Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

    ay dost tujh se tarq e ta,aluq k bavjoud

    mehsos ki hai teri zarorat kabhi kabhi

    Comment


    • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

      میں کیوں نہ ترک تعلق کی ابتدا کرتا
      وہ دور دیس کا باسی تھا کیا وفا کرتا

      وہ میرے ضبط کا اندازہ کرنے آیا تھا
      میں ھنس کے زخم نہ کھاتا تو اور کیا کرتا

      ہزار آئینہ خانوں میں بھی نہ پا سکا
      وہ آئینہ جو مجھے خود سے آشنا کرتا

      درِقفس پہ قیامت کا حبس تھا ورنہ
      صبا سے ذکر تیرا میں بھی سن لیا کرتا

      میری زمین تو اگر مجھ کو راس آجاتی
      میں رفعتوں میں تجھے آسماں سا کرتا

      غم ِجہاں کی محبت لبھا رھی تھی مجھے
      میں کس طرح تیری چاہت پہ آسرا کرتا

      اگر زبان نہ کٹتی تو شہر میں محسن
      میں پتھروں کو بھی اک روز ھمنوا کرتا

      Comment


      • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''


        نہ خط لکھوں نہ زبانی کلام تجھ سے رہے
        خاموشیوں کا یہی انتقام تجھ سے رہے

        رہے بس اتنا شناسائی کا بھرم باقی
        اشارتاً ہی دعا و سلام تجھ سے رہے

        نہ عہدِ ترکِ تعلق، نہ قربتیں پیہم
        بس ایک ربطِ مسلسل، مدام تجھ سے رہے

        یہی رہیں ترے نشتر، ترا طریق علاج
        اسی طرح غمِ دل کو دوام تجھ سے رہے

        نظر میں عکس فشاں ہو ترے جمال کی دھوپ
        دیارِ جاں میں سدا رنگِ شام تجھ سے رہے

        اب اس سے بڑھ کے مجھے چاہیے بھی کیا آخر
        دیارِ فن میں اگر میرا نام تجھ سے رہے

        اعتبار ساجد

        Comment


        • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

          Seekh liya hum nay bhi tark-e-Taluq kerna,
          Mohabbat dety dety hum ny apni Qadar kho di!!!
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

            hisab tark-e-taluk ,tamam may nay kiya
            shuru us nay kiya ,ikhtitam may nay kiya..!!!
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

              Dekha mujhe to tark-e-taluq ke bawajood.
              wo muskura diya ye hunar bhi ussi ka tha…
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment


              • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

                Tark-e-TaluQ k Bad Uski Ye Adaa
                Mujh ko Staye Koi To Usko Bura Lagta Hai...
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

                  چلی ھے شہر میں اب کے ہوا ترک تعلق کی
                  کہیں ھم سے ہو نہ جائے خطا ترک تعلق کی

                  بناوٹ گفتگو میں گفتگو بھی اکھڑی اکھڑی سی
                  تعلق رسمی رسمی سا ادا ترک تعلق کی

                  ہمیں وہ صبر کے اس موڑ تک لانے کا خواہاں ھے
                  کہ تنگ آجائیں ہم مانگیں دعا ترک تعلق کی

                  بہانے ڈھونڈتا رھتا ھے وہ ترک مراسم سے
                  اسے ویسے بھی ھے عادت ذرا ترک تعلق کی

                  یہ بندھن ہم نے باندھا تھا سلامت ہم کو رکھنا تھا
                  بہت کوشش تو اس نے کی سدا ترک تعلق کی

                  وہ ملتا بھی محبت سے ھے لیکن عادتا ساجد
                  کئے جاتا ھے باتیں جا بجا ترک تعلق کی

                  Comment


                  • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''




                    تو پاس بھی ہو تو دل بیقرار اپنا ہے
                    کہ ہم کو تیرا نہیں انتظار اپنا ہے

                    ملے کوئی بھی تیرا ذکر چھیڑ دیتے ہیں
                    کہ جیسے سارا جہاں رازدار اپنا ہے

                    وہ دور ہو تو بجا ترکِ دوستی کا خیال
                    وہ سامنے ہو تو کب اختیار اپنا ہے

