Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

Collapse
This topic is closed.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

    Comment


    • #17
      Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

      Originally posted by YouthFul View Post
      ذکر تیرا نہ کریں گے نہ تجھے سوچیں گے
      اب نہ تنہائی میں تیرے لیے ہم روئیں گے

      اب وفائیں ہیں نہ پہلی سی فضائیں باقی
      تیری زلفوں کی نہ اب وہ ہیں گھٹائیں باقی

      زندگی تیری محبت میں پریشان ہوئی
      رہ گئیں صرف وفاؤں کی سزائیں باقی

      زخم جو تو نے محبت کے دیے دھو لیں گے
      اب نہ تنہائی میں تیرے لیے ہم روئیں گے

      کس قدر ٹوٹ کے چاہا تھا تجھے ہرجائی
      اپنی چاہت کی تو بس تجھ سے سزا ہی پائی

      اتنی شدت سے تجھے کاش نہ چاہا ہوتا
      اور کچھ بھی نہ ملا ہم کو ملی رسوائی

      کیا خبر تھی یوں ترے غم میں کبھی تڑپیں گے
      اب نہ تنہائی میں تیرے لیے ہم روئیں گے

      مل ہی جائے گی کبھی پیار کی محفل کوئی
      کل پکارے گی نئی اور ہی منزل کوئی

      تو نے تو سونپ دیا ہے ہمیں طوفانوں کو
      پا ہی لیں گے جو مقدر میں ہے ساحل کوئی

      غم کے اس گہرے سمندر سے نکل جائیں گے
      اب نہ تنہائی میں تیرے لیے ہم روئیں گے
      kya baat hai...........superb entry

      Comment


      • #18
        Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

        Originally posted by life. View Post
        Buhat umda .............. Best Of Luck

        Comment


        • #19
          Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

          میرے تنہائی کے دن مجھے واپس کر دو
          میری یادوں کے اثاثے بھی مبارک ہوں تمہیں
          میرے خوابوں میں جو زندہ ہیں
          وہ لمحے بھی تمہیں راس آئیں
          میرے حصے کی جو خوشیاں ہیں وہ مجھ سے لے لو
          میرے تنہائی کے دن مجھے واپس کر دو

          چاندنی، بھول، ستارے، خوشبو
          روشنی، رنگ، نظارے، جگنو
          جو بھی میرا تھا تمہارے لئے سب چھوڑتا ہوں
          میرے تنہائی کے دن مجھے واپس کر دو۔

          خالد شریف

          Comment


          • #20
            Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

            پتھر بنا دیا مجھے رونے نہیں دیا
            دامن بھی تیرے غم نے بھگونے نہیں دیا
            تنہایاں تمھارا پتہ پوچھتی رہیں
            شب بھر تمھاری یاد نے سونے نہیں دیا
            آنکھوں میں آکے بیٹھ گئی اشکوں کی لہر
            پلکوں پہ کوئی خواب پرونے نہیں دیا
            دل کو تمھارے نام کے آنسو عزیز تھے
            دنیا کا کوئی درد سمونے نہیں دیا
            ناصر یوں اس کی یاد چلی ہاتھ تھام کے
            میلے میں اس جہان کے کھونے نہیں دیا

            ناصر کاظمی

            Comment


            • #21
              Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

              Originally posted by i love sahabah View Post
              میرے تنہائی کے دن مجھے واپس کر دو
              میری یادوں کے اثاثے بھی مبارک ہوں تمہیں
              میرے خوابوں میں جو زندہ ہیں
              وہ لمحے بھی تمہیں راس آئیں
              میرے حصے کی جو خوشیاں ہیں وہ مجھ سے لے لو
              میرے تنہائی کے دن مجھے واپس کر دو

              چاندنی، بھول، ستارے، خوشبو
              روشنی، رنگ، نظارے، جگنو
              جو بھی میرا تھا تمہارے لئے سب چھوڑتا ہوں
              میرے تنہائی کے دن مجھے واپس کر دو۔

              خالد شریف
              Buhat umda

              Comment


              • #22
                Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

                great entries :thmbup:
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • #23
                  Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

