Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

برصغیر میں عید کارڈز کی بدعت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • برصغیر میں عید کارڈز کی بدعت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

    مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب کی سرپرستی میں نکلنے والے ماہنامہ ”حیا“ کراچی کے شمارہ اگست 2012 میں ڈاکٹر محمد زاہد الحق قریشی کے مضمون ”عید کارڈ“ میں یہ حیرت انگیز تاریخی انکشاف کیا گیا ہے کہ برصغیر میں عید کارڈ کے رواج کا آغاز کب اور کیسے ہوا۔ مضمون کے مطابق کراچی کے روزنامہ” نئی روشنی“ کے مالک مدیر جی اے چوہدری کے والد محترم احمد بخش چوہدری نے 1962 میں اخبار کے اسٹاف کے اعزاز میں دی گئی ایک پارٹی میں حسب ذیل ”اعترافِ گناہ“ کیا جو بعد ازاں اخبار میں بھی شائع ہوا۔
    مجھے اعتراف ہے کہ جب میں کسی مجبوری کے تحت حکومتِِ برطانیہ کا آلہ کار تھا تو مختلف معاشی
    سہولتوں اور مراعات کے تحت انگریزوں کے مفادات کے لئے مختلف کام انجام دیا کرتا تھا۔پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے بعدمحکمہ داخلہ کے انگریز سیکریٹری نے مجھے پانچ ہزار عید کارڈ دئیے ، جو بطور خاص انگلینڈ سے چھپ کر آئے تھے۔ ان پر خانہ کعبہ، مسجد نبوی، کلمہ طیبہ، براق وغیرہ کی خوبصورت رنگین تصاویر تھیں۔ مجھے یہ تمام کارڈز ایک دھیلہ فی کارڈ فروخت کرنے کو کہا گیا ۔اس کام کے عوض مجھے حکومت برطانیہ نے فی کارڈ ایک ٹکا (دو پیسے) دینے کا وعدہ کیا۔ مجھے سختی سے ہدایت کی گئی کہ میں کسی کو بھی کوئی عید کارڈ بلا قیمت نہ دوں۔ حکومت کا خصوصی کارندہ ہونے کے سبب مجھے پورے بر صغیر میں ٹرین میں مفت سفر کی سہولت حاصل تھی۔ میں نے مزید تین افراد کے لئے بھی مفت سفر کی سہولت حاصل کی اور رمضان المبارک کے دوران میں اور میرے تینوں ساتھی دہلی سے کلکتہ تک ہر بڑے اسٹیشن پر اتر کر کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانوں پر یہ کارڈ فروخت کئے اور عید سے قبل تک پانچ ہزار کارڈ فروخت کرکے کمیشن کھرے کر لئے۔بقر عید کی آمد سے قبل پھر ہمیں مذہبی تصاویر والے ایسے عید کارڈ دئے گئے جن پر عربی لباس پہنے ہوئے بچوں کی خوبصورت تصاویر تھیں۔ گو یہ بچے شکل و صورت سے انگریز بچے ہی لگتے تھے، لیکن یہ کارڈ بھی بآسانی فروخت ہوگئے۔تیسرے برس جو کارڈ ہمیں ملے، ان میں بچوں اور بچیوں کے لباس مختصر اور جدید فیشن کے مطابق تھے۔ چوتھے برس ہم نے پچاس ہزار کارڈ فروخت کرکے اچھی خاصی رقم کمالی۔ اس کے بعد انگریز سیکریٹری نے کہا کہ اب آئندہ کوئی کارڈ نہیں ملے گا، اگر اس سلسلہ کو جاری رکھنا ہو تو کارڈ خود چھپوالو۔ اگلے رمضان سے قبل پورے برصغیر کے کتب فروشوں کے خطوط اور آرڈر موصول ہونے لگے۔ ہم مالی لحاظ سے اس کاروبار کو از خودجاری رکھنے کے قابل بھی ہوگئے تھے، لہٰذا ہم نے مختلف چھاپہ خانوں سے عید کارڈ چھپوانے شروع کر دیئے۔ آج (یہ 1962 کا ”آج“ ہے) جب عید کارڈوں پر مسلمانوں کو کروڑوں روپے ضائع کر تے دیکھتا ہوں اور نیم عریاں فلمی ایکٹریسوں کی تصاویر والے عید کارڈز دیکھتا ہوں تو میں شرم سے پانی پانی ہوجاتا ہوں کہ اس فحاشی اور قبیح رسم کا آغاز میرے ہاتھوں سے ہوا۔ میں نے سرکارِ برطانیہ کی خوشنودی اور پیسے کمانے کے لئے یہ گناہ عظیم اور قوم دشمن کام کیا۔ آپ سب میری بخشش کے لئے دعا کریں اور زندگی کے کسی بھی مرحلہ پر میری طرح ملت فروشی جیسے قبیح فعل میں لوث نہ ہوں۔“

