Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اشعار Ashaar

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: اشعار Ashaar


    تجھ سے اب اور محّبت نہیں کی جا سکتی
    خُود کو اِتنی بھی اذیت نہیں دی جا سکتی

    Comment


    • Re: اشعار Ashaar


      جانتے ہیں کہ یقین ٹُوٹ رہا ہے دل پر
      پھر بھی اب ترک یہ وحشت نہیں کی جا سکتی

      Comment


      • Re: اشعار Ashaar


        حبس کا شہر ہے اور اِس میں کسی بھی صُورت
        سانس لینے کی سہولت نہیں دی جا سکتی

        Comment


        • Re: اشعار Ashaar


          روشنی کیلئے دروازہ کھُلا رکھنا ہے
          شب سے اب کوئی اجازت نہیں لی جا سکتی

          Comment


          • Re: اشعار Ashaar


            عشق نے ہجر کا آزار تودے رکھا ہے
            اِس سے بڑھ کو تو رعایت نہیں دی جا سکتی

            Comment


            • Re: اشعار Ashaar


              محبت کرنے والوں کا اکثر یہی انجام ہوتا ہے
              لگتا ہے فضا اسے بھی میری قسمت ہی ملی ہے

              Comment


              • Re: اشعار Ashaar




                اتنے کاموں میں لگا رکھا ہے خود کو
                اپنے ہی شر سے بچا رکھا ہے خود کو

                Comment


                • Re: اشعار Ashaar


                  میں خود ہی ہار جانا چاہتا ہوں
                  ایک ایسی جنگ مجھ میں ہو رہی ہے

                  Comment


                  • Re: اشعار Ashaar


                    بس اپنے ساتھ رہنا چاہتی ہوں
                    میں اب تجھ سے مُکرنا چاہتی ہوں

                    Comment


                    • Re: اشعار Ashaar


                      میں اپنی عُمر کے سارے اثاثے
                      نئے ڈھب سے برتنا چاہتی ہوں

                      Comment


                      • Re: اشعار Ashaar


                        یہ دل پھر تیری خواہش کر رہا ہے
                        مگر میں دُکھ سے بچنا چاہتی ہوں

                        Comment


                        • Re: اشعار Ashaar

                          کوئی حرفِ وفا ناں حرفِ سادہ
                          میں خاموشی کو سُننا چاہتی ہوں

                          Comment


                          • Re: اشعار Ashaar


                            اتنے سچّے کیوں ہوتے ہیں
                            سچّے اچھّے کیوں ہوتے ہیں

                            Comment


                            • Re: اشعار Ashaar


                              یہی نہیں کوئی طوفاں مِری تلاش میں ہے
                              کہ موسمِ غمِجاناں مری تلاش میں ہے

                              Comment


                              • Re: اشعار Ashaar


                                وصال رُت ہے مگر دِل کو ایسا لگتا ہے
                                ستارۂ شب ہجراں مِری تلاش میں ہے

                                Comment

                                Working...
                                X