Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سرال جھیل

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سرال جھیل

    :rose

    اسلام علکیم

    وادی کاغان ایک حیرت کدہ ہے قدرت کی بے مثل صناعی کا
    شاہکار۔۔اکثر لوگ صرف ناران اور جھیل سیف الملوک کو ہی
    نقطہ اخر سمجھتے لیکن 161 کلو میٹر طویل یہ وادی
    ایک عجوبہ ہے اس کے دامن میں اتنے دلفریب مقامات ہیں جو الفاظ میں
    بیان نہیں کئے جا سکتے

    ست سر مالا ، سرال جھیل، دودی پت سر، سمبک سر،
    رتی گلی،بٹوگاہ ٹاپ، نوری جھیل، سنگر جھیل، دوشال
    دھرم پت، اور اتنے ہی پرفریب مقامات ہیں


    تو ایک ایک کر کے سب مقامات کو دیکھتے جائیں اور
    سر دھنتے جائیں

    پوسٹ ڈیڈیکیٹ ٹو نگار
    :shyy:




    سرال جھیل


    سرال وادی کاغان سے ملحق ای دور دراز علاقے میں واقع جھیل ہے اور
    سحر طراز جھیل ہے۔۔بلند پہاروں کے بیچ ایک وسیع پیالہ نما وادی میں تمکنت کے ساتھ
    بیٹھی اور تمام منظر پر راج کرتی سرال خطے کی خوبصورت ترین جھیل
    ہے۔۔سطع سمندر سے 11830 فٹ بلند اس جھیل کی لمبائی ایک کلو میٹر ہے اور یہ نوری ٹاپ
    سے چھ کلو میٹر شمال مشرق کی جانب واقع ہے


    قیامت کا فسوں رکھنے والی سرال ایک اور یکتا جھیل ہے
    برفوں سے مزین سر سبز پہاڑوں میں ایک موتی کی مانند جڑی ہوئی
    یہ جھیل خوابناک منظر پیش کرتی ہے اور اس کی سطع پر تیرتے برفانی تودے
    اس کے حسن کو دوام بخشتے ہیں



    Click image for larger version

Name:	3440300.jpg
Views:	1
Size:	78.1 KB
ID:	2487673

    سرال کنارے



    Click image for larger version

Name:	2312302349_1b64270d3d.jpg
Views:	1
Size:	135.4 KB
ID:	2487674



    Click image for larger version

Name:	2316643175_e8437e6553.jpg
Views:	1
Size:	128.7 KB
ID:	2487675




    حدود اربعہ


    سرال جھیل جانے کے لیے دو راستے اختیار کئے جا سکتے ہیں

    پہلا راستہ

    ناران سےگیارہ کلومیٹر کے فاصلے پہ ایک گائوں اباد ہے جو جلکھڈ کہلاتا ہے اور کدھر اباد ہے
    اس کا کچھ پتہ نہیں چلتا یہاں دور دور تک ابادی نہیں ہے بس دو چار دکانیں
    ایک دو تنوری ہوٹل اور دور تک پھیلی ویرانی بس یہی جلکھڈ ہے

    جھلکڈ

    Click image for larger version

Name:	57575702.jpg
Views:	1
Size:	21.3 KB
ID:	2487676

    نوری ٹاپ




    جھلکڈ سے ایک جیپ ٹریک دریائے کنہار پر بنے پل کے دائیں طرف نوری ٹاپ
    کو جاتا نوری ٹاپ سے شمال مشرق کی طرف سرال جھیل کو رستہ جاتا ہے


    Click image for larger version

Name:	40399006.jpg
Views:	1
Size:	22.2 KB
ID:	2487677







    :(

  • #2
    Re: سرال جھیل

    دوسرا راستہ


    شاہراہ کاغان پہ جھلکڈ سے اٹھ اور ناران سے اڑتالیس
    کلومیٹر کے فاصلے پہ بیسل کا مقام ہے۔۔بیسل سے ایک پیدل ٹریک پربی ناڑ وادی
    کو نکلتا ہے اگر اپ کو یاد ہو تو گزشتہ برد پربی ناڑ کی تصاویر میں
    نے شئیر کی تھیں پربی باڑ کا اختتام دودی پت سر جھیل
    پر ہوتا ہے۔۔دودی پت سے سے بذریہ سرال پاس کے سرال جھیل تک پہنچا جاسکتا ہے

    ان دونوں راستوں میں دودی پت سر جھیل والا راستہ طویل اور مشکل ہے اور صرف اسی صورت
    میں اختیار کرنا چاہیے اگر اپ دونوں جھیلیں دکھنا چااہتے ہوں

