Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

sirf ashaar

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: sirf ashaar


    دل کشادہ ہے میرا گاؤں کے آنگن کی طرح
    تیری سو چیں ہیں شہر کی گلیوں جیسی
    __________________

    Comment


    • Re: sirf ashaar


      ایک راتوں سے بچھڑی ہوئی رات میں، ہم اکیلے تھے خوابِ ملاقات میں
      دونوں ایک دوسرے کی طرف چل پڑے، خواب گھٹتا رہا، رات ڈھلتی رہی

      Comment


      • Re: sirf ashaar


        سلجھا ہوا سا فرد سمجھتے ہیں مجھکو لوگ
        الجھا ہوا سا مجھ میں کوئی دوسرا بھی ہے

        Comment


        • Re: sirf ashaar


          جو یقین کی راہ پر چل پڑے، انہیں منزلوں نے پناہ دی

          جنہیں وسوسوں نے ڈرا دیا، وہ قدم قدم پر بہک گے
          __________________

          Comment


          • Re: sirf ashaar


            اب ہر خواہش .. ہر خیال تمام شد
            ہجر اپنی جگہ مگر ملال تمام شد
            فقیر سے آ پڑے ہیں درجاناناں پر
            ہم میں انا کا اب جاہ و جلال تمام شد

            Comment


            • Re: sirf ashaar


              اپنے معیار تک نہ پُہنچا میں
              مُجھ کو خود پر بڑا بھروسہ تھا!

              Comment


              • Re: sirf ashaar


                میرے ہاتھوں کی لکیروں کے اضافے ہیں گواہ
                میں نے پتھر کی طرح خود کو تراشا ھے بہت
                __________________

                Comment


                • Re: sirf ashaar


                  اے حوصلۂ خلوص بتا کیا جواب دوں؟
                  دنیا پوچھتی ہے میں کیوں اداس ہوں

                  Comment


                  • Re: sirf ashaar


                    سرے محفل جو بولوں تو زمانے کو کھٹکتا ہوں
                    چپ رہوں تو اندر کی بغاوت مار دیتی ہے

                    Comment


                    • Re: sirf ashaar


                      جنوں کی شرط اول ضبط ھے اور ضبط مشکل ھے
                      جو دامن چاک کر لے ۔۔۔۔۔ اُسکو دیوانہ نہیں کہتے

                      Comment


                      • Re: sirf ashaar



                        میری موت ہے میری ہمسفر، میری زندگی بھی عجیب ہے
                        میرے چاروں طرف ہے جلوہ گر، تیری بے رُخی بھی عجیب ہے

                        Comment


                        • Re: sirf ashaar


                          جو ہیں طعنہ زن میری ذات پر، مجھے ان سے کوئی گلہ نہیں
                          مجھے جان سے وہ عزیز تر، میری دوستی بھی عجیب ہے

                          Comment


                          • Re: sirf ashaar


                            میں پہر کی تپتی ہواؤں سے، کڑی دھوپ میں کھڑا بے خبر
                            سرِ راہ گزر تیرا منتظر، میری بے بسی بھی عجیب ہے

                            Comment


                            • Re: sirf ashaar


                              اپنے خلاف فیصلہ خود ہی لکھا ہے آپ نے
                              ہاتھ بھی مَل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں
                              اپنی تلاش کا سفر ختم بھی کیجیے کبھی
                              خواب میں چل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

                              Comment


                              • Re: sirf ashaar


                                اپنی محرومی کا احساس مٹانے کے لیے
                                کتنے کھلتے ہوئے پھولوں کو مسل آیا ہوں
                                دلِ ناداں ____ تری لغزش کے ازالے کے لیے
                                اپنے پیروں سے ہی میں خٔود کو کچل آیا ہوں

                                Comment

                                Working...
                                X