Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~ Where there is love there is life ~~ collection from the painful heart of pErIsH_BoY .>>>>>>

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

    بہت دن سے!
    مجھے کچھ اَن کہے الفاظ نے بے چین کررکھا ہے
    مجھے سونے نہیں دیتے
    مجھے ہنسنے نہیں دیتے
    مجھے رونے نہیں دیتے
    یوں لگتا ہے!
    کہ جیسے سانس سینے میں کہیں ٹھہری ہوئی ہے
    یوں لگتا ہے!
    کہ جیسے تیز گرمی میں
    ذرا سی دیر کو بارش برس کے رک گئی ہے
    گھٹن چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے
    بہت دن سے!
    مری آنکھوں میں سپنوں کی
    کوئی ڈولی نہیں اُتری
    بہت دن سے!
    خیالوں میں‘ دبے پاؤں
    کوئی اپنا نہیں آیا
    بہت دن سے!
    وہ سب جذبے!
    جو میری شاعری کے موسموں میں رنگ بھرتے تھے
    کہیں سوئے ہوئے ہیں
    مرے الفاظ بھی کھوئے ہوئے ہیں
    میں اُن کو ڈھونڈنے!
    اِس زندگی کے دشت میں نکلا تو ہوں لیکن!
    مجھے معلوم ہے‘ جذبے!
    اگر اک بار کھو جائیں
    تو پھر واپس نہیں ملتے
    مجھے معلوم ہے پھر بھی!
    ابھی اک آس باقی ہے
    میں اب اُس آس کی انگلی پکڑ کر
    چل رہا ہوں
    بظاہر شبنمی ٹھنڈک مجھے گھیرے ہوئے ہے
    مگر میں جل رہا ہوں
    میں اب تک چل رہا ہوں
    Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:14.


    Comment


    • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

      کوئی موسم تو ایسا ہو
      کہ جب بچھڑے ہوؤں کی یاد کے جگنو
      چمک کھو دیں ۔۔۔
      کسی کے ہجر میں رونے سے پہلے ہی
      میری آنکھیں ۔۔۔ کبھی سو دیں ۔۔۔

      کوئی موسم تو ایسا ہو کہ جب سب پھول الفت کے
      کسی اَنمٹ محبّت کے
      میرے دل میں کھلیں
      پر
      ان میں وہ خوشبو نہ ہو باقی
      ‘ وہ خوشبو ، جو تمہارے قُرب میں مِحسوس ہوتی تھی ‘

      کوئی موسم تو ایسا ہو
      کہ دل کے زخم بھر جایں

      اگر ایسا نہیں ہوتا
      تو پھر کتنا ہی اچھا ہو کہ
      ساری خواہشیں دل کی
      وہ سارے خواب اور ارماں
      یونہی گھُٹ گھُٹ کے مر جایں
      مجھے آزاد کر جایں ۔۔۔


      -زندہ ہوں میں، کس کے لیے


      Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:14.


      Comment


      • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

        تمہیں کیا ہوگیاجاناں ؟
        کبھی چاہت بھرے لمحے گنواتے ہو
        کبھی خوابوں سے تعبیریں چُراتے ہو
        اور آتش دان میں ‘اپنے ہی لکھے خط جلاتے ہو
        کبھی دیوار سی پانی کے سینے پر بناتے ہو
        کبھی تحریر میں تصویر لاتے ہو
        کبھی تم ریت پر بنتی لکیروں کو مِٹاتے ہو
        ہواؤں کو یہ سارا کام کرنے دو
        محبت کو سحر کو‘اُس کو ہی شام کرنے دو
        وَفا گُمنام ہونے دو ‘ جفا کو عام کرنے دو
        ہواؤں کو یہ سارا کام کرنے دو



        فاخرہ بتول
        Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:15.


        Comment


        • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

          چلو اُس شہر جاتے ہیں

          چلو تقدیر کو پھر آزماتے ہیں

          چلو ہم ریت سے پیروں کے جاکر بھی نقش چُنتے ہیں

          ہواؤں پرلکھی سرگوشیوں کو آج سُنتے ہیں

          چلو پلکوں سے ‘ نیلے اورسنہرے ریشمی سے خواب بُنتے ہیں

          ہتھیلی پر کِسی نے لکھ دیا تھا لمس ہونٹوں کا

          اورآنکھوں کے دَریچوں میں اَدھورا خواب رکھا تھا

          سماعت اَن چُھوئی سی آہٹوں کی زَد میں ہے شاید

          جبھی تو دھڑکنیں چُپ ہیں ‘ جبھی تو ساعتیں چُپ ہیں

          چلو اُس شہر جاتے ہیں

          جہاں پر وصل کو زنجیر سے باندھا نہیں جاتا

          جہاں تدبیر کو تقدیر سے باندھا نہیں جاتا

          معانی کو جہاںتحریر سے باندھا نہیں جاتا

          جہاں دل کوکسی جاگیر سے باندھا نہیں جاتا

          جہاں پر چاند‘تارو� � سے مزّین رات ہوتی ہے

          جہاں پر چاہتوں کی ہر طرف برسات ہوتی ہے

          محبت کی جہاں پر جیت ہوتی ہے‘

          جہاں پر دل کے سارے دُشمنوں کومات ہوتی ہے

          چلو اُس شہرجاتے ہیں



          فاخرہ بتول




          _________________
          Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:16.


          Comment


          • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

            محبت کم نہیں ہوتی!


