعودی میڈڈ برانڈ ویب سائٹ سے لیکر ایک پوسٹ لگائی جس میں اردو کہ چند کلمات (داتا، غریب نواز ،دستگیر ،مشکل کشاء وغیرہ)کو بنیاد بنا کر پوری امت مسلمہ کو مشرک ٹھرا نے کی ناکام کوشش کی گئی ہے یہ کوئی نئی دریافت یا نئی بات نہیں بلکہ صدیوں سے ایسا ہی چلا آرہا ہے جب جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے صلح کہ لیے طرفین سے ایک ایک شخص کو بطور حکم چن لیا تو خارجیوں کا ایک بہت بڑا گروہ حضرت علی رضی اللہ عنہ پر شرک کا فتوٰی لگاتے ہوئے قرآن کی یہ آیت پڑھ کر کہ ۔ ۔ ان الحکم الا للہ ۔ ترجمہ کہ حکم تو صرف اللہ ہی ہے ۔ ۔ اور آپ نے بندوں کو حکم چن کر شرک کیا ہے لہذا وہ خارجی گروہ علیحدہ ہوگیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آیت تو تم لوگوں نے ٹھیک پڑھی مگر اس کا محل (یعنی اطلاق ) غلط رکھا ہے اسی طرح بخاری شریف میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ خوارج کو بدترین مخلوقعبداللہ) بن عمر رضی اﷲ عنہما ان (خوارج) کو اﷲ تعالیٰ کی بد ترین مخلوق سمجھتے تھے۔ (کیونکہ) انہوں نے اﷲ تعالیٰ کی ان آیات کو لیا جو کفار کے حق میں نازل ہوئی تھیں اور ان کا اطلاق مومنین پر کرنا شروع کردیا۔


    (أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : استتابة المرتدين و المعاندين و قتالهم، باب

    : (5) قتل الخوارج و الملحدين بعد إقامة الحجة عليهم، )
    تو عرض یہ کررہا تھا کہ ان خارجیوں کی معنوی اولاد آج بھی امت مسلمہ میں موجود ہے اور میرے کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی ایک ایک نشانی پر پورا اتر رہی ہے اور بے دریغ مسلمانوں رپر شرک کہ فتوٰی لگارہی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
    اب آتا ہوں اصل مسئلہ کی جانب سب سے پہلے تو عرض ہے کہ یہ کسی کا بھی عقیدہ نہیں کہ ہمیں جو کچھ بھی ملتا ہے وہ اللہ پاک سے نہیں ملتا بلکہ اس کہ غیر سے ملتا ہے سب جانتے ہیں اور الحمدللہ مسلمانوں سے نیک گمان رکھنا چاہیے سب کا یہی عقیدہ ہے کہ حقیقی مددگار حقیقی مشکل کشاء اور حقیقی سب کچھ دینے والا اللہ پاک ہی ہے مگر خود اسی اللہ پاک نے اس وسیع کائنات میں وسیع زرائع اور وسائل پیدا کیے ہیں اور قانون یہ بنایا ہے کہ رزق تو میں ہی دوں گا مگر ملے گا تمہیں ان وسائل (یعنی وسیلے) پر چل کر یعنی عمل کرکے ملے گا اب کوئی شخص محض اللہ کو رازق جان کر گھر بیٹھا رہے کہ آسمان سے روٹی اترے گی تو میں کھا لوں گا کیونکہ اللہ ہی رازق ہے تو ایسے شخص کو سب بے وقوف ہی کہیں گے باوجود کہ اللہ پاک اس بات پر قادر ہے کہ کسی بھی شخص کو گھر بیٹھے آسمان سے خوان نازل کرکے کھلاتا رہے بلکہ اللہ تو اس بات پر بھی قادر ہے کہ کوئی شخص ایسا بھی ہو کہ اسے بھوک ہی نہ لگا کرئے اور وہ ہمہ وقت تندرست و توانا بھی رہے مگر یہ اللہ پاک کہ عمومی قانون کہ خلاف ہے ۔ ۔ ۔ عمومی قانون یہی ہے کہ بیمار ہوتو ڈاکٹر کہ سے مدد طلب کرو شفاء میں ہی دوں گا چاہے پونسٹان یا پیرا سٹامول کی گولی ہی کی شکل میں کیوں نہ ہو اب اگر کوئی سردرد میں پیراسٹامول کی گولی کھا کر یہ کہہ دیتا ہے کہ اس گولی نے میری مشکل یعنی سردرد حل کردی تو وہ مشرک نہیں ہوجاتا کہ ظاہر طور پر تو وہ گولی ہی اثر کررہی ہوتی کہ اس گولی میں سائنس دانوں نے تحقیق سے ایسے تمام اجزء شامل کردیئے ہوتے ہیں جو کہ سر درد کی بعض وجوہات کہ لیے باعث شفا بنتے ہیں مگر ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ اگرچہ وہ اجزاء دریافت تو سائنس دانوں ہی کی ہیں مگر پیدا کردہ اللہ پاک کہ ہیں اور ان سائنس دانوں کا علم بھی اللہ پاک کا ہی عطا کردہ ہے کہ جسکی بدولت ہے انھوں نے ایک ایسی گولی ایجاد کی جو کہ سر درد میں مشکل کُشا ہے ۔ ۔ لہزا حقیقی طور پر بھی اس گولی کہ پیچھے جو ذات متصرف ہے وہ اللہ پاک ہی کی ہے لہزا جب بھی کوئی شخص کسی سے بھی کوئی مدد طلب کرئے اور سامنے والا اسکی مدد کر بھی دے تو تب بھی حقیقی مدد اللہ پاک ہی کی ہوتی ہے مگر ظاہری طور پر سامنے والے کو مددگار یہ مشکل کہ وقت کام آنے والا کہہ سکتے ہیں اور اس پر یہ اطلاق مجازی معنوں میں ہوگا . . . یہ تو تھی ایک عام اورسادہ سی زبان میں عقیدہ توحید کو سمجھانے کی کوشش اب آتا ہوں آپ کہ ٹیکنکل نقاط کی طرف جو کہ*آپ نے اُٹھائے ہیں ۔ ۔ ۔
    سب سے پہلے تو خوشی کو پوسٹ پر آپ نے درج ذیل رپلائی دیا ہے ۔ ۔۔


    Walekum salam ...!
    MashaAllah Kitni EYE OPENING baat share ki aap nay
    aur Deykhein yeh sab naam KAAM Allah taalah k hein
    aur hamaray haan LOAG inn AZEEM namoun ko ...
    INSANOUN k Liyay use kartay hein jo sara sar Gunah hai na..
    Astaghfirullah ...!
    Allah Taalah hamein Sabhi SHIRKIYAH kaamoun se door rakhay ameen
    SUm ameen ..


