Assalamalikum
Allama Iqbal kay baray main jo Quotes millian yaha share karti jaoun gee :rose
سکندری اور قلندری
ایک مرتبہ علامہ اقبال باہر بیٹھے تھے کہ ایک فقیر تہبندباندھے ہاتھ میں بڑی سی لٹھ لیے نمودار ہوا اور آتے ہی علامہ اقبال کی ٹانگیں دبانے لگا۔ علامہ اقبال کچھ دیر خاموشی سے پائوں دبواتے رہے پھر فرمایا ’’کیسے آنا ہوا؟‘‘ فقیر نے جواب دیا ’’میں اپنے پیر کے پاس گیا تھا۔ اُنھوں نے فرمایا ہے کہ ڈاکٹر اقبال کو تمھارے علاقے کا قلندر مقرر کیا گیا ہے۔‘‘ علامہ اقبال نے کہا ’’لیکن مجھے تو اس منصبِ قلندری کے عطا کیے جانے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔‘‘ فقیر نے علامہ کی اس بات کو قلندری کے کوچے کی کوئی رمز جانا اور بیٹھا پائوں دباتا رہا۔ اتنے میں چوہدری محمد حسین تشریف لے آئے اور آتے ہی سر سکندر حیات سے متعلق کوئی بات کہنا چاہتے تھے کہ علامہ اقبال نے روکا اور کہا ’’چوہدری صاحب اس سکندری کو رہنے دیجیے آج تو یہاں قلندری کی باتیں ہو رہی ہیں۔‘‘ -
اقبال دیر سے ہی آتا ہے
بچپن میں ایک مرتبہ اقبال کو سکول پہنچنے میں دیر ہو گئ، کلاس میں داخل ہوۓ تو ماسٹر نے پوچھا : "آج دیر سے کیوں آۓ ہو؟ اقبال نے مسکرا کر جواب دیا "اقبال ہمیشہ دیر سے ہی آتا ہےا"

Comment