Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

life ashaar collection

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: life ashaar collection

    ..~
    ﻣﯿﺮﮮ ﻧﻘﺶ ﮔﺮ
    ﮐﭽﮫ ﭘﻞ ﭨﮩﺮ،
    ﺗﯿﺮﮮ ﺑﻌﺪ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﮩﺎﮞ ﺑﮭﻼ؟
    ﺗﺠﮭﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﻮﮞ
    ﯾﮧ ﺟﻮ ﺑﮯ ﯾﻘﯿﻨﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﭻ ﮨﯿﮟ
    ﺍﻧﮭﯿﮟ ﭘﻠﮑﻮﮞ ﭘﻠﮑﻮﮞ ﺳﻤﯿﭧ ﻟﻮﮞ،
    ﻣﯿﺮﮮ ﺑﮯ ﺧﺒﺮ
    ﻣﯿﺮﮮ ﻧﻘﺶ ﮔﺮ۔۔۔۔۔۔۔۔
    ﮐﭽﮫ ﭘﻞ ﭨﮩﺮ۔۔۔۔ﮐﭽ

    Comment


    • Re: life ashaar collection


      ہم کہ تیرے خیال کے مرگھٹ پہ پڑے تھے . .

      اٹھا دیا ادھر سے بھی دھتکار کے ہم کو . .

      کیا کبھی کو تکلیف دی . . ؟
      مرگھٹ کی دیواروں پہ لگی کائی کی طرح تھے . .

      صحن خیال میں برگد کا درخت تھے . .

      کیوں نکال پھینکا . . ؟
      کیوں کھرچ اتارا . . ؟
      کیوں کاٹ ڈالا . . ؟

      جاناں مار ڈالا . . . .
      جاناں مار ڈالا . . . .

      جلتے رہنے دیا ہوتا . .
      خیال کے مرگھٹ پہ . . .
      تمھیں کیا تنگ کرتے . . .

      کہ مردے بھی کیا سانس لیا کرتے ہیں...!!!!
      __________________

      Comment


      • Re: life ashaar collection


        انوکھی مات

        سُنو جاناں

        محبت کے سفر میں ایسا بھی اِک
        موڑ آئے گا

        جدائی گھات میں ہو گی

        تو آگے بڑھ کے اُس کے ہاتھ، اپنا
        ہاتھ دے دینا

        تم اُس کو مات دے دینا

        Comment


        • Re: life ashaar collection

          'Kaafi arsa beet gya hay
          Jany ab wo kaisa hoga.
          Waqt ki sari karwi batein.
          Chupke Chupke sehta hoga
          Ab bhi bheegi barish mein wo
          Bin chatri k chalta hoga

          Mujh sey bichrey arsa beeta..
          Ab wo kis say larta hoga.
          Acha tha jo saath hi rehtay.
          Baad mein us ney socha hoga.
          Apney dil ki saari batain
          khud sey khud hi kehta ho ga.

          Mujh sey bichrey arsa beeta

          jaaney ab woh kaisa ho ga..'

          Comment


          • Re: life ashaar collection

            ..^..~
            چُپ کی مُہر

            ارمانوں کے ڈاکخانے میں
            جیون ایک گمشدہ
            خط کی مانند ہے
            جس پہ تری چُپ کی مُہر لگی تھی

            Comment


            • Re: life ashaar collection

              تمنا...!

              عمر کا وہ حصہ کہ جہاں
              میں اور احساس دونوں جوبن پہ تھے
              میں نے تم کو پانے کی تمنا میں
              دونوں کو بوڑھا کر ڈالا

              Comment


              • Re: life ashaar collection

                اگر وہ بادشاہ ہوتا
                تو کوئی بات بھی ہوتی

                سنا ہے بادشاہوں*کو
                دیں ایسا کوئی نذرانہ
                جو سب چیزوں سے بڑھ کر ہو
                تو اپنی بادشاہی بھی
                لٹا دیتے ہیں وہ اکثر