    اس میں آپ نے دو دعوٰی جات کیے ہیں ایک تو اوپر خوشی کی پوسٹ میں جو نام استعمال ہوئے ہیں ان کو آپ نے اللہ کہ نام قرار دیا ہے اور دوسرا آپ نے بغیر تحقیق کہ محض ان ناموں کہ مخلوق پر اطلاق کو شرک قرار دے دیا ہے
    یہ دونوں آپ کہ دعوٰی جات ہیں اور اس معاملے میں اصول یہ ہے کہ مدعی پر اپنے دعوٰی کا ثبوت بطور دلیل لازم ہوا کرتا ہے اب آپ کو چاہیے کہ قرآن و سنت میں جہاں بھی یہ نام بطور اسماء الٰہی کہ استعمال ہوئے ہیں وہ یہاں پیش کریں۔
    پھر اس کہ بعد جب ہم نے آپکی اس بات پر گرفت کی تو آپ نے یہ فیصلہ صادر فرمادیا کہ اللہ پاک کا اسم ذات فقط اللہ ہی باقی سب صفات ہی اس کہ نام ہیں ۔ ۔ ۔
    دیکھیئے سب سے پہلے تو یہ جان لیجئے کہ اسم اسے کہتے ہیں کہ جس کی نسبت سے کسی خاص چیز ،شخص ،وصف یا ذات پر دلالت کی جائے یہ حق ہے کہ اللہ ذات باری تعالٰی کا اسم ذات ہے اور اسی وجہ سے اسکو عَلَم (عین کی زبر کہ ساتھ)بھی کہا جاتا ہے مگر یہ اسم ذات بھی وصف سے موصوف ہے اور وہ وصف ہے الٰہ ہونا یعنی معبود ہونا اب اگر آپ یہ سوال کریں کہ فقط الٰہ ہونے کی صفت کو ہی کیوں بطور اسم ذات ترجیح دی گئی تو اس کا جواب یہ ہے کہ صفت الٰہ اللہ پاک کی ایک ایسی صفت ہے کہ باقی تمام صفات اس کہ رہین ہیں اور اس صفت کا اطلاق مجازی طور پر بھی کسی پر بھی نہیں ہوسکتا ۔ ۔ ۔ اس لیے اس کہ اسم ذات قرار دیا گیا خیر بات بہت دور نکل گئی میں کہہ رہا تھا کہ اللہ پاک کہ تمام اسماء اس کی صفات کہ ہی مظہر ہیں اور خود اللہ پاک نے قرآن پاک میں اپنے بیشتر صفاتی ناموں کا اپنی مخلوق پر اطلاق کیا ہے اور جب ہم نے آپکو اس کا ثبوت پیش کیا تو آپ نے ایک اور لایعنی اعتراض جڑ دیا یعنی علم النحو کہ ایک قاعدے (معرف باللام) جو کہ نکرہ کو معرفہ بنانے میں استعمال ہوتا ہے کہ حوالے سے . . . .
    دیکھئے عربی میں کسی بھی اسم کو نکرہ سے معرفہ بنانے کہ لیے فقط ایک یہی قاعدہ نہیں ہے کہ اسماء پر الف لام داخل کرکے اسکو عام سے خاص بنادو بلکہ اور بھی دیگر قاعدے ہیں جو کہ اسم معرفہ کہ لیے استعمال ہوتے ہیں مثلا اسم معرفہ کہ دیگر قاعدے دررج زیل ہیں

    اسم موصول :- اسم موصول وہ اسم معرفہ ہے جس کو صلہ بعد میں آنے والا جملہ کے ساتھ متعّین کیا جائے جیسے اَلِّذِی ، اَ لِّتِی
    اسم اشارہ :-اسم اشارہ وہ اسم معرفہ جس سے کسی معّین چیز کی طرف اشارہ کیا جائے جیسے ھٰذَا (یہ) ، ذٰلِکَ (وہ)
    معرّف بالاضافۃ :- وہ اسم معرفہ جس کو اسم معرفہ کی طرف مضاف کیا جائے جیسے فِنَاءُالمَدرَسَۃِ (مدرسہ کا میدان)
    ،معرّف بالنداء :- وہ اسم نکرہ جس کو حرف نداء کے ساتھ معّین کیا جائے جیسے یَا رَجُُلُ اور اللہ پاک کہ صفاتی ناموں ََیَا حَیُ ََیَا قَیُوم کو بھی اسی قاعدے کہ تحت (بطور ورد )اللہ پاک کو پکارا جاتا ہے۔ ۔
    کہنا یہ چاہتا ہوں کہ سمیع اور بصیر اور دیگر صفات الٰٰہیہ پر اگر الف لام نہ بھی داخل کیا جائے تو یہ تب بھی اللہ پاک ہی کی صفات ہیں اور خود اللہ پاک نے اپنے بعض صفاتی ناموں کو بغیر معرف باللام کیئے قرآن پاک میں استعمال کیا ہے جیسے مثال کہ طور پر درج زیل امور پر غور فرمایئے ۔ ۔


