Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اشعار Ashaar

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: اشعار Ashaar


    یہ ملوکیت یہ سب دہشت گردی
    اور سب جھنڈے تلے اسلام کے

    Comment


    • Re: اشعار Ashaar


      ان عقیدوں کے نسب کے نام کے
      ختم ہوں جھگڑے یہ صبح و شام کے

      Comment


      • Re: اشعار Ashaar


        کاش وہ صبح بھی آئے کہ قلم لکھے عدیل
        ہم تری فکر کے شایاں ہیں رسول عربی

        Comment


        • Re: اشعار Ashaar


          آپ کی ذات نے بخشا ہے دو عالم کو وقار
          دو جہاں آپ پہ قربان ہیں رسول عربی

          Comment


          • Re: اشعار Ashaar


            آپ نے توڑا تھا جن ذہنوں کا اقراء سے سکوت
            پھر وہ خاموش ہیں ویراں ہیں رسول عربی

            Comment


            • Re: اشعار Ashaar


              یہ زمیں جس پہ رکھا تم نے برابر سب کو
              اس پہ قابض شہ و شاہاں ہیں رسول عربی

              Comment


              • Re: اشعار Ashaar


                ہم تو اس بات پہ حیراں ہیں زمین پر اب بھی
                کتنی زنجیریں ہیں زنداں ہیں رسول عربی

                Comment


                • Re: اشعار Ashaar



                  وسوسے سے کیوں یہ پس جاں ہیں رسول عربی
                  آپ جب میرے نگہباں ہیں رسول عربی

                  Comment


                  • Re: اشعار Ashaar


                    عجیب وقت گزار ا خدا کے گھر میں عدیل
                    زمیں تھی زیر قدم ، ہم فلک سمجھتے رہے

                    Comment


                    • Re: اشعار Ashaar


                      خدا کو ڈھونڈنے کا کب ہمیں خیال آیا
                      ہم اپنی ذات کو اس کی جھلک سمجھتے رہے

                      Comment


                      • Re: اشعار Ashaar


                        عجب تھی کیفیت جاں طواف کے دوراں
                        ہم اپنے آپ کو جن و ملک سمجھتے رہے

                        Comment


                        • Re: اشعار Ashaar


                          وقت تھا روز و شب کی چال میں گُم
                          میں تھا اپنے کسی خیال میں گُم

                          Comment


                          • Re: اشعار Ashaar

                            یوں ستارے تھے منتظر، جیسے
                            درِ محبوب پر تمنائی

                            Comment


                            • Re: اشعار Ashaar

                              اک گریزاں سے عکس کی خاطر
                              آئنے ہو رہے تھے سودائی

                              Comment


                              • Re: اشعار Ashaar

                                فاصلے تھے فریب آنکھوں کا
                                ناپتا کون غم کی گہرائی

                                Comment

                                Working...
                                X