Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تمنا ہے اب ہم کو بے حرمتی کی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تمنا ہے اب ہم کو بے حرمتی کی



    :rose

    ہے طرفہ قیامت جو ہم دیکھتے ہیں
    ترے رخ پہ اثار غم دیکھتے ہیں

    غضب ہے نشیب و فراز زمانہ
    نہ تم دیکھتے ہو نہ ہم دیکھتے ہیں


    تمنا ہے اب ہم کو بے حرمتی کی
    سبھی کو یہاں محترم دیکھتے ہیں



    چلو بے کمند و کماں آج چل کر
    غزالوں کا انداز رم دیکھتے ہیں


    یہی تو محبت ہے یارو کہ اب وہ
    ہماری طرف کم سے کم دیکھتے ہیں


    خدایا ترے حسن تقویم میں ہم
    تضاد وجود و عدم دیکھتے ہیں


    نہ روٹھو جو لکھتے ہیں اوروں کو خط
    ذرا اپنا زور قلم دیکھتے ہیں


    کھڑے ہو کہ ہم وقت کے ھاشیے پر
    فسادات دیر وحرم دیکھتے ہیں



    :rose

    :(

  • #2
    Re: تمنا ہے اب ہم کو بے حرمتی کی



    ہوئے ہوئے ہوئے
    واہ جناب کیا بات ہے
    بہت ہی اعلیٰ
    بہت عمدہ شیئرنگ
    جی خوش ہوگیا
    آپ کی شاعری کی چوائس بہت اچھی ہوتی ہے
    بہت شکریہ





    Comment


    • #3
      Re: تمنا ہے اب ہم کو بے حرمتی کی



      چار بار پڑھ چکا ہوں
      پھر بھی بار بار پڑھنے کو جی چاہ رہا ہے
      ایک ایک شعر کمال کا ہے سرکار


      کھڑے ہو کہ ہم وقت کے ھاشیے پر
      فسادات دیر وحرم دیکھتے ہیں

      کیا کہہ گیا ہے شاعر
      واہ ۔۔۔
      بہت ہی شاندار
      بلکل ایسا ہی ہے







      Comment


      • #4
        Re: تمنا ہے اب ہم کو بے حرمتی کی

        بہت شکریہ بانیاز مممنون ہوں ۔۔انتخاب تو اچھا ہوتا ہی لیکن


        داد دے ظرف سماعت تو کرم ہے ورنہ
        تشنگی ہے مری آواز کی نغمہ کیا ہے


        خوش رہیں


        تابانی
        :(

        Comment

        Working...
        X