Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

گِلا نہیں کوئی تجھ سے جو تُو دکھائی نہ دے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • گِلا نہیں کوئی تجھ سے جو تُو دکھائی نہ دے


    گِلا نہیں کوئی تجھ سے جو تُو دکھائی نہ دے
    وہ تیرگی ہے کہ کچھ بھی مجھے سجھائی نہ دے

    بُھلا دے اے میرے گھر کی اُداس رات مجھے
    کہ وحشتِ سرِ صحرا مجھے رہائی نہ دے

    تیرے وصال کی صبحوں کا رنگ کیا ہو گا؟
    یہ سوچنے کی فراغت شبِ جدائی نہ دے

    تیرا وجود اگر ہے تو اب نقاب اُٹھا
    میں تھک گیا ہُوں مجھے زخمِ نارسائی نہ دے

    میں جھوٹ بول رہا ہُوں کہ معتبر ٹھہروں
    جو سچ کہوں تو زمانہ میری صفائی نہ دے

    رگوں سے خون جو پُھوٹے تو کوئی خط لکھوں
    کہ میری آنکھ تو لکھنے کو روشنائی نہ دے

    میری زباں پہ تِری مصلحت کے پہرے ہیں
    میرے خدا مجھے الزامِ بے نوائی نہ دے

    کوئی بھی دُشمنِ جاں ہو مجھے قبول مگر
    میں اپنے مصر کا یوسف ہوں مجھ کو بھائی نہ دے

    سکوتِ دشت کی ہیبت ہے یا خموشئ مرگ
    خود اپنی چیخ بھی محسن مجھے سُنائی نہ دے

  • #2
    Re: گِلا نہیں کوئی تجھ سے جو تُو دکھائی نہ دے

    boht he khoob , kya kehne, zabrdast


    Comment


    • #3
      Re: گِلا نہیں کوئی تجھ سے جو تُو دکھائی نہ دے

      Bohat Khoob

      Comment

      Working...
      X