سب جانتے ہیں
یہ بتانے کی ضرورت نہیں
ہم کیوں زنددہ ہیں
میں کیا سب جانتے ہیں
ہر چھوٹے کو
کسی بڑے کے لیے
زندہ رہنا ہوتا ہے کہ
اس کی بھینس
بھوک سے نہ مر جاءے
ناشتے کے ٹیبل پر
گرد نہ جم جاءے
اس کا بچہ
گھڑ سواری کا شوق رکھتا ہے
اونٹوں کی ریس
تمہارے بچوں کی چیخوں کے بغیر
کیونکر جیتی جا سکتی ہے
اور یہ بھی کہ
سرد راتوں میں
اس کے بستر کا
ہم سفر کون ہو گا؟
میں کیا‘ سب جانتے ہیں
ہم زندہ کیوں ہیں
Comment