    اللہ قران میں اپنے لیے فرما رہا ھے کہ وہ کریم ہے۔
    فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ
    القران 27:40 ۔۔۔ اور میرا رب بے نیاز اور کریم ہے
    لیکن اسی قران میں اللہ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی فرما رہا ہے:
    إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيم
    بے شک یہ (قرآن) بزرگی و عظمت والے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا (منزّل من اللہ) فرمان ہے، (جسے وہ رسالۃً اور نیابۃً بیان فرماتے ہیں
    الحاقہ 40۔
    اسی طرح قوی بھی اللہ کی صفت اور نام ہے۔ اللہ قران میں اپنے متعلق فرماتا ہے:
    إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيز
    (القران 22:74) بیشک اللہ بڑا قوی اور غالب اور زبردست ہے۔
    مگر اسی قران میں اللہ تعالیٰ یہ بھی فرما رہا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی قوت والا ہے
    ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ
    (القران 81:20) وہ صاحبِ قوت ہے اور صاحبِ عرش کی بارگاہ کا مکین ہے۔
    رؤوف اور رحیم
    یہ دونوں صفات اللہ کی ہیں۔ اللہ قران میں اپنے لیے فرما رہا ہے:
    إِنَّ اللّهَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوفٌ رَّحِيمٌ
    (القران 2:143) بیشک اللہ تو لوگوں کے لیے بہت رؤوف (شفیق) اور رحیم ہے۔
    مگر اسی قران میں اللہ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے فرما رہا ہے:
    لَقَدْ جَاءكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ
    (القران 9:12 لوگو تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک پیغمبر آئے ہیں جنہیں تمہاری تکلیف گراں معلوم ہوتی ہے اور تمہاری بھلائی کے خواہش مند ہیں اور مومنوں پر نہایت روؤف (شفیق) اور رحیم ہیں۔
    نوٹ:- یہاں بھی دیکھے کہ ۔ ۔إِنَّ اللّهَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوفٌ رَّحِيمٌ ۔ ۔ میں اللہ پاک نے دونوں صفات یعنی رؤف اور رحیم کو بغیر الف لام کہ اپنے لیے استعمال کیا ہے اور پھر انہی دونوں صفات کو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کہ لیے استعمال کیا ہے ۔ ۔۔ اسی طرح الحمدللہ رب العٰلمین میں صفت رب بغیر الف لام کہ استعمال ہوئی ہے اللہ پاک کے لیے اس طرح کی اور بھی کئی مثالیں قرآن پاک سے دی جاسکتی ہیں جس سے کہ آپ نے جو نقطہ اُٹھایا تھا اس کا بطلان خود قرآن ہی سے ہوتا ہے اور ہمارے دعویٰ کی تصدیق ہوتی ہے کہ لفظوں کا ظاہری التباس سے شرک نہیں ہوتا جبکہ ان سے ان حقیقی معنٰی کا قصد نہ کیا جائے جو کہ اللہ پاک کہ لیے مخصوص ہیں اور ان معنٰی کا قصد فقط انسان کہ باطن کا معاملہ ہے
    کہ جس پر کوئی بھی سوائے اس انسان یا اللہ پاک کہ مطلع نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ انسان خود وضاحت نہ کردے کہ وہ فلاں کو کن معنوں میں سمیع یا بصیر یا نصیررب ،کریم ، رؤف اور رحیمیعنی ازلی و ابدی اور ذاتی ) استعمال ہوتے ہیں جبکہ قرآن پاک میں یہی صفات یعنی روف اور رحیم اور کریم جب نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کہ لیے استعمال کی جاتی ہیں تو ان سے مراد مجازی (یعنی اللہ پاک کی عطا سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم رحیم اور کریم ہونا ) ہوتا ہے یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اللہ پاک نے اپنے لیےبھی صفت کریم جو کہ اس کا اسم صفت بھی ہے کو بغیر الف لام کہ استعمال کیا ہے الفاظ بظاہر دونوں جگہ ایک ہی ہیں اور ان سے جن معنوں کا قصد کیا گیا ہے وہ بھی ایک ہی ہیں مگر اللہ کی صفت کریم اسکی ذاتی ازلی اور ابدی ہے اور اس میں اسکا کوئی شریک نہیں جبکہ اللہ کہ محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت کریم خود اللہ پاک کی عطا کردہ یعنی عطائی محدود اور حادث ہے اور ان دونوں پر صفت کہ استعمال میں جو حقیقی اور مجازی کا فرق ہے وہ فرق ظاہری الفاظ کہ استعمال کی بنا پر نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس فرق کو باطن میں پوشیدہ نظریہ کی بنا پر ہی معلوم کیا جاسکتا ہے اور نظریہ ایک ایسی چیز ہے جو کہ باطن میں ہوتی ہے اور کسی بھی عقیدہ کی بنیاد بنتی ہےلہذا عقیدہ بھی ہمیشہ انسان کہ باطن میں ہوتا ہے کہ جس پر کوئی بھی شخص بغیر اس انسان کہ خود (کہ جس کا جو عقیدہ ہو) بتلائے مطلع نہیں ہوسکتا ۔ اور اگر ہم اس حقیقی اور مجازی معنوں کے فرق کو ملحوظِ خاطر نہ رکہیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ اللہ اپنی صفت میں دوسرے کو شریک کر کے معاذ اللہ خود شرک کر رہا ہے۔
    باقی آخر میں اتنا عرض کروں گا یہ کہ یہاں وہی ہورہا ہے کہ جس کا مجھے ڈر تھا اور اب ایک لمبی اور لاحاصل بحث شروع ہوجائے گی کہ جس کا کوئی بھی انجام آج تک نہیں ہوسکا ۔ ۔ ۔ میں نے ایک عمر اسی دشت کی سیاہی میں مناظرے اور مباحثے کرتے گذاری ہے اب جبکہ میں یہ سب کچھ ترک کرچکا ہوں تو آپ لوگ مجھے مجبور کررہے ہیں پھر اسی سمندر میں غوطہ زنی پر ۔ ۔ ۔ فقط والسلام
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

