Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تقیّہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تقیّہ

    تقیّہ

    سو اب یہ شرط حیات ٹہری
    کہ شہر کے سب نجیب افراد
    اپنے اپنےلہو کی حرمت سے منحرف ہوکے جینا سیکھیں
    وہ سب عقیدے کہ ان گھرانوں میں
    ان کی آنکھوں کی رنگتوں کی طرح تسلسل سے چل رہے تھے
    سنا ہے باطل قرار پائے
    وہ سب وفاداریاں کہ جن پہ لہو کے وعدے حلف ہوئے تھے
    وہ آج سے مصلحت کی گھڑیاں شمار ہوں گی
    بدن کی وابستگی کا کیا ذکر
    روح کے عہدنامے تک فسخ مانے جائیں
    خموشی و مصلحت پسندی میں خیریت ہے
    مگر مرے شہر منحرف میں
    ابھی کچھ ایسے غیور و صادق بقید جاں ہیں
    کہ حرفِ انکار جن کی قیمت نہیں بنا ہے
    انھیں گرفتار کرنے بھیجے
    تو ساتھ میں ایک ایک کا شجرہء نسب بھی روانہ کرنا
    اور ان کے ہمراہ سرد پتھّر میں چْننے دینا
    کہ آج سے جب
    ہزارہا سال بعد ہم بھی
    کسی زمانے کے ٹیکسلا یا ہڑپّہ بن کر تلاشے جائیں
    تو اس زمانے کے لوگ
    ہم کو
    کہیں بہت کم نسب نہ سمجھیں


    پروین شاکر
    [MENTION=18675]pink rose[/MENTION]



  • #2
    Re: تقیّہ

    اَلسَّـــلاَمُ عَلَيــْـكُـم وَرَحْمَــةُ اللهِ وَبَـرَكـَاتـهُ

    بہت خوب ذوق
    خوش رہیں


    میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


    میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

    Comment


    • #3
      Re: تقیّہ

      achi hai....
      :rosekhushboo:rose

      Comment

      Working...
      X