            کوئی کتنا جتن کرلے محبت کم نہیں ہوتی

            زمانہ اِس کے آگے آہنی دیوار بن جائے

            اور اُس کا ہاتھ اِک تلوار بن جائے

            محبت ڈر نہیں سکتی ڈرانے سے

            نہیں مٹتی مٹانے سے

            محبت کی نہیں بنتی زمانے سے

            یہ اپنی جان دے کر بھی کبھی بے دم نہیں ہوتی

            کوئی کتنا جتن کرلے محبت کم نہیں ہوتی

            کبھی یہ ہیرو کا جوبن ‘ کبھی رانجھا کی وَنجلی ہے

            کبھی خاروں بھرا رَستہ ‘ کبھی یہ پھول جنگلی ہے

            کبھی شیریں کی بے تابی ‘ کبھی فرہاد کی تِیشہ

            یہ کچھ کچھ شہد جیسی ہے ‘ مزا ہے اس میں سَم جیسا

            جُنوں ہے قیس کا ‘لیلیٰ کی یہ وارفتگی بھی ہے

            محبت بے خودی بھی ہے

            خودی کا بھید اس میںہے

            محبت ہے خدا جیسی ‘ خدائی اس میں شامل ہے

            ستارہ مت کہو اِس کو ‘ محبت ماہِ کامل ہے

            ….اور اس کی لَو کبھی مدہم نہیں ہوتی
            کوئی کتنا جتن کرلے محبت کم نہیں ہوتی



            فاخرہ بتول
            Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:17.


            Comment


            • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

              مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ

              میں نے سمجھا تھا کہ تو ہے تو درخشاں ہے حیات
              تیرا غم ہے تو غمِ دہر کا جھگڑا کیا ہے
              تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
              تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے؟
              تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ہو جائے
              یوں نہ تھا، میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے
              اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا
              راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا

              ان گنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسم
              ریشم و اطلس و کمخاب میں بُنوائے ہوئے
              جابجا بکتے ہوئے کوچہ و بازار میں جسم
              خاک میں لتھڑے ہوئے خون میں نہلائے ہوئے

              لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجے
              اب بھی دلکش ہے ترا حسن مگر کیا کیجے

              مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ



              فیض احمد فیض
              Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:19.


              Comment


              • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!



                Comment


                • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!



                  Comment


                  • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!



                    Comment


                    • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


                      بتاؤ کیا کرو گی تم؟

                      اگر ہم دور ہو جائیں
                      کہیں دنیا میں کھو جائیں
                      بتاؤ کیا کرو گی تم؟
                      ہمیں ڈھونڈو گی
                      یا پھر
                      بھول جاؤ گی
                      ہمیں آواز دو گی
                      یا پھر
                      کسی گزری کہانی میں
                      ہمارا نام لکھ دو گی
                      چلو ایسا ہی کر لینا
                      تم خود بھی بدل جانا
                      ہمیں تم بھول ہی جانا
                      مگر
                      اتنی گزارش ہے
                      ہمارا ذکر جب آئے
                      تھوڑا مسکرا دینا
                      خوشی کا ہو یا غم کا
                      بس ایک آنسو بہا دینا
                      Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:23.


                      Comment


                      • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!



                        Comment


                        • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!



                          Comment


                          • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                            محبت سیکھ کر کرنا
                            کہ بن سیکھے محبت کا سفر دشوار ہوتاہے
                            گریباں تار ہوتاہے
                            کبھی انکار ہوتاہے
                            کبھی اقرار ہوتاہے
                            محبت سیکھ کر کرنا
                            کہ بن سیکھے محبت تو سرابوں کی کہانی ہے
                            دکھوں کی راج دھانی ہے
                            کہ کل بن جائے کا بادل
                            یہ دریا کا وہ پانی ہے
                            محبت سیکھ کر کرنا
                            کہ بن سیکھے محبت تو عذابِ زندگی ٹھہری
                            سراب زندگی ٹھہری
                            نا ہو تکمیل جس کی وہ کتابِ زندگی ٹھہری
                            محبت سیکھ کر کرنا
                            Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:25.


                            Comment


                            • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!




                              محبت یاد رکھتی ہے

                              وصال و ہجر میں
                              یا خوا ب سے محروم آنکھوں میں
                              کِسی عہدِ رفاقت میں
                              کہ تنہائی کے جنگل میں
                              خیالِ خال و خد کی روشنی کے گہرے بادل میں
                              چمکتی دُھوپ میں یا پھر
                              کِسی بے اَبر سائے میں
                              کہیں بارش میں بھیگے جسم و جاں کے نثر پاروں میں
                              کہیں ہونٹوں پہ شعروں کی مہکتی آبشاروں میں
                              چراغوں کی سجی شاموں میں
                              یا بے نُور راتوں میں
                              سحر ہو رُونما جیسے کہیں باتوں ہی باتوں میں
                              کوئی لپٹا ہوا ہو جس طرح
                              صندل کی خوشبوؤں میں
                              کہیں پر تتلیوں کے رنگ تصویریں بناتے ہوں
                              کہیں جگنوؤں کی مُٹھیوں میں روشنی خُود کو چھُپاتی ہو
                              کہیں کیسا ہی منظر ہو
                              کہیں کیسا ہی موسم ہو
                              ترے سارے حوالوں کو
                              تری ساری مثالوں کو
                              محبت یاد رکھتی ہے



                              نوشی گیلانی




                              Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:26.


                              Comment


                              • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!



                                Comment

                                Working...
                                X