    Comment


    • #17
      Re: ~ Sab kuch dene wala ~

      Originally posted by *khushi* View Post




      abhi Bhai Ph3l3 To Apka Bht Shukriya Itni Detail M3i Batan3 K3 Liy3
      l3kin M3i Y3hi Kahungi K3 Jo Naaam Sirf Allah K3 Hain Wo Usssi K3 Hain....aur Kisiko Koi Haq Nai Banta Wo Un Namao Ka Istamaal Kar3...bht S3 Logon Ko M3in3 K3ht3 How3 Bhi Suna Hai K3 Wo Bazurg Hai Data Hai..na-azbillah...
      data Sirf Allah Hai Aur Sab Ko D3n3 Aur Nawazn3 Wala Bhi Woi Hai..

      aur Agar Apko Lagta Hai Jo Post Sachayi P3 Bas3 Ho Wo Galat Hai To Ap Khushi S3 D3l3t3 Kar Sakt3 Hain...:)
      پیاری بہن سچائی فقط وہ نہیں ہوتی کہ جس کو سعودی میڈڈ برانڈ اسلام کی تائید حاصل ہو گر سچائی کی تلاش ہے تو خود مطالعہ کیجئے شکریہ
      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

      Comment


      • #18
        Re: ~ Sab kuch dene wala ~

        Assalam Oalaikum Brother !
        MashaAllah Aap nay BOLD and Bright Colors k sath buhat kuch Wazea karnay ki koshish ki hai ..Kash yeh sab clear ho jata k ..Baat kia ho rahi hai

        Magar afsos ..K hum alfaz ka use kartay hein ...Baat Ki Assal se hatt jatay hein na:) :SubhanAllhaa:

        Sab se barri baat Garift meri kahin nahi ...THEE na hai :)
        Mein nay ...Ayaat k mutabik ...Jo Allah Taalah Ki Azmaat aur Khasiiyat KO
        Bataa rahein theen ..Likha kioN K>...yeh NAAM JIN ka Haqq ALALH KO JATA HAI ..Hum Insanoun k liya use kartay hein ..:yy:.
        Aur Allah Taalah k naam/ siftat ka tu hisaab hee nahi ..
        .yeh aik alag baat hai !:)
        Ab agar aap 99 Names ko deykhein tu Rabb oss mein nahi ..!:)

        http://www.ahadees.com/names_of_allah/


        ALLAH HUM SAB PER REHAM FARM-EY ..AMEEN
        Alfaz aap k pass hein MAshaAllah ..!
        magar Aap buhat kuch bhool gay ..! Anyway ...

        Allah Ka nam .Allah hee hai ..Baqi Sab Naam hein Wahi Sabhi Siffat hai Aur
        Allah Ki sifaat mein b ksii ko shareek karna SHIRK hai
        Baat yehi thee...!aur YEHI haqeeqat hai Alhamdolilllah ..
        aur JAHAN Allah ka HUKAM aata hai Wahan hamein LOGICS and AQAL Ko istemaal karnay se MANA`A kiya giya hai :) hamein se murad hum sab ko ..
        JO Muslims hein!
        GHOR O FIKR .....KAENAAT mein hai ...TAKHLEEQAT-e ALLAH ST mein hai
        ta k Allah Ta`allah Ki AZMAT KA PATA CHALAY ...
        anyway..

        mein apni Aqal ko yeham MOQOOF Samjhtii hooN ..

        Sirf iss Baat K sath ...Baat Ko khatam karti hooN K
        HUM SAB KO ALLAH taalH EEMAN KI SALAMTI AATTA KARAY ...AUR ..
        HAMEIN SHIRK SE BACHA K RAKHAY ...AMEEN SUM AMEEN:salam:

        Wesay aap nay meri baat ka jawab nahi diya
        DATA tu SIRF ALLAH HAI NA tu KISI INSAN K LIYAY KIYUN .........! Use
        Kiya jata hai ..........!:donno:

        Comment


        • #19
          Re: ~ Sab kuch dene wala ~

          Assalam Oalaikum Brother !
          MashaAllah Aap nay BOLD and Bright Colors k sath buhat kuch Wazea karnay ki koshish ki hai ..Kash yeh sab clear ho jata k ..Baat kia ho rahi hai

          Magar afsos ..K hum alfaz ka use kartay hein ...Baat Ki Assal se hatt jatay hein na:) :SubhanAllhaa:
          وعلیکم السلام ڈئیر سسٹر گل آپی
          تو آپ ہی بتا دیجئے کہ بات کیا ہورہی تھی ؟
          کیا آپ نے داتا ، غریب نواز اور غوث اعظم ان سب ناموں کو اللہ کا نام نہیں قرار دیا تھا ؟اور آپ نے ان ناموں کا مخلوق پر استعمال شرکیہ کام نہیں قرار دیا تھا ؟ اور جب میں نے آپ سے ان ناموں کا قرآن و سنت سے ثبوت مانگا تو اب آپ کہہ رہی ہیں کہ میں جانتا ہی نہیں ہوں کہ بات کیا ہورہی ہے ؟
          اور کیا آپ نے یہ نہیں کہا تھا کہ سمیع اور بصیر اللہ کہ نام نہیں ہیں کیونکہ ان پر الف لام نہیں ہے اور کیا آپ نے یہ بھی نہیں کہا تھا کہ جہاں بھی اللہ پاک کا صفاتی نام آئے گا تو وہ ضرور معرف باللام ہوگا یعنی اس پر لازمی الف لام ہوگا ؟ تو جب ہم نے آپ کہ سامنے خود قرآن سے ایسی مثالیں پیش کردیں کہ اللہ پاک نے اپنے صفاتی ناموں کو بغیر الف لام کہ اپنے لیے بھی اور مخلوق کہ لیے بھی استعمال کیا ہے تو اب آپ کہہ رہی ہیں کہ ہم اصل بات سے ہٹ رہے ہیں معاملہ کو سمجھ نہیں رہے ؟تو پھر آپ ہی بتادیجئے کہ کیا بات ہورہی ہے جو کہ میری سمجھ میں نہیں آرہی ؟
          اب آپ کہیں گی یہ جو سب نام ہیں جو کہ اردو میں ہیں یعنی داتا ،غریب نواز اور غوث اعظم وغیرہ یہ اگرچہ
          براہ راست اللہ پاک کہ نام نہیں ہیں مگر ان ناموں کہ معنٰی سے جو بعض صفاتی معنی ہیں وہ صفاتی معنٰی اللہ پاک لیے بھی استعمال ہوتے ہیں تو اس کہ جواب کہ بطور ہم نے قرآن پاک سے بطور مثال ایسے نام جو کہ بطور اسم بھی اور بطور صفت بھی اللہ پاک کے لیے استعمال ہوتے ہیں ان میں سے بعض کا مخلوق کہ لیے اطلاق بزبان قرآن ثابت کردکھایا جس پر آپ خاموش ہیں اور اب میری گزارش ہے کہ آپ اپنی بات کی اصل پر رہتے ہوئے غوث پاک ،داتا اور دیگر صفاتی ناموں کہ مخلوق پر اطلاق کو خود قرآن وسنت سے شرک ثابت کیجئے تاکہ پتا چل سکے کہ بات کی اصل پر کون برقرار ہے اور کون نہیں ؟



