Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

رتی گلی جھیل

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • رتی گلی جھیل

    رتی گلی جھیل


    شاہرہ کاغان پہ ناران سے 29 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک قصبہ بڑوئی واقع ہے
    یہاں ایک مختصر سا بازار چند جنرل سٹور وغیرہ واقع ہیں سطع سمندر سے
    بڑوئی ساڑھے نو ہزار فٹ بلند ہے اور بڑوئی کی واحد خاس بات کہ یہاں سے
    رتی گلی اور اس کے پار رتی گلی جھیل کو راستہ جاتا ہے


    رتی گلی جھیل سطع سمندر سے 12 100 فٹ بلند ہے یہ جھیل لالو سر کے بعد
    علاقے کی سب سے بڑی جھیل ہے

    رتی گلی کے سفر میں میری ساتھ دو ساتھی تھے ایک تھا ملتان کا مدثر جسکی نئی نئی شادی
    ہوئی تھی اور پورے رستے میں بار بار کہتا رہا عامر بھائی اگر مجھے
    پتہ ہوتا کہ اس ٹریک میں اتنی ذلالت اور خواری ہے تو میں کبھی یہاں آنے
    کی حماقت نہ کرتا

    اور دوسرے کامرہ کا مجاہد صاحب تھے




    بڑوائی سے اپ کو جنوب مشرق کی سمت سے رتی گلی سے انے والا نالہ دکاھئی دیتا یہے
    اس نالے کے ساتھ ساتھ ایک جیپ ٹریک رتی گلی کی وادی میں داخل ہوتا ہے
    یہ جیپ ٹریک نو کلومیٹر کے فاصٌے پہ ایک گائوں جوڑیاں پر اختتام پذیر ہو جاتا ہے
    ۔۔جوڑیاں ایک کشادہ اور ہموار قطعہ زمین ہے اور یہاں جنوب سے انے والے دو نالے
    جوڑ نالے میں ملتے ہیں۔۔سال کے اوقات اور موسم کی مناسبت سے اگر برف
    زیادہ نہ ہو تو جیپ جوڑیاں سے تین چار کلومیٹر اگے بھی جا سکتی ہے لیکن اس سے اگے اپ کو
    اپنے قدموں پہ ہی خراماں رتی گلی کی جنت میں گھومنا پڑتا ہے


    جوڑیاں سے رتی گلی تک تقریبا پندرہ کلو میٹر کا پیدل سفر ہے اور گلی سے پہلے
    سخت چڑھائی کے علاوہ کم و بیش سارا سفر ہوامر اور سیدھا ہے



    وادی کا یہ حصہ نسبتا تنگ اور کسی حد تک خطرناک بھی ہے یہاں دونوں طرف

    پہاڑوں کی عمودی ڈھلواً نیں ہیں



    وادی کے اس تنگ حصے میں اپ جوں جوں اگے بڑھتے جاتے ہیں وادی کشادہ ہوتی جاتی ہے
    اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے


    دو تین گھنٹے چلنے کے بعد ہم ایک پر شور نالے کے قریب پہنچ گئے جو بائیں سمت سے
    سر پٹکتا ہوا ارا تھا


    Click image for larger version

Name:	57246158.jpg
Views:	1
Size:	36.3 KB
ID:	2487681
    :(

  • #2
    Re: رتی گلی جھیل

    jaari he.............

    khaan jaari he jheel ............:shyy:


    sigpic

    Comment


    • #3
      Re: رتی گلی جھیل

      سوری عامر آجکل اتنی مصروفیت ہے کہ بس ای-میلز اور آرڈرز کی ڈس پیچ میں بری طرح پھنس گیا ہوں تو موقع نہیں مل پا رہا جیسے ہی ملا ایک ہی بار تمہاری اور بانیاز کی پوسٹ تسلی سی ریڈ کروں گا
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Re: رتی گلی جھیل

        بہت عمدہ عامر صاحب
        پردیس میں دیس کی سیر کروا دیتے ہو آپ
        ابھی آپ کا پرانا سلسلہ ست سر جھیل ادھورا ہے اُس کو مکمل کریں پلییییییازززز
        :star1:

