Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اشعار Ashaar

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: اشعار Ashaar


    حرف حق کی زندگی کے واسطے
    کل بہتر ،لاکھ سے ٹکرا گئے

    Comment


    • Re: اشعار Ashaar


      روشنی، پانی، ہوا ہوتے ہوئے
      باغباں یہ پھول کیوں مرجھا گئے

      Comment


      • Re: اشعار Ashaar


        میں اچانک روشنی میں آگیا
        اور آنکھوں پر اندھیرے چھا گئے

        Comment


        • Re: اشعار Ashaar


          ہر سحر تاریک شب میں ڈھل گئی
          ہر اجالے کو اندھیرے کھا گئے

          Comment


          • Re: اشعار Ashaar


            کتنے آنگن کر رہے تھے انتظار
            آفتاب ابھرا تو بادل چھا گئے

            Comment


            • Re: اشعار Ashaar


              جس طرح ٹاٹ کا پیوند ہو مخمل میں عدیل
              مغربی چال چلن مشرقی اقدار کے بیچ

              Comment


              • Re: اشعار Ashaar


                کبھی تہذیب و تمدن کا یہ مرکز تھا میاں
                تم کو بستی جو نظر آتی ہے آثار کے بیچ

                Comment


                • Re: اشعار Ashaar


                  ایسے زاہد کی قیادت میاں توبہ توبہ
                  کبھی ایمان کی باتیں ،کبھی کفار کے بیچ

                  Comment


                  • Re: اشعار Ashaar


                    کوئی محفل ہو نظر اسکی ہمیں پر ٹھہری
                    کبھی اپنوں میں ستایا کبھی اغیار کے بیچ

                    Comment


                    • Re: اشعار Ashaar


                      ایک دل ٹوٹا مگر کتنی نقابیں پلٹیں
                      جیت کے پہلو نکل آئے کئی ہار کے بیچ

                      Comment


                      • Re: اشعار Ashaar


                        ایک ہی چہرہ کتابی نظر آتا ہے ہمیں
                        کبھی اشعار کے باہر کبھی اشعار کے بیچ

                        Comment


                        • Re: اشعار Ashaar


                          دل کی باتوں میں نہ آ یار کہ اس بستی میں
                          روز دل والے چنے جاتے ہیں دیوار کے بیچ

                          Comment


                          • Re: اشعار Ashaar


                            نام سنتا ہوں ترا جب بھرے سنسار کے بیچ
                            لفظ رک جاتے ہیں آ کر مری گفتار کے بیچ

                            Comment


                            • Re: اشعار Ashaar


                              ہم آب سیم کی مانند ساری رات عدیل
                              بنا تمہارے مچلتے ہیں کچھ خبر ہے تمہیں

                              Comment


                              • Re: اشعار Ashaar


                                زمانہ جیسے بہلتا ہے میری جاں ہم بھی
                                اسی طرح سے بہلتے ہیں کچھ خبر ہے تمہیں

                                Comment

                                Working...
                                X