    پربی ناڑ وادی


    Click image for larger version

Name:	23803655.jpg
Views:	2
Size:	121.8 KB
ID:	2422167


    Click image for larger version

Name:	41150930.jpg
Views:	2
Size:	84.7 KB
ID:	2422168


    جھیل دودی پت سر

    Click image for larger version

Name:	43348411.jpg
Views:	1
Size:	26.7 KB
ID:	2422169



    سرال پاس

    Click image for larger version

Name:	56641980.jpg
Views:	1
Size:	28.8 KB
ID:	2422170

    بیسل سے پربی ناڑ وادی کے ذریعے
    دودی پت سر تک پیدل ٹریک ہے اور اس میں تقریبا
    9 گھنٹے لگ جاتے ہیں یہ راستہ دشوار گزار ہے
    دودی پت سر جھیل پہ اکسیجن کی انتہائی کمی ہے
    اس وجہ سے کمزور پھپھڑوں والے افراد اس تک جانے
    کی زحمت نہ کریں ویسے اگر اپ پیدل چلنے کے شوقین
    نہیں ہیں تو بیسل سے گھوڑے بھی مل جاتے جو مبلغ تین
    ہزار روپے فی کس کے ھساب سے اپ کو دودی پت تک
    پہنچا سکتے ہیں

    دودی پت سر سے سرال پاس تاک دو گھنٹے کا پیدل
    سفر جو عمودی چڑھائی ہے اس کے بعد مزید دو
    گھنٹے کی اترائی اپ کو سرال کنارے لے جائے گی

    سرال پاس کی جابنب


    Click image for larger version

Name:	2324241813_d0228ba61c.jpg
Views:	1
Size:	145.0 KB
ID:	2422171
    اگر اپ سرال جھیل دیکھنے کے شوقین ہیں تو
    اپ کو جولائی سے اکتوبر تک دوران تک اس کا سفر
    کرنا چاہیے یہ جھیل بے اباد علاقے میں ہے
    جہاں ضرورت کی کوئی چیز دستیاب نہیں ہوتی
    اس وجہ سے کیمپ کا مکمل سامان اور میڈیکل
    باکس وغیرہ مکمل ہونا چاہے اور اس علاقے
    کا کوئی مقامی گائیڈ بھی ساتھ ہونا چاہیے موسم
    کافی بے سخت سرد اور بے اعتبار ہے دھوپ نکلی
    تو پل بھر میں بوندا باندی اور برف باری معمول کی
    بات ہے ۔۔تاہم اس جھیل تک پہنچنا کوئی ایسی مشکل
    بات نہیں اگر اپ ایڈونچر پسند نہیں تو نوری ٹاپ
    تک جیپ ٹریک بنا ہے اور نوری ٹاپ سے دو گھنٹے
    پیدل واک اپ کو سرال کنارے لے جائے گا
    یہاں لازما ایک رات اپ کو رکنا پڑتا ہے



    امید ہے اج کا سفر پسند ایا ہوگا

    پھر ملیں گے کسی دوسری جھیل کے سفر کے ساتھ


    خوش رہیں


    اپکا اپنا



    ڈاکٹر فاسٹس

    Last edited by Dr Fausts; 2 March 2012, 22:26.
    :(

    Comment


    • #3
      Re: سرال جھیل

      وعلیکم السلام
      میں نے مارچ کی 6 تاریخ کو سرال جھیل کا سفر اختیار کیا ان دنوں میں تو میدانی علاقوں میں سخت سردی پڑتی ہے اور میں اپنے رہنما کے ساتھ اس یخ بستہ وادی میں سرال جھیل کی جانب محو سفر تھا جہاں جہاں میں تعجب اور بے علمی کے ساتھ نظر ڈالتا میرا رہنما پوری پوری رہنمائی دیتا کہ اس علاقے کو یہ کہا جاتا ہے اور اس موڑ کے آگے وہ منظر ہمارا منتظر ہے
      میرا رہنما میرا ساتھی عجیب فرد تھا اُس نے راستے کی تمام تر سختیاں خود برداشت کیں ،سخت سردیوں کا خود سامنا کیا،لہو کو جمادینے والی برفباریوں کو اپنے چوڑے سینے پر جھیلا اور مجھے ایک ننھے سے فاختہ کے بچے کی طرح بنا کسی مشکل کا سامنا کرائے بغیر وادی وادی کریہ کریہ لئے پھرتا رہا
      جب میرے دوستوںنےپوچھا کہ ایسا دوست رہنما گائڈ کون تھا
      تو میرے لبوں نے آنکھوں کے پانیوں سے وضو کرتے ہوئے(کہ ایسے رہنما کا نام لیتے ہوئے آنکھیں اظہار تشکر کی بنا پر چھلک ہی جاتی ہیں)۔
      نام لیا
















      محمد عامر المروف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر فاسٹس:phool:۔
      Last edited by S.Athar; 6 March 2012, 09:07.
      :star1:

      Comment


      • #4
        Re: سرال جھیل

        ہاہاہا

        آپ نے تو مجھے پریشان کر دیا تھا تحریر پڑھتا گیا تو میں حیران پریشان یاخدایا
        مارچ میں سرال تک تو ہیلی کاپٹر ہی سے پہنچا جاسکتا کیونکہ جون میں بھی بیسوں فٹ برف ہوتی اور یہ راستہ
        تو صرف جولائی اور اگست میں کلیر ہوتا


        بہت زیادہ خوش رہیں اس عزت افزائی کے لیے ممنون ہوں


        ایک دفعہ بار پھر بہت بہت شکریہ



        خوش رہیں



        عامر
        :(

        Comment


        • #5
          Re: سرال جھیل

          کیا خوب سیر کروای ہے، شکریہ

          Comment

          Working...
          X