        Comment


        • #5
          Re: رتی گلی جھیل

          دس چالی میں ایک خوشنما سوہر ہوئی اور ہم پھر رتی گلی وادی میں
          محو سفر ہوگئے ہمیں اج رتی گلی کے درے کو عبور کر کے رتی گلی جھیل تک پہنچنا تھا
          ۔دس چالی سے نکلتے ہی وادی دائیں جانب مشرق کو مڑ جاتی ہے۔۔
          ۔۔چنانچہ ہم بھی مڑ گئے۔۔یہاں وادی میں جوڑ نالے کے کناروں برف سبزے
          کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا اور برف کی سرد قربت میں بھی پھول مسکرا رہے تھے


          اور جوں جوں ہم وادی میں اترتے گئے تو اس کے دلکش اور سر سبز پھیلاو کے
          دیکھ کے مہبوت رہ گئے یہاں سے سامنے درہ رتی گلی نظر ارہا تھا جس کے
          پار وہ جھیل تھی لیکن ہم میں ہمت نہ تھی کہ اج درہ کو عبور کیا جائے


          درہ رتی گلی

          Click image for larger version

Name:	57244128.jpg
Views:	1
Size:	39.8 KB
ID:	2422195



          چنانچہ درہ رتی گلی کی بیس میں ہی کیپمپ لگایا گیا۔۔رتی گلی کی دلفریب
          چوٹی کے پہلو میں۔۔سکون تھا مخملی سبزہ تھا چشمے تھے اور اتری شام ہمیں اور کیا
          چاہے تھا


          رتی گلی کی شام ایک صد رنگ شام تھی اس شام اسمان نے اتنے رنگ بکھیرے
          کہ ان کا کوئی شمار نہ تھا جس میں ہم الجھ کے رہ گئے
          اس سجیلی شام نے ہمیں یوں مںظروں پہ منظر دکھائے جیسے کب کے سنبھال کے رکھے ہوں
          سورج نے جاتے جاتے ایسے کھیل تماشے کئے اور حسن کی تجلیں بکھیری کہ ہمیں
          ایک دوسرے سے بات کی فرصت نہ ملی

          یوں تو ہم زمانے کے گنہاگار تھے۔۔۔یاکم از کم میں تو تھا ہی۔۔۔۔ لیکن اس شام نے گواہی دی
          کہ میرا رب مجھ سے راضی ہے



          Click image for larger version

Name:	ratti-gali-3.jpg
Views:	1
Size:	86.8 KB
ID:	2422197


          اگلی صبح سویر کوچ کا نقارہ بجتے ہی ہم 13600 فٹ بلند درے پہ
          چڑھنا شروع ہو گئے ہمارے سانس دھونکنی کی
          طرح چلنے لگے دوگھنٹے کی مسلسل جان گسل چڑھائی کے بعد ہم ٹاپ پہ پہنچ گئے
          جہاں برفوں کا راج تھا اور ہم چپکے سے وادی کاغان سے ازاکشمیر میں داخل ہو گئے
          درے پہ پڑی ازلی برفوں پر کچھ دیر چلنے کے بعد ہم پہ دوسری جانب کا منظر کھلا
          اور یہاں اس قاتل جھیل کی ایک جھلک دکھائی دی جس کے لیے ہم دربدر تھے
          درہ سے یہ نذدیک ہی لگی لیکن اس کے کناروں تک پہنچنے میں تین گھنٹے لگے




          Click image for larger version

Name:	57246387.jpg
Views:	1
Size:	13.9 KB
ID:	2422196




          جاری ہے
          Last edited by Dr Fausts; 6 March 2012, 08:29.
          :(

          Comment


          • #6
            Re: رتی گلی جھیل

            بہت بہت شکریہ
            اگر آپ اپنے سفر نامے کتابی شکل میں چھپوائیں تو مجھے یقین ہےکہ وہ سفر ناموں کی دنیا میں بہت مقبول ہونگے
            اگلی قسط کا شدت سے منتطر رہوں گا
            :star1:

            Comment


            • #7
              Re: رتی گلی جھیل

              Originally posted by Pagal1 View Post
              بہت بہت شکریہ
              اگر آپ اپنے سفر نامے کتابی شکل میں چھپوائیں تو مجھے یقین ہےکہ وہ سفر ناموں کی دنیا میں بہت مقبول ہونگے
              اگلی قسط کا شدت سے منتطر رہوں گا


              شکریہ
              وادی کاغان کی 21 جھیلوًں تک میں نے سفر کیا ہے اس میں
              ست سر مالا اور سنگھر جھیلیں ایسی ہیں جو اب تک
              انسانی انکھ نے نہیں دیکھی تھی