          ALLAH HUM SAB PER REHAM FARM-EY ..AMEEN
          Alfaz aap k pass hein MAshaAllah ..!
          magar Aap buhat kuch bhool gay ..! Anyway ...
          میں کیا بھول رہا ہوں وہ آپ ہی یاد لادیجئے ناں دیر کس بات کی ہے؟
          Allah Ka nam .Allah hee hai ..Baqi Sab Naam hein Wahi Sabhi Siffat hai Aur
          Allah Ki sifaat mein b ksii ko shareek karna SHIRK hai
          Baat yehi thee...!aur YEHI haqeeqat hai Alhamdolilllah ..
          پتا نہیں آپ ایک ہی بات کی بار بار تکرار کرکہ کیا ثابت کرنا چاہ رہی ہیں اللہ کانام اللہ ہی ہے اور میں نے اللہ پاک کہ اس اسم جلالت کہ عَلم ہونے یعنی اسم ذات ہونے کی توجیہ بھی بیان کردی تھی اب دوبارہ اس کو دہرانا چہ معنی دارد؟ اور یہ بھی بچہ بچہ جانتا ہے کہ جس طرح اللہ پاک ذات کہ کسی کو برابر ٹھرانا شرک ہے اسی طرح اس کی صفات میں بھی کسی کو برابر ماننا شرک فی الصفات ہے مگر آپ سے سوال یہ ہے کہ یہ شرک فی الصفات آخر متحقق یعنی ثابت کیسے ہوگا ؟
          کیا محض کسی غیراللہ پر اللہ پاک کہ کسی صفاتی نام کہ اطلاق سے شرک فی الصفات ثابت ہوتا ہے؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر معاذاللہ ثم معاذ اللہ قرآن پاک خود ایسے شرک سے بھرا پڑا ہے اور پھر آپ ان آیات کا کیا جواب دین گی کہ جس میں خود اللہ پاک نے اپنے صفاتی ناموں سے اپنی مخلوق کو یاد فرمایا ہے ؟ کیا معاذ اللہ قرآن میں تضاد ہے ؟ ان سب باتوں کا جواب آپ کہ ذمہ ہے
          aur JAHAN Allah ka HUKAM aata hai Wahan hamein LOGICS and AQAL Ko istemaal karnay se MANA`A kiya giya hai :) hamein se murad hum sab ko ..
          JO Muslims hein!
          GHOR O FIKR .....KAENAAT mein hai ...TAKHLEEQAT-e ALLAH ST mein hai
          ta k Allah Ta`allah Ki AZMAT KA PATA CHALAY ...
          anyway..
          یہ بھی خوب کہی یہاں عقل کا استعمال کون کررہا ہے
          آپ یا میں ؟ میں تو نقلی دلائل پیش کررہا ہوں کہ جنکا ثبوت خود قرآن و حدیث سے منقول ہے میں نے تو عقل کہ کوئی گھوڑے نہیں دوڑائے ؟ عقل اور قیاس سےتو آپ کام لے رہی ہیں جو ہماری قرآن و سنت سے پیش کردہ کسی دلیل کا جواب قرآن و سنت سے نہیںبلکہ اپنی عقلی قیاس کہ جس کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ پاک کا کوئی بھی صفاتی نام مخلوق کہ لیے مجازی طور پر بھی اطلاق کہ قابل نہیں کیونکہ ایسا ہونا بھی آپ کی عقلی تقاضا کی رو سے شرک فی الصفات ہے ۔ ۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو عقیدہ تو حید اور شرک کہ مبادیات کا بھی علم نہیں اس پر علم الکلام میں جو جو بحثیں علماء کرام نے کی ہیں ان میں سے کوئی ایک بھی آپ کی نظر سے نہیں گزری اور اگر گزری ہوتی تو ہماری سابقہ رپلائی سے آپ کو مسئلہ کی سمجھ آجانی تھی ۔ ۔ ۔

          Sirf iss Baat K sath ...Baat Ko khatam karti hooN K
          HUM SAB KO ALLAH taalH EEMAN KI SALAMTI AATTA KARAY ...AUR ..
          HAMEIN SHIRK SE BACHA K RAKHAY ...AMEEN SUM AMEEN
          ساتھ میں یہ دعا بھی کیجئے ناں کہ اللہ پاک جس طرح ہمیں خود شرک سے محفوظ رکھے بالکل اسی طرح دیگر امت کہ شرک میں مبتلا ہونے کہی بدگمانی سے بھی محفوظ رکھے اور ساتھ ساتھ امت پر بے دریغ شرک و بدعت کہ فتوٰی جڑنے والوں کو بھی عقل سلیم عطا کرے آمین

