Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Mulaqat tO nhi Mangi thi....

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Mulaqat tO nhi Mangi thi....

    مجھے تیرے تصور کو اک وجود دینا تھا
    اک تصویر مانگی تھی ملاقات تو نہیں مانگی تھی

    تیرے لبوں سے میری نظم ہی سننا تھی
    آواز کی آرزو تھی کائنات تو نہیں مانگی تھی

    سچ ہے میں پیاسا تھا صحرہ کی طرح لیکن۔۔
    یہ آنکھ کیوں برسی ہے؟ برسات تو نہیں مانگی تھی

    تم بھول گئے مجھ کو اور میرے دل سے نہیں جاتے
    اس دل نے یادوں کی بارات تو نہیں مانگی تھی

    تم نے تو تاریکیوں میں دھکیل دیا مجھ کو
    ہاں میں انجم تھا مگر رات تو نہیں مانگی تھی

    وصی انجم
    sigpic

  • #2
    Re: Mulaqat tO nhi Mangi thi....

    واہ انجم بھائی

    کیا کہہ گئے ہو سرکار آپ

    ایک ایک لائن دل میں اترتی ہوئ محسوس ہوتی ہے

    میں انجم تھا مگر رات تو نہیں مانگی تھی

    بہت ہی زبردست تخلیق

    پر جناب

    رات نہ ہو تو انجم کو پہچانے کون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جانے کون

    اور

    مانے کون

    اور سب سے بڑھ کر

    مانگے کون


    مجھے تیرے تصور کو اک وجود دینا تھا
    اک تصویر مانگی تھی ملاقات تو نہیں مانگی تھی


    کیا ہی بات ہے

    دو لائنوں میں سمندر بند کردیا آپ نے

    بہت خوب





    Comment

    Working...
    X