              ان سب جھیلوں کے سفر اور تصوایر پہ مسشتمل کتاب میں لکھ چکا لیکن اس دوران
              میں نے کوہستان کے انتہائی سفاک ماحول میں کچھ جھیلوں کا کوھج لگایا
              سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے ابھی تک ایک جھیل تک ہی گیا ہوں
              لیکن رواں سال میں جولائی میں ایک دفعہ پھر عازم سفر ہونگا
              اور کوہساتن کی بارہ اور کاغان کی 21 جھیلوں میں
              مشتمل کتاب ضرور اپ کے ہاتھ میں ہو گی



              کوہستان کی ایک جھیل جو بالکل اپنی قدری حالت میں
              موجود یہاں انسانی مداخلت نہیں ہوئیم یہ سیف الملوک سے
              بڑی ہے اور 12200 فٹ کی بلندی پہ ازلی نیید میں ڈوبی ہے


              گوگل ارتھ سے کوہستانی دوشیزہ کی ایک تصویر


              Click image for larger version

Name:	Untitled2.jpg
Views:	1
Size:	126.9 KB
ID:	2422199




              جھیل کنارے


              Click image for larger version

Name:	6008945792_d79db6b113_b.jpg
Views:	1
Size:	336.4 KB
ID:	2422198

              :(

              Comment


              • #8
                Re: رتی گلی جھیل

                واووو بہت خوب اللہ جی سے دعا ہے کہ میرے وطن کے گوشے گوشے میں امن کی برکھا برسادے تاکہ نا صرف یہاںکے عوام سکھ سکون کی زندگی بسر کریں بلکہ آپ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ٹورسٹ میرے وطن میں آئیں اور اس کے حسین نظاروں کے گیت گاتے ہوئے میرے وطن کے قصیدہ خواں رہیں آمین

                اللہ جی جلد آپ کو اپنے مقصد میں کامیابی عطا کریں آپ نے مجھے اپنی کتاب کے بارے میں ضرور بتانا ہے اگر خدانخواستہ یہ فورم ہمارے رابطے کا زریعہ نہ رہا تو پلیز میری آئی ڈی پر مجھے ضرور مطلع کیجئے گا میں کسی بھی طرح سے آپ کی کتاب منگوا لوں گا ان شا اللہ
                :star1:

                Comment


                • #9
                  Re: رتی گلی جھیل



                  رتی گلی جھیل کی ایک جھلک


                  Click image for larger version

Name:	57246179.jpg
Views:	1
Size:	30.1 KB
ID:	2422202



                  Click image for larger version

Name:	57246189.jpg
Views:	1
Size:	25.7 KB
ID:	2422203


                  جھیل کنارے



                  Click image for larger version

Name:	rati gali.jpg
Views:	1
Size:	126.3 KB
ID:	2422204






                  Click image for larger version

Name:	rati-gali2.gif
Views:	1
Size:	178.7 KB
ID:	2422205





                  Click image for larger version

Name:	45705279.jpg
Views:	1
Size:	27.9 KB
ID:	2422206
                  :(

                  Comment


                  • #10
                    Re: رتی گلی جھیل

                    رتی گلی کمال کی خوش شکل جھیل تھی۔۔ایک ان چھوئی خوبرو دوشیزہ
                    جس نے اپنے دوپٹے کے پلو میں ابھی تک کچھ نہیں باندھا تھا۔۔لمس کی لذت
                    سے ناشنا صدیوں سے سات پردوں میں مستور اب خود کو اہستہ
                    اہستہ ظاہر کر رہی تھی


                    حسن و مرتبہ کے علاوہ جھیل کا حجم بھی متاثر کن تھا رتی گلی جھیل کی ایک
                    خاص پہچان اس کی سطع پہ تیرتے برف کے ٹکرے
                    ۔۔جھیل کی طرف انتہائی عمودی اور بلند چٹانی دیوار ہے جہاں برف کے
                    ٹکرے جھیل میں گرتے ہیں


