Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

قبائے عشق

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • قبائے عشق

    ھمارے اور تمہارے درمیاں جو فاصلہ ھے
    اس کی حد بندی
    لکیروں نے ھی کی ھے
    لکیریں
    دائروں کی سرحدیں ھیں
    چلو
    ان دائروں کو توڑ کر
    آگے نکلتے ہیں
    وصال و ھجر کی سرحد سے بھی
    آگے نکلتے ہیں
    مگر ، اے جان ـ جاں
    تم جسم ھو اب
    اور سرحد ـ ادراک سے آگے جو رستہ ھے
    وہ بس اک روح کی دستک سے کُھلتا ھے
    مبارک ھو تمہیں
    یہ جسم،
    ممکن ھو تو مری روح لوٹا دو
    کبھی یہ جسم
    تم سے تنگ آجائے
    تو آجانا
    قبائے عشق
    میری روح سے لپٹی ھوئی ھے
    قبائے عشق لے جانا






  • #2
    Re: قبائے عشق

    wah

    la jawab choice hai ji

    Comment

    Working...
    X