          Wesay aap nay meri baat ka jawab nahi diya
          DATA tu SIRF ALLAH HAI NA tu KISI INSAN K LIYAY KIYUN .........! Use
          Kiya jata hai ..........
          اصولا تو آپ کہ اس سوال کا جواب آپ کو خود دینا چاہیے تھا کیونکہ ہم نے داتا تو کُجا وہ اسماء حقیقی کہ جو بالواسطہ اللہ پاک کہ صفاتی ناموں میں شامل ہیں ان کا استعمال خود قرآن ہی کی زبانی مخلوق پر ثابت کردکھایا ہے اب آپ کا یہ سوال اللہ پاک پر بنتا ہے کہ جب وہ خود کو بھی رؤف اور رحیم کہتا ہے تو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو کیوں رؤف اور رحیم کہتا ہے اسی طرح علٰی ہذا القیاس دیگر صفاتی نام بھی جو قرآن پاک میں بطور مجاز مخلوق کہ لیے استعمال ہوئے ہیں ۔ ۔ ۔اب آتا ہوں لفظ داتا پر داتا سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اس کہ کئی ایک معنٰی ہیں

          وہ شخص جو بخشش کرنے والا ہو، دینے والا، سخی، مہربان؛ خُدا۔
          اسی طرح
          فقیر، درویش، اور سائیں کو بھی داتا کہہ دیتے ہیں
          انگریزی ترجمہ
          giver, donor, benefactor, a liberal man; the giver of all things, God
          اس کہ کئی ایک مترادفات بھی ہیں جیسے
          فَیّاض ،سَخی، کَرِیم ،مالِک ،فَقِیر ،سادھُو ، مُحْسِن ، رَزّاق، رازِق
          اب آپ ہی بتائیے کیا ان میں سے سب کہ سب معنٰی کا اطلاق اللہ کی پاک ذات پر جائز ہوگا جو یہ نام اللہ کا خاصا ہو باقی رہ گئے فیاض ، سخی یا کریم تو ان معنٰی میں اس کا استعمال اللہ اور مخلوق دونوں پر کیا جاسکتا ہے کہ حقیقی سخی اللہ ہی اور اسکے بندے یعنی حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اس کی عطا سے سخی تھے اسی پر دوسرے صفاتی ناموں کو قیاس کرلیجئے تو آپ کی مشکل حل ہوجائے گی
          Last edited by aabi2cool; 31 December 2008, 22:25.
          ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

          Comment


          • #20
            Re: ~ Sab kuch dene wala ~

            نعوذ باللہ

            عابد بھائی ۔۔
            ہمیں کثیر الکلام سے بچنے کا حکم ہے

            بس اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں کچھ زیادہ نہیں کہہ رہی
            آپ زیادہ محنت مت کیجئے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو شرک سے دور رکھے آمین ۔۔۔اور ہم سب کو سمعنا و اطعنا
            اسلمنا پر قائم رکھے آمین

            ہمیں کوئی اختیار نہیں ۔۔۔کہ ہم اللہ کی خصوصیات کو کسی کے ساتھ جوڑیں
            باقی اللہ کو اختیار ہے وہ اپنے محبوب بندے کو جس نام سے پُکارے ۔۔

            Comment


            • #21
              Re: ~ Sab kuch dene wala ~


              الحمدللہ

              تمام قسم کی تعریفات اللہ کے لائق ہیں ۔
              بعض علماء نے ذکر کیا ہے کہ توحید دو قسموں میں منقسم ہے ۔

              1- توحید معرفۃ واثبات ۔
              یہ عزوجل کے وجود ربوبیت اور اس کے اسماء و صفات پر ایمان لانے پر مشتمل ہے ۔

              2- توحید قصد و طلب ۔
              یہ اللہ ذوالجلال کی الوہیت پر ایمان لانے کو شامل ہے ۔
              کچھ نے توحید کو تین قسموں میں تقسیم کیا ہے تا کہ آسان فہمی کے لۓ گذشتہ تقسیم کو کھول کر بیان کیا جا سکے
              1- توحید ربوبیت : اللہ ذوالجلال پر ایمان اس میں داخل ہے ۔

              2- توحید الوہیت یا عبادۃ : اور دونوں کا ایک معنی ہے ۔

              3- توحید اسماء و صفات

              توحید کی تینوں اقسام کے معانی کا مختصر بیان ۔
              ربوبیت پر ایمان : اللہ ذوالجلال کو اس کے افعال یعنی ( کائنات ، مخلوقات ) کو پیدا کرنے اور مارنے وغیرہ میں اکیلا جاننا ۔
              الوہیت پر ایمان : اللہ ذوالجلال کو بندوں کے افعال ، قول و فعل ظاہر و باطن کے لۓ منفرد جاننا ہے اور اللہ تعالی کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا ۔
              اسماء اور صفات پر ایمان : یعنی اللہ تعالی کے ان اسماء اور صفات پر ایمان رکھنا جو اللہ تعالی نے اپنی ذات مبارک کے لۓ ثابت کۓ ہیں اور ان کی نفی کرنا جن سے اللہ تعالی نے نفی کی ہے
              ۔

              واللہ اعلم.