                    رتی گلی مقام دلبری ہے کہ اپ یہاں جذباتی ہو کر ساری زندگی ٹھہر
                    جانے کا قصد کریں تو اپ کو ہر گز پاگل نہیں سمجھا جائے گا۔۔کہ حسن و فریب
                    ہے کہ انسان کو فاتر العقل کر سکتا ہے۔۔چاہے وقتی طور پہ ہی سہی
                    جھیل کے حسن کو دیکھ کے محسوس ہوتا ہے قدرت نے بناتے وقت اس کی ہر
                    نوک پلک کا خیال رکھا ہے۔۔کچھ جھیلیں ایسی یوتی ہیں کہ ایک دفعہ دیکھ لینے
                    کے بعد اپ ان کو دیکھی ہوئی جھیلوں کی فہرست میں ڈال کر بھول جاتے ہیں اور
                    دوبارہ انہیں دیکھنے کی خواہش نہیں کرتے۔۔۔لیکن کچھ جھلیں دل میں کہیں
                    رہ جاتیں ہیں اور اپ ایک بار پھر وہاں جانے کے ارزو مند ہوتے ہیں


                    رتی گلی کی شام مجھے اس کے نام کی وجہ تسمیہ کی سمجھ لگی


                    یہاں کی شام بھی عجیب ہوش ربا شام تھی ڈوبتے سورج کی اخری کرنیں
                    جب رتی گلی جھیل کے پیچھے پہاڑ پر پڑیں تو وہ سنہرا ہوگیا رتا پنجابی
                    میں سرخ کو کہتے ہیں اور اس پہاڑ کی یہی رنگت اسے یہ نام دیتی یے
                    یہ ایک دل میں کھب جانے والا منظر تھا ۔۔اور دل کو اداس کر دینے والا بھی۔۔۔۔


                    Click image for larger version

Name:	59087760.jpg
Views:	1
Size:	34.1 KB
ID:	2422207


                    دور تک پھیلے سکوت اور گہری چپ میں جب ڈوبتے سورج کی اخری کرنیں
                    پہاڑوں کو سنہرا کرتی تو میرا دل ایک گھمبیر اداسی کی اغوش میں جا پہنچا
                    بہت سی بھولی بسری باتیں یاد انے لگیں



                    کوئی محرومی یا ادھوری خواہش اور سب سے بڑھ کر وقت کی دھول میں
                    گم ہوجانے والا کوئی چہرہ۔۔۔۔۔




                    خوش رہیں پھر ملاقات ہو گی کسی اور سفر
                    کے ساتھ کچھ اور کہانیوں کے ساتھ


                    عامر رشید

                    :(

                    Comment


                    • #11
                      Re: رتی گلی جھیل

                      دل خوش ہوگیا اتنی خوبصورت تصاویر کو دیکھ کر اس پر انداز بیاں سے لگ رہا تھا ہم بھی انہیں کوہسانوں کے مسافر ہیں
                      ایک بار پھر پھرپور داد اتنی خوبصورتی و دلکشی سے داستان سفر قلمبند کرنے پر
                      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                      Comment


                      • #12
                        Re: رتی گلی جھیل

                        Asalam-O-Alikum

                        bhot he umda... is safar namay ko parhty vy bilkul aisa ehsas hoya jaise ham b wahan he hein... bhot khoobsurti sy apny apni ankho sy dekhy us husan ko beyan kra hy jisko beyan krny k bawajud b wo beyan ho pata nai...

                        bhot khush rahye...
                        میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                        Comment


                        • #13
                          Re: رتی گلی جھیل

                          سبحان اللہ
                          رتی گلی کی مکمل سیر کروانے اور اس کے گوشے گوشے سےآشنا کروانے کا بہت بہت شکریہ
                          آپ کے اگلے سفر نامے کا شدت سے انتظار رہے گا
                          :star1:

                          Comment


                          • #14
                            Re: رتی گلی جھیل

                            بہت شکریہ کر سٹل تھنکنگ، اطہر، اور جمیل بہت
                            زیادہ خوش رہیں



                            عامر رشید




                            رتی گلی جھیل
                            :fly:




                            Click image for larger version

Name:	2087254356_ce352cb06f.jpg
Views:	1
Size:	154.6 KB
ID:	2422209



                            Click image for larger version

Name:	2698014239_b138094f4d_o.jpg
Views:	1
Size:	145.7 KB
ID:	2422210



                            Click image for larger version

Name:	6220063703_78f8d6d9d6.jpg
Views:	1
Size:	117.5 KB
ID:	2422211
                            Last edited by Dr Fausts; 7 March 2012, 21:59.
                            :(

                            Comment


                            • #15
                              Re: رتی گلی جھیل

                              buhat hi khobsorat

                              MashAllah ...Apki sharing waqee buhat lajawab hai
                              kitny pyary manazr hein sabhi ...just wao :)

                              Comment

                              Working...
                              X