سلام دوستو!۔
معلوم نہیں اس طرح کی شئیرنگ کی اجازت ہے کہ نہیں لیکن ان دنوں مجھے پنکج اُدھاس کی گائی ہوئی یہ غزل بہت عمدہ لگ رہی ہے لہذا شئیر کر رہا ہوں
معلوم نہیں اس طرح کی شئیرنگ کی اجازت ہے کہ نہیں لیکن ان دنوں مجھے پنکج اُدھاس کی گائی ہوئی یہ غزل بہت عمدہ لگ رہی ہے لہذا شئیر کر رہا ہوں
شرمندہ جس سے چاند ہے سورج ہے گہن میں
ایسا حسین پھول ہے اِک میرے چمن میں
جلووں سے جس کے روشنی تاروں کو ملی ہے
شادابی جس کے دم سے بہاروں کو ملی ہے
بہاروں کو ملی ہے
رہتا ہوں مگن میں تو صدا اُس کی لگن میں
ایسا حسین پھول ہے اک میرے چمن میں
میں جب بھی اُس کی باہنوں پہ سر رکھ کے سوگیا
دنیا کے رنج و غم سے بہت دور ہوگیا
بہت دور ہوگیا
محسوس ہوا چین مجھے غم کی چبھن میں
ایسا حسین پھول ہے اک میرے چمن میں
محبوبِ زندگی ہے وہ تصویر پیار کی
پائی ہے میرے خوابوں نے تعبیر پیار کی
تعبیر پیار کی
چاہت کے سارے رنگ ملے میری دلہن میں
ایسا حسین پھول ہے اک میرے چمن میں
شرمندہ جس سے چاند ہے سورج ہے گہن میں
ایسا حسین پھول ہے اک میرے چمن میں
Comment