              Comment


              • #22
                Re: ~ Sab kuch dene wala ~

                Originally posted by gul View Post
                نعوذ باللہ


                عابد بھائی ۔۔
                ہمیں کثیر الکلام سے بچنے کا حکم ہے

                بس اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں کچھ زیادہ نہیں کہہ رہی
                آپ زیادہ محنت مت کیجئے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو شرک سے دور رکھے آمین ۔۔۔اور ہم سب کو سمعنا و اطعنا
                اسلمنا پر قائم رکھے آمین

                ہمیں کوئی اختیار نہیں ۔۔۔کہ ہم اللہ کی خصوصیات کو کسی کے ساتھ جوڑیں
                باقی اللہ کو اختیار ہے وہ اپنے محبوب بندے کو جس نام سے پُکارے ۔۔
                سبحان اللہ یہاں عقیدہ توحید اور شرک کی توضیح بیان کی جارہی ہے اور آپ اسے کثیر الکلامی سے تعبیر فرمارہی ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ ۔
                باقی اب جب کہ آپ نے اس موضوع کو چھیڑ ہی دیا ہے تو میں یہ چاہ رہا ہوں کہ اس کہ ہر ہر پہلو سے گفتگو ہوجائے لیکن شائستگی کہ ساتھ تاکہ لوگوں کہ ذہنوں میں جو بے جا ابہامات ہیں ان کا ازالہ ہوسکے ۔ ۔
                ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                Comment


                • #23
                  Re: ~ Sab kuch dene wala ~

                  Originally posted by gul View Post
                  الحمدللہ

                  تمام قسم کی تعریفات اللہ کے لائق ہیں ۔
                  بعض علماء نے ذکر کیا ہے کہ توحید دو قسموں میں منقسم ہے ۔

                  1- توحید معرفۃ واثبات ۔
                  یہ عزوجل کے وجود ربوبیت اور اس کے اسماء و صفات پر ایمان لانے پر مشتمل ہے ۔

                  2- توحید قصد و طلب ۔
                  یہ اللہ ذوالجلال کی الوہیت پر ایمان لانے کو شامل ہے ۔
                  کچھ نے توحید کو تین قسموں میں تقسیم کیا ہے تا کہ آسان فہمی کے لۓ گذشتہ تقسیم کو کھول کر بیان کیا جا سکے
                  1- توحید ربوبیت : اللہ ذوالجلال پر ایمان اس میں داخل ہے ۔

                  2- توحید الوہیت یا عبادۃ : اور دونوں کا ایک معنی ہے ۔

                  3- توحید اسماء و صفات

                  توحید کی تینوں اقسام کے معانی کا مختصر بیان ۔
                  ربوبیت پر ایمان : اللہ ذوالجلال کو اس کے افعال یعنی ( کائنات ، مخلوقات ) کو پیدا کرنے اور مارنے وغیرہ میں اکیلا جاننا ۔
                  الوہیت پر ایمان : اللہ ذوالجلال کو بندوں کے افعال ، قول و فعل ظاہر و باطن کے لۓ منفرد جاننا ہے اور اللہ تعالی کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا ۔
                  اسماء اور صفات پر ایمان : یعنی اللہ تعالی کے ان اسماء اور صفات پر ایمان رکھنا جو اللہ تعالی نے اپنی ذات مبارک کے لۓ ثابت کۓ ہیں اور ان کی نفی کرنا جن سے اللہ تعالی نے نفی کی ہے ۔

                  واللہ اعلم.
                  مناسب تھا کہ ابن تیمیہ اینڈ کمپنی کی جس ویب سے آپ نے تو حید کی یہ تعریفات و تقسیمات کاپی پیسٹ کی ہیں اس کا لنک بھی دے دیتیں تاکہ ایک تو لوگوں کو یہ پتا چل جاتا کہ دوسروں کو تقلید کا طعنہ مارنے والے خود کس قدر پابند قرآن و سنت ہیں اور دوسرے ان عبارات کی توضیح مجھ سمیت اگر کسی کو مقصود ہو تو کیا
                  براہ راست آپ سے رابطہ کیا جائے یا پھر مذکورہ ویب سائٹ والوں سے ؟
                  نوٹ :- یاد رہے کہ یہاں دوسروں سے مراد آپ نہیں بلکہ مذکورہ ویب سائٹ والے ہیں
                  Last edited by aabi2cool; 31 December 2008, 23:03.
                  ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                  Comment


                  • #24
                    Re: ~ Sab kuch dene wala ~

                    Originally posted by aabi2cool View Post
                    سبحان اللہ یہاں عقیدہ توحید اور شرک کی توضیح بیان کی جارہی ہے اور آپ اسے کثیر الکلامی سے تعبیر فرمارہی ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ ۔
                    باقی اب جب کہ آپ نے اس موضوع کو چھیڑ ہی دیا ہے تو میں یہ چاہ رہا ہوں کہ اس کہ ہر ہر پہلو سے گفتگو ہوجائے لیکن شائستگی کہ ساتھ تاکہ لوگوں کہ ذہنوں میں جو بے جا ابہامات ہیں ان کا ازالہ ہوسکے ۔ ۔


                    Originally posted by aabi2cool View Post
                    مناسب تھا کہ ابن تیمیہ اینڈ کمپنی کی جس ویب سے آپ نے تو حید کی یہ تعریفات و تقسیمات کاپی پیسٹ کی ہیں اس کا لنک بھی دے دیتیں تاکہ ایک تو لوگوں کو یہ پتا چل جاتا کہ دوسروں کو تقلید کا طعنہ مارنے والے خود کس قدر پابند قرآن و سنت ہیں اور دوسرے ان عبارات کی توضیح مجھ سمیت اگر کسی کو مقصود ہو تو کیا
                    براہ راست آپ سے رابطہ کیا جائے یا پھر مذکورہ ویب سائٹ والوں سے ؟
                    نوٹ :- یاد رہے کہ یہاں دوسروں سے مراد آپ نہیں بلکہ مذکورہ ویب سائٹ والے ہیں
                    بھائی
                    میری کم گوئی اور میرا کسی بحث میں جانے سے خود کو روکنا
                    میری کمزوری مت سمجھیئے
                    میں نے شائستگی کا دامن کہٰں ہاتھ سے جانے نہیں دیا الحمد للہ

                    آغاز آپ نے کیا مگر لگتا ہے کہ آپ بحث پر مصر ہیں
                    تو جناب اس سلسے میں ۔۔۔۔( میری پہلی بات کو ذہن میں رکھئے گا)

                    میں کوئی بحث نہیں کرنا چاہتی مگر میں اپنے اُستاد کے لیکچرز لے کر جلد حاضر ہوں گی
                    میں کوئی عالم نہیں مگر کچھ کچھ اصول ِ فقہ جانتی ہوں
                    الحمد للہ

                    خیر بحث برائے بحث سے گُریز کرتی ہوں ۔۔۔۔

                    اور آپ سے ایک گُزارش ہے کہ ۔۔۔۔کثیر الکلام کو بُہت زیادہ کسی بات پر گُفتگو کرنا ہے ۔۔۔۔
                    آپ اس کو غلط رنگ مت دیجئے ۔۔۔!