                    زمانے بھر کے دکھوں کو لگا لیا دل سے
                    اس آسرے پہ کہ اِک غمگسار اپنا ہے

                    فرازؔ راحت جاں بھی وہی ہے کیا کیجئے
                    وہ جس کے ہاتھ سے سینہ فگار اپنا ہے

                    Comment


                    • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

                      روز کہتے ہو ترک تعلق کا یوں
                      اک روز کنارہ کیوں نہیں کرتے؟
                      چلے بھی جایئں تری دنیا سے
                      اک روز اشارہ کیوں نہیں کرتے؟

                      Comment


                      • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

                        ye rut jagon ka kisi toor silsila na rhy

                        Milo tu youn k bichrney ka shaeba na rhy

                        Bichrna shurt hi thehra tu youn bichr jaen

                        Kisi ko tark e taluq ka kuch gila na rhy
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment


                        • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

                          یں آئینہ تھا ، وہ میرا خیال رکھتی تھی
                          میں آئینہ تھا ، وہ میرا خیال رکھتی تھی
                          میں ٹوٹتا تھا تو چن کر سنبھال رکھتی تھی

                          میں جب بھی ترک تعلق کی بات کرتا تھا ،
                          وہ روکتی تھی مجھے ، کل پے ٹال رکھتی تھی

                          وہ میرے درد کو چنتی تھی اپنی پوروں سے
                          وہ میرے واسطے خود کو نڈھال رکھتی تھی

                          وہ ڈوبنے نہیں دیتی تھی دکھ کے دریا میں
                          میرے وجود کی ناؤ اچھال رکھتی تھی

                          دعائیں اس کی بلائو کو روک لیتی تھیں
                          وہ میرے چار سو ہاتھوں کی ڈھال رکھتی تھی

                          اک ایسی دھن کے نہیں پھر کبھی میں نے سنی
                          وہ منفرد سا ہنسی میں کمال رکھتی تھی

                          اسے ندامتیں میری کہاں گوارہ تھیں
                          وہ میرے واسطے آسان سوال رکھتی تھی

                          بچھڑ کے اس سے میں دنیا کی ٹھوکروں میں ہوں محسن
                          وہ پاس تھی تو مجھے لازوال رکھتی تھی‬

                          Mohsin Naqvi

                          Comment


                          • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''



                            روشنی کے ، رنگ و بو کے آستانے سینکڑوں
                            میری جاں ترکِ تعلق کے بہانے سینکڑوں

                            اک ترے بالوں کی وہ دو چار میٹر لمبی لٹ
                            اک ترے شاداب جوبن کے فسانے سینکڑوں

                            صبح تازہ دودھ جیسی رات قہوے کی طرح
                            روٹی جیسے چاند پر گزرے زمانے سینکڑوں

                            چھین کے گل کر دئیے بامِ خیال و خواب سے
                            تیری یادوں کے دئیے پاگل ہوا نے سینکڑوں

                            صرف تیرے قرب کا پل دسترس سے دور ہے
                            زندگی میں آئے ہیں لمحے سہانے سینکڑوں



                            دیوان منصور آفاق

                            Comment


                            • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''



                              اِدھر نہ آئیں ہوائوں سے کہہ رہا ہوں میں
                              کہ راکھ راکھ تعلق میں رہ رہا ہوں میں

                              Comment


                              • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''



                                گم سم سی رہگزر تھی ، کنارہ ندی کا تھا

                                پانی میں چاند ، چاند میں چہرہ کسی کا تھا


                                اب زندگی سنبھل کے لیتا ہے تیرا نام

                                یہ دل کے جس کو شوق کبھی خودکشی کا تھا


                                کہنے کو ڈھونڈتے تھے سبھی اپنے خد و خال

                                ورنہ میری غزل میں تو سب کچھ اسی کا تھا


                                مشکل کہاں تھے ترک محبت کے مرحلے

                                اے دل مگر سوال تیری زندگی کا تھا


                                وہ جس کی دوستی ہی متاع خلوص تھی

                                محسن وہ شخص بھی میرا دشمن کبھی کا تھا

                                Comment

                                Working...
                                X