                مَحَبـَت ہے ہمارے پاس
                مگر۔۔۔ وہ بادشاہ کب ہے

                Comment


                • Re: life ashaar collection

                  جب آنکھیں بُجھ کر راکھ ہُوئیں
                  جب دل کا جوالا سرد پڑا
                  جب شام و سحر کے صحرا میں
                  خوابوں کے ستارے ریت ہُوئے
                  جب عمُر رواں کے مَیداں میں
                  سب زندہ جذبے کھیت ہوئے
                  اس وقت مجھے محسوس ہوا
                  ”جس عشق میں ساری عمُر کٹی شاید وہ نظر کا دھوکہ تھا
                  کرنوں سے کسی کے لہجے میں تنویر تھی میری اپنی ہی
                  شب تاب بدن کے جادو میں خود میرے لہو کا نشّہ تھا“
                  کل رات مگر جب کھڑکی پر
                  مہتاب نے آکر دستک دی
                  خوشبو کی طرح لہرانے لگی
                  ہر سمت کوئی سرگوشی سی
                  ”جب آنکھیں بجھنے لگتی ہوں‘ جب دل کا جوالا سرد پڑے
                  اُس وقت کسی کو کیا معلوم‘ کون اپنا کون پرایا تھا!
                  لہجے میں نشہ تھا کس کے سبب اور کس نے کسے مہکایا تھا

                  Comment


                  • Re: life ashaar collection

                    اسے میں نے ہی لکھا تھا
                    کہ لہجے برف ہوجائیں
                    تو پھر پگھلا نہیں کرتے
                    پرندے ڈر کر اڑ جائیں
                    تو پھر لوٹا نہیں کرتے
                    یقیں اک بار اٹھ جائے
                    کبھی واپس نہیں آتا
                    ہواؤں کا کوئی طوفاں
                    بارش نہیں لاتا
                    اسے میں نے ہی لکھا تھا
                    جو شیشہ ٹوٹ جائے تو
                    کبھی پھر جڑ نہیں پاتا
                    جو رستے سے بھٹک جائیں
                    وہ واپس مڑ نہیں پاتا
                    اسے کہنا وہ بےمعنی ادھورا خط
                    اسے میں نے ہی لکھا تھا
                    اسے کہنا کہ دیوانے مکمل خط نہیں لکھتے...!!

                    Comment


                    • Re: life ashaar collection

                      ‎!....................محبت معجزہ ہے ....................!

                      برستے ابر کا مردہ زمیں سے لگن کی مانند
                      چمکتے چاند کا سیاہ رات سے ملن کی مانند
                      ستاروں کے جھرمٹ کا کہکشاں کے چلن کی مانند
                      ٹھٹھرتے کہرے میں میٹھے سورج کی اگن کی مانند

                      Comment


                      • Re: life ashaar collection

                        !....................محبت عطا ہے ....................!

                        آنسوؤں سے بھری آنکھوں میں مسکان کی مانند
                        ہمارے رب کے حسیں معجزہء کن فکان کی مانند
                        سراپاء عجز سربسجود کسی گیان کی مانند
                        مرگ مفاجات میں زندہ کسی گمان کی مانند

                        Comment


                        • Re: life ashaar collection

                          !....................محبت قناعت ہے ....................!

                          حاصل، لاحاصل کی تشنگی میں صبر کی مانند
                          سراب، سیرابی میں پھیلے جابجا ابر کی مانند
                          من و تو کے مابین مٹ گئے ہر جبر کی مانند
                          نقطۂ عشق میں پوشیدہ زیر زبر کی مانند

                          Comment


                          • Re: life ashaar collection

                            !....................محبت حصار ہے ....................!

                            کسی مضطر کے محرم و مرہم روا حال کی مانند
                            حوادث زمانہ میں دل کے خوبصورت خیال کی مانند
                            سردیوں میں محبوب کی اوڑھای شال کی مانند
                            عرش تک پہنچتی دعا سی کسی ڈھال کی مانند

                            Comment


                            • Re: life ashaar collection

                              !....................محبت تم ہو ....................!

                              مجھ میں سماے کسی ان کہے قرار کی مانند
                              خاموش دھڑکنوں میں کبھی فشار کی مانند
                              کبھی دل ناداں کی بے قراریء برقرار کی مانند
                              نگاہء مرگ زدہ میں زندگی کے انتظار کی مانند

                              Comment


                              • Re: life ashaar collection

                                وہ
                                جسے بارش پسند نہ تھی
                                نجانے کیوں
                                آج دیر تک تنہا
                                دسمبر کی بارش میں بھیگتا رہا

                                Comment

                                Working...
                                X