Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

جو عشق میں نے کفر کی پہچان کر دیا-اقبال کوثر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • جو عشق میں نے کفر کی پہچان کر دیا-اقبال کوثر

    جو عشق میں نے کفر کی پہچان کر دیا
    کافر نے اس کو بھی مرا ایمان کر دیا

    حیرت نہیں ہوئی جو کسی عکس پر ہمیں
    اس نے تو آئنے کو بھی حیران کر دیا

    کچھ علم ہے کہ تم نے تو گیسو بکھیر کر
    شیرازہء جہاں کو پریشان کر دیا

    گو تم رہے خلاف سراغِ طبیعی کے
    ہم نے تو یہ بھی وا درِ امکان کر دیا

    اک قصرِ خواب ہم نے بنایا پھر آپ ہی
    کیا جانے کس خیال سے ویران کر دیا

    خوش ہو کہ کر دیا تجھے اے دل! سپردِ عشق
    دیکھا تری نجات کا سامان کر دیا

    آداب زندگی کے سکھا کر یہ کم ہے کیا
    او جاہل آدمی تجھے انسان کر دیا

    اقبال کوثر
    Last edited by saraah; 13 December 2010, 10:42.
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

  • #2
    Re: جو عشق میں نے کفر کی پہچان کر دیا-اقبال کوث&#158

    Booohat Khobsorat Nazm
    Mazeed Ka Intizar Kab tak ???
    ALLAH g ap ko shad rakhin abad rakhin ameen
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: جو عشق میں نے کفر کی پہچان کر دیا-اقبال کوث&#158

      nazm........:think:
      intizar....jab tak saans tab tak aas
      bohat shukria khush rahain :)
      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

      Comment


      • #4
        Re: جو عشق میں نے کفر کی پہچان کر دیا-اقبال کوث&#158

        حیرت نہیں ہوئی جو کسی عکس پر ہمیں
        اس نے تو آئنے کا بھی حیران کر دیا
        اوپر والے شعر میں کا کی جگہ کو ہونا چاہیے یہ غالبا ٹائپو ہے
        اور یوں تو ساری غزل ہی لاجواب ہے مگر درج زیل اشعار تو کیا ہی کہنے واہ واہ واہ


        کچھ علم ہے کہ تم نے تو گیسو بکھیر کر
        شیرازہء جہاں کو پریشان کر دیا

        اک قصرِ خواب ہم نے بنایا پھر آپ ہی
        کیا جانے کس خیال سے ویران کر دیا

        خوش ہو کہ کر دیا تجھے اے دل! سپردِ عشق
        دیکھا تری نجات کا سامان کر دیا

        آداب زندگی کے سکھا کر یہ کم ہے کیا
        او جاہل آدمی تجھے انسان کر دیا
        واہ واہ واہ سبحان اللہ
        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

        Comment


        • #5
          Re: جو عشق میں نے کفر کی پہچان کر دیا-اقبال کوث&#158

          جی بالکل ایسا ہی ہے ،میں نے درست کر دیا
          پسندیدگی کا شکریہ آبی بھائی
          :fly:
          شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

          Comment

          Working...
          X