    انا للہ و انا الیہ راجعون

  • #2
    Re: برصغیر میں عید کارڈز کی بدعت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

    آپ نیٹ استعمال کرنےکی بدعت چھوڑ دو تو کتنے اجرو ثواب کے مستحق ٹھہرو گے

    اس پر آج ہی سے عمل کر دو

    تمھارے لئے دعا گو

    اب آئیں بائیں شائیں نہ کرنا

    لا محالہ کہیں نہ کہیں نیٹ کےپیسے دیتے ہی ہوگے اور ان پیسوں کا قلیل ترین حصہ ہی سہی وہ فحاشی پھیلانے والوں تک پہنچ جاتا ہوگا۔

    خود کو اس گناہ سے بچاو "بد بخت ہے وہ فرد جو کسی گناہ کو چھوٹا گردانتے ہوئے اپنائے رکھے"۔
    :star1:

    Comment

    • #3
      Re: برصغیر میں عید کارڈز کی بدعت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

      Originally posted by S.A.Z View Post

      سلام
      میرے عقلمند بھائی
      کیا انٹرنیٹ پر صرف فحاشی ہے یا کچھ اور بھی ہے

      انٹرنیٹ پر دین کا کام بھی ھو رہا ہے

      اس لیے میں استعمال کر رہا ہوں

      عید کارڈ والی جو بدعت شروح کی گئی
      اس سے کون سا دین کا کم ہوا

      بلکہ یہ کہنا درست ہے کہ نئی بدعت شروح ہوئی

      Comment

      • #4
        Re: برصغیر میں عید کارڈز کی بدعت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

        محترم میری بات کے دوسرے پہلو کو بھی سمجھیں

        آپ کے دیے گئے نیٹ کے چارجز اُس فرد کے کام آرہے ہیں جو فحاشی پھیلانے والا نیٹ گھر گھر پہنچا رہا ہے

        تو ایک طرح سے آپ بھی اس کے اس کام میں شریک نہ سہی کم از کم نفع پہنچانے والے ہوگئے

        تو چلو شاباش اس قبیح فعل سے خود کو دووووووووررر رکھو اور ایسے زریعے استعمال کرو جس میں فحاشی پھیلانے والوں کی کسی بھی طرح مدد نہ ہوتی ہو۔۔۔
        :star1:

        Comment

        • #5

          0

          as tarah to tum bhi istimal kerna chor doo
          doosroon ko nasihat khud mian fahiat

          Comment

          • #6
            Re: برصغیر میں عید کارڈز کی بدعت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

            ارے بھائی کہاں آپ کا رتبہ کہاں آپ کی عقل کل کہاں ہم کم عقل دنیا دار

            آپ اس بدعت غلیظہ سے پیچھا چھڑائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ لوگوں کے اعمال کے زمہ داری کا بوجھ اُٹھائے پھر رہے ہیں بس س س س اپنے عمل میں اس نیک کام کو شامل کر لیں کہ فحاشی پھیلانے والے کسی بھی زریعے کی بلواسطہ و بلاواسطہ مدد نہیں کریں گے۔

