Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

مقبول عامر-انتخاب

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • مقبول عامر-انتخاب

    دن بھر کی محنت سے تھک کر
    شام کو جب گھر جاتا ہوں
    افسردہ دہلیز کو اپنا رستہ
    تکتا پاتا ہوں
    اپنی تھکن کی میلی چادر
    آنگن کی رسی پہ ڈال کے
    پھر باہر آ جاتا ہوں
    رات گئے تک بازاروں میں
    اپنا جی بہلاتا ہوں
    چمپا کے ہاروں سے
    اپنی دنیا کو مہکاتا ہوں
    آوارہ کہلاتا ہوں
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

  • #2
    Re: مقبول عامر-انتخاب

    فضا تیز بارش کے بعد
    آئینے کی طرح
    جھلملانے لگی ہے!
    ہوائیں*معطّر ہیں
    اور نور کی ایک چادر
    افق تا افق تن گئی ہے
    دریچوں کو وا کر کے
    باہر تو جھانکو
    دلوں میں* بسی آرزو
    رنگ بن کر
    دھُلے آسماں پر دھنک بن گئی ہے
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

    Comment


    • #3
      Re: مقبول عامر-انتخاب

      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

      Comment


      • #4
        Re: مقبول عامر-انتخاب

        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

        Comment


        • #5
          Re: مقبول عامر-انتخاب

          wah saraah... bhot he umda intekhab....
          میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

          Comment


          • #6
            Re: مقبول عامر-انتخاب

            تھینکس کرسٹل
            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

            Comment


            • #7
              Re: مقبول عامر-انتخاب

              دیارِ سبزہ و گل! میری چاہتوں کے نگر
              ترے جمال نے بخشا ہے مجھ کو حسنِ نظر

              صبا سے رقص کناں تیرے سبز ٹیلوں میں
              فلک سے چاند اُترتا ہے تیری جھیلوں پر
              دھنک کے رنگ میں ڈوبے ہیں تیرے شام سحر
              دیار سبزہ و گل! میری چاہتوں کے نگر

              یہ تیری دھوپ کی زرتار روشنی ، یہ فضا
              گلوں کی باس چراتی یہ عطر بیز ہوا
              یہ نغمہ ریز پرندے، یہ کھیتیاں، یہ شجر
              دیارِ سبزہ و گل! میری چاہتوں کے نگر

              ہمیشہ تیرے در و بام جگمگائیں گے
              تیرے سپوت لہو کے دیئے جلائیں گے
              تری جبیں سے ابھرتے رہیں*گے شمس و قمر
              دیارِ سبزہ و گل! میری چاہتوں کے نگر
              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

              Comment


              • #8
                Re: مقبول عامر-انتخاب

                ملاّح کا گیت : مقبول عامر

                مدھر سروں میں*گیت سناؤ
                دل کی بات زباں پر لاؤ
                لہروں کا انداز اپناؤ

                دریا فطرت میں جوگی ہے
                دریا کے من میں موتی ہے
                اس جوگی سے میل بڑھاؤ
                لہروں کا انداز اپناؤ

                پیار ہے دھرتی، پیار گگن ہے
                پیار ہی مایہ، پیار ہی من ہے
                پیار کا روشن رکھنا الاؤ
                لہروں کا انداز اپناؤ

                شاخ پہ پنچھی بول رہا ہے
                کانوں میں رس گھول رہا ہے
                دل یوں ڈولے جیسے ناؤ
                لہروں کا انداز اپناؤ

                لہروں میں ہلچل سی مچی ہے
                پانی میں اک آگ لگی ہے
                تم بھی من میں جوت جگاؤ
                لہروں کا انداز اپناؤ
                شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                Comment


                • #9
                  Re: مقبول عامر-انتخاب

                  Post #7.... Bhot zabardast
                  میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                  Comment


                  • #10
                    Re: مقبول عامر-انتخاب

                    Bohat hi khoobsurat intikhaabb-e-sukhun hay aap ka, acha laga paRh kar, keep sharing such lovely lines with us, khush rahyeh :)
                    sigpic

                    Comment


                    • #11
                      Re: مقبول عامر-انتخاب

                      zabardast

                      Comment

                      Working...
                      X