                  تنہائی بولتی ہے

                  جب شام ڈھلے پنچھی اپنے آشیانوں کو لوٹتے ہیں
                  جب آنکھوں کے آگے ویرانے دوڑتے ہیں
                  جب صبح شام میں ڈھلتی ہے
                  جب زندگی اپنا رنگ بدلتی ہے
                  جب ساتھیوں کی محفل کی تمام رعنائیاں
                  رونقیں اختتام کو پہنچتی ہیں
                  جب تلخیاں لہجے کی کڑواہٹ بڑھانے کو
                  اپنے در کھولتی ہیں
                  جب کھوکھلے قہقہے ٹوٹ کر آنسوؤں میں بدلتے ہیں
                  جب اکیلے پن کے سناٹے سائیں سائیں بولتے ہیں
                  جب آنکھوں میں آئے آنسوؤں کو
                  پلکوں کی دہلیز پر روکناپڑتا ہے
                  جب ہنستے ہنستے دل ہی دل چپ چاپ رونا پڑتا ہے
                  جب خاموشی رگوں میں لہو بن کے دوڑتی ہے
                  تب اپنے لب کھولتی ہے
                  !!!تنہائی بولتی ہے۔۔۔۔

                  مامن مرزا
                  Last edited by Mr.Khan; 18 September 2013, 10:54.
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment


                  • #24
                    Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

                    وعلیکم السلام
                    روشن وہ مرا گوشہ تنہائی تو کر جائے
                    یادوں میں سہی، انجمن آرائی تو کر جائے
                    یہ میری ضمانت ہے کہ پائے گا وہ شہرت
                    تھوڑی سی وہ پہلے مری رسوائی تو کر جائے
                    کر دوں میں اُسے عقل کے مفہوم سے واقف
                    کچھ دن کے لیے وہ مجھے سودائی تو کر جائے
                    سب کہتے رہیں میں اُسے قاتل نہ کہوں گا
                    لیکن وہ کوئی کارِ مسیحائی تو کر جائے
                    میں دیکھ سکوں چہروں کے پیچھے بھی ہے کیا کچھ
                    اتنی سی عطا وہ مجھے بینائی کر جائے
                    میں کر تو سکوں جزمِ محبت کی وضاحت
                    پھر جو وہ سزا دے، مری شنوائی تو کر جائے
                    ہے فرض قتیل اُس پہ مرا جان چھڑکنا
                    پر وہ مری کُچھ حوصلہ افزائی تو کر جائے

                    Comment


                    • #25
                      Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

                      Originally posted by Aanchal View Post
                      تنہائی بولتی ہے

                      جب شام ڈھلے پنچھی اپنے آشیانوں کو لوٹتے ہیں
                      جب آنکھوں کے آگے ویرانے دوڑتے ہیں
                      جب صبح شام میں ڈھلتی ہے
                      جب زندگی اپنا رنگ بدلتی ہے
                      جب ساتھیوں کی محفل کی تمام رعنائیاں
                      رونقیں اختتام کو پہنچتی ہیں
                      جب تلخیاں لہجے کی کڑواہٹ بڑھانے کو
                      اپنے در کھولتی ہیں
                      جب کھوکھلے قہقہے ٹوٹ کر آنسوؤں میں بدلتے ہیں
                      جب اکیلے پن کے سناٹے سائیں سائیں بولتے ہیں
                      جب آنکھوں میں آئے آنسوؤں کو
                      پلکوں کی دہلیز پر روکناپڑتا ہے
                      جب ہنستے ہنستے دل ہی دل چپ چاپ رونا پڑتا ہے
                      جب خاموشی رگوں میں لہو بن کے دوڑتی ہے
                      تب اپنے لب کھولتی ہے
                      !!!تنہائی بولتی ہے۔۔۔۔

                      مامن مرزا
                      Buhat umda.........great sharing

                      Comment


                      • #26
                        Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

                        Originally posted by Nadia khan View Post
                        وعلیکم السلام
                        روشن وہ مرا گوشہ تنہائی تو کر جائے
                        یادوں میں سہی، انجمن آرائی تو کر جائے
                        یہ میری ضمانت ہے کہ پائے گا وہ شہرت
                        تھوڑی سی وہ پہلے مری رسوائی تو کر جائے
                        کر دوں میں اُسے عقل کے مفہوم سے واقف
                        کچھ دن کے لیے وہ مجھے سودائی تو کر جائے
                        سب کہتے رہیں میں اُسے قاتل نہ کہوں گا
                        لیکن وہ کوئی کارِ مسیحائی تو کر جائے
                        میں دیکھ سکوں چہروں کے پیچھے بھی ہے کیا کچھ
                        اتنی سی عطا وہ مجھے بینائی کر جائے
                        میں کر تو سکوں جزمِ محبت کی وضاحت
                        پھر جو وہ سزا دے، مری شنوائی تو کر جائے
                        ہے فرض قتیل اُس پہ مرا جان چھڑکنا
                        پر وہ مری کُچھ حوصلہ افزائی تو کر جائے

                        Kya baat hai janab........

                        Buhat khoob.........superb entry

                        Comment


                        • #27
                          Re: Tanhaii Ghazal/Nazam Competition

                          Competition is closed!

                          Comment

                          Working...
                          X