Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اشعار Ashaar

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: اشعار Ashaar

    تری انا پہ ہمیں اختیار ہی کب تھا
    تمام عمر ترا انتظار کرتے رہے

    Comment


    • Re: اشعار Ashaar


      تمہاری چاہ میں جتنے بھی ہم کو زخم ملے
      محبتوں میں ہم ان کا شمار کرتے رہے

      Comment


      • Re: اشعار Ashaar


        گزر گئی جو گھڑی، لوٹ کر نہ آئی کبھی
        تلاش شام و سحر بار بار کرتے رہے

        Comment


        • Re: اشعار Ashaar


          ہے کیا تماشہ ادھر رنجشیں ہی بڑھتی رہیں
          تعلقات ہمیں استوار کرتے رہے

          Comment


          • Re: اشعار Ashaar



            رہ خزاں میں تلاش بہار کرتے رہے
            وہ بے وفا تھا مگر ہم تو پیار کرتے رہے

            Comment


            • Re: اشعار Ashaar


              عدیل اس کو کہاں تم بھول پائے
              قسم گو تم نے یہ کھائی بہت ہے

              Comment


              • Re: اشعار Ashaar


                نہ بھر پائیں گے اب نظر کرم سے
                کہ ان زخموں میں گہرائی بہت ہے

                Comment


                • Re: اشعار Ashaar


                  تصور شرط سب کچھ سامنے ہے
                  نظر والوں کو بینائی بہت ہے

                  Comment


                  • Re: اشعار Ashaar


                    کما لیں شہرتیں سستی سی ہم بھی
                    مگر اس میں تو رسوائی بہت ہے

                    Comment


                    • Re: اشعار Ashaar


                      نہیں ہے اور کوئی صرف میں ہوں
                      فلک سے یہ صدا آئی بہت ہے

                      Comment


                      • Re: اشعار Ashaar

                        کھڑا میلے میں اکثر سوچتا ہوں
                        مرے اندر تو تنہائی بہت ہے

                        Comment


                        • Re: اشعار Ashaar


                          محبت کی سزا پائی بہت ہے
                          ہمارے غم میں گہرائی بہت ہے

                          Comment


                          • Re: اشعار Ashaar


                            راستہ دریاؤں نے بدلا عدیل
                            اور در و دیوار میرے ڈھا گئے

                            Comment


                            • Re: اشعار Ashaar


                              زندگی بھر بھول نہ پائے انہیں
                              لمحہ بھر میں جو نظر کو بھا گئے

                              Comment


                              • Re: اشعار Ashaar


                                سچ کی خاطر زہر کا پیالہ پیا
                                اور سراغ زندگی بھی پا گئے

                                Comment

                                Working...
                                X