محبت اب نہیں ہو گی
محبت ہوچکی مجھ کو
میں اس کو پاچکی لیکن
محبت کھوچکی مجھ کو
اب اس رستےکے سب کانٹے
بلا سے پھول بن جایئں
خزاں کے زرد پتے جو
مرے قدموں میں بکھرے ہیں
دوبارہ سبز ہو جایئں
مرے آنگن کی ویرانی
بھی مجھکو راس آ جائے
کوئی اپنابچھڑ کر پھر
دوبارہ پاس آجائے
مرے دل کےسمندر میں
کوئی طوفان آجائے
مگر پھر بھی یہ طہ پایا
محبت اب نہیں ہو گی
Comment