Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

شرمندہ جس سے چاند

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • شرمندہ جس سے چاند

    سلام دوستو!۔
    معلوم نہیں اس طرح کی شئیرنگ کی اجازت ہے کہ نہیں لیکن ان دنوں مجھے پنکج اُدھاس کی گائی ہوئی یہ غزل بہت عمدہ لگ رہی ہے لہذا شئیر کر رہا ہوں

    شرمندہ جس سے چاند ہے سورج ہے گہن میں
    ایسا حسین پھول ہے اِک میرے چمن میں

    جلووں سے جس کے روشنی تاروں کو ملی ہے
    شادابی جس کے دم سے بہاروں کو ملی ہے
    بہاروں کو ملی ہے
    رہتا ہوں مگن میں تو صدا اُس کی لگن میں
    ایسا حسین پھول ہے اک میرے چمن میں

    میں جب بھی اُس کی باہنوں پہ سر رکھ کے سوگیا
    دنیا کے رنج و غم سے بہت دور ہوگیا
    بہت دور ہوگیا
    محسوس ہوا چین مجھے غم کی چبھن میں
    ایسا حسین پھول ہے اک میرے چمن میں

    محبوبِ زندگی ہے وہ تصویر پیار کی
    پائی ہے میرے خوابوں نے تعبیر پیار کی
    تعبیر پیار کی
    چاہت کے سارے رنگ ملے میری دلہن میں
    ایسا حسین پھول ہے اک میرے چمن میں

    شرمندہ جس سے چاند ہے سورج ہے گہن میں
    ایسا حسین پھول ہے اک میرے چمن میں
    :star1:

  • #2
    Re: شرمندہ جس سے چاند

    bohat khubsurat intikhab


    مزا برسات کا چاہو تو ان آنکھوں میں آبیٹھو
    ساہی ہے، سفیدی ہے شفق ہے ابر باراں ہے


    roseroseroseroseroseroserose

    Comment


    • #3
      Re: شرمندہ جس سے چاند

      Athar Sab apki passand mujy bi bohut passand ai, share karnay ka bohut shokeriya. humaishah khush rahoo

      Comment


      • #4
        Re: شرمندہ جس سے چاند

        بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
        اجازت کیوں نہیں ہو گی؟؟؟

        Comment


        • #5
          Re: شرمندہ جس سے چاند

          بسم اللہ الرحمان الرحیم



          مرے ہم دوش تھا رشک قمر،کل شب جہاں میں تھا
          تجلیّ رقص میں تھی، بام پر،کل شب جہا ں میں تھا

          مری آغوش میں تھا چاند ستارون کا حسیں پیکر
          اُجالا بن گیا تھا ہم سفر ، کل شب جہاں میں تھا

          جب اس سے بات کرتا میں، تو وہ شرما سا جاتا تھا
          بظاہر تھا وہ کتنا معتبر کل شب جہاں میں تھا

          کھنچی جاتی تھیں اس کی سمت میری سانس کی لڑیان
          وہ قابض تھا مرے احساس پر ، کل شب جہان میں تھا

          یہ باتیں کون سمجھے گا ، یہ عقدہ کون کھولے گا
          مرے گیتون میں تھا اس کا اثر ، کل شب جہاں میں تھا۔

          سرور و کیف، رنگ و نور ونکہت سے مجسم تھا
          مرا ساقی تھا اپنے اوج پر ، کل شب جہاں میں تھا

          الجھ کر رہ گئی تھی گیسوؤں میں جان جاناں کے
          بڑی مشکل میں تھی جانِ سحر کل شب جہاں میں تھا

          وہ کیا تھا، گل تھا،لالہ تھا، صنوبر تھا کہ سنبل تھا
          کہاں تھی مجھ کو اپنی ہی خبر ،کل شب جہان میئں تھا

          میں ساجد کو بھلا کیسے بتاتا حال دل اپنا
          قیامت تھی مرے پیش نظر ، کل شب جہاں میں تھا

          Comment


          • #6
            Re: شرمندہ جس سے چاند

            تمام دوستوں کی پسندیدگی کا شکریہ

            فاروق سعید قریشی صاحب اتنی عمدہ غزل فراہم کرنے کا بھی شکریہ

            لیکن کیا ہی خوب ہوتا کہ اس کے لئے الگ تھریڈ بناتےاوراُس کے لئے ٹیگ کر دیتے۔
            :star1:

            Comment


            • #7
              Re: شرمندہ جس سے چاند

              Bhot umdaaa

              Comment


              • #8
                Re: شرمندہ جس سے چاند

                buhaaaaaaaaaaaaaaaaaat he umda hy athar bhai

                Comment


                • #9
                  Re: شرمندہ جس سے چاند

                  عزیزم عطہر صاحب، اس سلسلے میں میری راہنمائی فرمائین، کہ الگ تھرڈ، اور ٹیگ کس طرح کرتے ہیں۔
                  مشکور ہونگا۔ وسلام

                  Comment


                  • #10
                    Re: شرمندہ جس سے چاند

                    Originally posted by فاروق سعید قریشی View Post
                    عزیزم عطہر صاحب، اس سلسلے میں میری راہنمائی فرمائین، کہ الگ تھرڈ، اور ٹیگ کس طرح کرتے ہیں۔
                    مشکور ہونگا۔ وسلام

                    جناب میرا نام اس طرح تحریر ہوگا(اطہر)۔
                    اس بارے میں آپ کو موڈریٹرز زیادہ صحیح بتا سکیں گے
                    اس کام کے لئے سکرین شاٹ کی ضرورت ہوگی اور ان دنوں میں پاس بہت کم وقت ہوتا ہے
                    اُمید ہے برا نہیں منائیں گےشکریہ
                    :star1:

                    Comment


                    • #11
                      Re: شرمندہ جس سے چاند

                      Originally posted by MR.Fkas View Post
                      buhaaaaaaaaaaaaaaaaaat he umda hy athar bhai

                      بووووووووہت ہی شکریہ مبشر بھائی۔
                      :star1:

                      Comment


                      • #12
                        Re: شرمندہ جس سے چاند

                        Bohat Umdah!
                        aay gham-e-hijr-e-yaar,ye tu bata
                        kia tujhay koe kaam kaaj nahi!

                        Comment

                        Working...
                        X