Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اس کی نظر کی چاہ کا حاصل رہا تو ہوں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اس کی نظر کی چاہ کا حاصل رہا تو ہوں

    اپنے ادھورے پن کا بھی قائل رہا تو ہوں
    تجھ سے بچھڑ کے تجھ میں ہی شامل رہا تو ہوں

    اب کس کی ٹھوکروں کا طلبگار ہے یہ سر
    اک اس کے آستاں پہ میں سائل رہا تو ہوں

    اب تک پروں کا مجھ کو گماں سا ہے دوستو
    پرواز میں کسی کی یوں حائل رہا تو ہوں

    ہے جب یہی زوال مقدر تو کیا کروں
    میں اپنے دشمنوں کے مقابل رہا تو ہوں

    جو لوگ مجھ کو آج ڈبو کر چلے گئے
    ان کے سمندروں کا بھی ساحل رہا تو ہوں

    مجھ کو تو اپنی موت پہ ہونے لگا ہے فخر
    کچھ دیر اس کے ہاتھ میں گھائل رہا تو ہوں

    میرے لئے تو راز بہت خاص بات ہے
    اس کی نظر کی چاہ کا حاصل رہا تو ہوں



  • #2
    Re: اس کی نظر کی چاہ کا حاصل رہا تو ہوں

    Bohat Khoob :)
    :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

    Comment

    Working...
    X