Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سب جانتے ہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سب جانتے ہیں

     
    سب جانتے ہیں
    یہ بتانے کی ضرورت نہیں
    ہم کیوں زنددہ ہیں
    میں کیا سب جانتے ہیں
    ہر چھوٹے کو
    کسی بڑے کے لیے
    زندہ رہنا ہوتا ہے کہ
    اس کی بھینس
    بھوک سے نہ مر جاءے
    ناشتے کے ٹیبل پر
    گرد نہ جم جاءے
    اس کا بچہ
    گھڑ سواری کا شوق رکھتا ہے
    اونٹوں کی ریس
    تمہارے بچوں کی چیخوں کے بغیر
    کیونکر جیتی جا سکتی ہے
    اور یہ بھی کہ
    سرد راتوں میں
    اس کے بستر کا
    ہم سفر کون ہو گا؟
    میں کیا‘ سب جانتے ہیں

    ہم زندہ کیوں ہیں

  • #2
    Re: سب جانتے ہیں

    نشتر زنی کی خوب نشتر زنی کی ہے


    سب جانتے ہیں میں کیوں زندہ ہوں


    میں کسی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے زندہ ہوں


    چاہے وہ رشتوں کی صورت ہو یا ادنی و اعلی کے فرق کی۔
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: سب جانتے ہیں

      عمدہ شاعری

      آپ کو ایک سوفٹ وئیر دیا تھا ء کا معاملہ جوں کا توں ہے
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Re: سب جانتے ہیں

        v nice........

        Comment

        Working...
        X