            اللہ جی آپ کو اس عمل حسنہ کو کرنے کا حوصلہ عطا فرمائیں۔
            :star1:

            Comment

            • #7
              Re: برصغیر میں عید کارڈز کی بدعت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

              Originally posted by S.A.Z View Post
              محترم میری بات کے دوسرے پہلو کو بھی سمجھیں

              آپ کے دیے گئے نیٹ کے چارجز اُس فرد کے کام آرہے ہیں جو فحاشی پھیلانے والا نیٹ گھر گھر پہنچا رہا ہے

              تو ایک طرح سے آپ بھی اس کے اس کام میں شریک نہ سہی کم از کم نفع پہنچانے والے ہوگئے

              تو چلو شاباش اس قبیح فعل سے خود کو دووووووووررر رکھو اور ایسے زریعے استعمال کرو جس میں فحاشی پھیلانے والوں کی کسی بھی طرح مدد نہ ہوتی ہو۔۔۔
              Asalam-o-alkum...Athar bhai...!!

              Meray khayal k mutabiq...aap ku iss muamlay main throee see ghalat fehmee hai..!!

              Internet aik information source hai... aur iss k zariye hum her terhan ki information hasil ker saktay hain...jo loog iss ku ghalat kaam k liye istemaal ker rahay hain...humarai unn tak rasaiee mumkin nahi k unn ku rook sakain...lihaza ager hum apni zaroorat ya kam k liye ya kisee deen ki ishata'at ki liye iss ku istemaal kertay hain...aur iss k charges ka kuch hissa unn loogoog ki jaib main bhi jata hai...jo iss ka gahalat istemal kertay hain...tu iss main hum qasoorwarr nahi.,.!!

              Misaal k taur per bank sood ka karobar kertay hain...aur unn k saath ta'wwun kerna sahi nahi...lykin aap janaty hain k humaree job salaries banks main deposit hotee hai..aur hum waheen say apni salary draw kerwa saktay hai..kyon k humara companies State bank k rules and regulation ku follow kertee hai...tu bataye k iss main humara kia qasoor... hum majboor hain..!!

              Quran main Allah faramta hai...!!

              لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ
              الله کسی کو اس کی طاقت کے سوا تکلیف نہیں دیتا

              Han jahan insaan jaan boojh ker asay kam main gunah k kam shareek ho...jab k uss ku ihktiyar bhi ho...aur uss k baghair uss ka kam bhi chal sakta ho..ya alternative rasta maujood ho..tu yaqeenan uss ku blame kia ja sakta hai.. !!

              Allah aap ku jazaye khir ata farmaye (aameen)

              Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

              Comment

              • #8
                Re: برصغیر میں عید کارڈز کی بدعت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

                بسم اللہ جاوید بھائی آپ کی آمد کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                لیکن میرا مخاطب صرف "لولی "ہی ہیں

                لولی جی ایسی باتوں میں نہ آئے نیک اعمال میں حلل ڈالنے کے لئے کئی کئی حیلے لےکر وہ پہنچ جاتا ہے

                لولی جیسے افراد کے لئے نیٹ صرف دل بہلاوے کا زریعہ ہے ورنہ تو تعیلم کے لئے کتب تک رسائی اور وعظ کے لئے افراد تک پہنچ ان کے لئے کچھ مشکل نہیں۔
                :star1:

                Comment

                • #9

                  واہ بھائی صاحب واہ کیا جواب ہے

                  اللہ آپ کے عقل شریف میں مزید اضافہ کرے

                  آمین

                  Comment

                  • #10
                    Re: برصغیر میں عید کارڈز کی بدعت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

                    لولی بھائی کیا انفارمیشن دی بچپن میں بہت کارڈ لئے لکھا کسی کو نہیں
                    بدعت کا تو علم نہیں مبارک کہنے کا اچھا طریقہ تھا اب تو یہ کام
                    فیس بک / ٹوئیٹر اور میسنجرز کررہے ہیں
                    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                    Comment

                    Working...
                    X