                    اور کسی کو بھی پوائنٹ کرنا مقصود نہیں صرف ایک رائے کو آپ سے شئیر کرنا مقصود تھا اور یہ کسی خاص سکول آف تھاٹ سے متعلقہ ہر گز نہیں ۔۔۔
                    اور ۔۔۔اس کے آخر میں پھر بھی یہی کہا گیا ۔۔۔کہ واللہ اعلم ۔۔۔

                    اللہ ہم پر آپ پر سب پر اپنا فضل کرے اور شرک کے سبھی قسموں سے بچا کر رکھے !
                    اور حد سے گُزر جانے والوں میں سے بچا کر رکھے آمین ثُم آمین

                    Comment


                    • #25
                      Re: ~ Sab kuch dene wala ~

                      Originally posted by gul View Post
                      بھائی

                      میری کم گوئی اور میرا کسی بحث میں جانے سے خود کو روکنا
                      میری کمزوری مت سمجھیئے
                      میں نے شائستگی کا دامن کہٰں ہاتھ سے جانے نہیں دیا الحمد للہ

                      آغاز آپ نے کیا مگر لگتا ہے کہ آپ بحث پر مصر ہیں
                      تو جناب اس سلسے میں ۔۔۔۔( میری پہلی بات کو ذہن میں رکھئے گا)

                      میں کوئی بحث نہیں کرنا چاہتی مگر میں اپنے اُستاد کے لیکچرز لے کر جلد حاضر ہوں گی
                      میں کوئی عالم نہیں مگر کچھ کچھ اصول ِ فقہ جانتی ہوں
                      الحمد للہ

                      خیر بحث برائے بحث سے گُریز کرتی ہوں ۔۔۔۔

                      اور آپ سے ایک گُزارش ہے کہ ۔۔۔۔کثیر الکلام کو بُہت زیادہ کسی بات پر گُفتگو کرنا ہے ۔۔۔۔
                      آپ اس کو غلط رنگ مت دیجئے ۔۔۔!

                      اور کسی کو بھی پوائنٹ کرنا مقصود نہیں صرف ایک رائے کو آپ سے شئیر کرنا مقصود تھا اور یہ کسی خاص سکول آف تھاٹ سے متعلقہ ہر گز نہیں ۔۔۔
                      اور ۔۔۔اس کے آخر میں پھر بھی یہی کہا گیا ۔۔۔کہ واللہ اعلم ۔۔۔

                      اللہ ہم پر آپ پر سب پر اپنا فضل کرے اور شرک کے سبھی قسموں سے بچا کر رکھے !
                      اور حد سے گُزر جانے والوں میں سے بچا کر رکھے آمین ثُم آمین




                      میری دانست میں ابھی تک ہم دونوں میں سے کسی نے بھی شاستگی کہ دامن کو نہیں چھوڑا باقی جن چیزوں کو آپ نے پوانٹ آوٹ کیا ہے ان پر آپکی طرف سے وضاحت درکار تھی سو میں نے کہہ دیا ۔ ۔ ۔ باقی عالم میں بھی نہیں دین کا ایک ادنٰی سا طالب علم ہوں اور ہاں بحث کا آغاز آپ لوگوں نے کیا ہے اور آپ کہ ہر ہر رپلائی سے یہی لگتا ہے کہ آپ بھی بحث پر مصر ہیں جہان تک میری بات ہے تو میں اب لازمی چاہتا ہوں کہ اس پر بحث ہوجائے ۔ ۔ ۔ باقی اصول فقہ کا یہاں کیا ذکر ؟ یہاں تو کلامی مسائل زیر بحث ہیں کہ جن کہ لیے علم الکلام سے تھوڑا بہت شغف ضروری ہے نہ کہ اصول فقہ کی سوج بوجھ
                      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                      Comment


                      • #26
                        Re: ~ Sab kuch dene wala ~

                        Dear Abbi2cool!

                        Miss Gul is absluotly right in her concepts. If a person belives in one GOD and call Allah in trouble it doesn't mean that he is wahabi or follower of Ibn-taymia.

                        I humbly say that, I have already explained just follow quran and hadeeth and ways of companions of 'Prophet (P.B.U.H). Tell me which one Prophet ordered his nation to call me instead of Allah when yoy are in trouble. As you know the main mission of all Prophets (From Nuh (P.B.U.H) to Muhmmad (P.B.U.H) were the same. That is to worship God (Allah). Don't use any wrong wasta /wasila in between Alllah and himslef. And the same mission was being carried by the beloved companions of Prophet Muhammad (P.B.U.H). What is enmity in this concept. If I don't call Prophet (P.B.U.H) in trouble, as he (P.B.U.H) himself denied during his life then should am I be against of Prophet (P.B.U.H)?? please answer.

                        You should know that Hazrat Hussain was the true lover of Prophet (P.B.U.H). Whether he called 'Ya Ali Madad or Ya Rasoiolalah' madad at any time of trouble. And no! so whether it means He (razi Allah Anhu) never loved Prophet (P.B.U.H) and his father Ali (razi Allah Anhu)??.

                        waslam!


                        Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                        Comment


                        • #27
                          Re: ~ Sab kuch dene wala ~

                          jazakAllah.

                          Comment

                          Working...
                          X