Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~ Where there is love there is life ~~ collection from the painful heart of pErIsH_BoY .>>>>>>

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

    بیس برس کے خود کش حملہ آور کے نام


    جن آنکھوں کو
    خواب محبت کی پہلی من موہنی دستک سے کھلنا تھا
    وہ آنکھیں اک وحشت ناک دھماکے
    کے خونی جھٹکے سے…بند ہوئی ہیں
    بھورے بھورے بال الجھے ہیں… اک جھاڑی سے
    تن کی دھجی دھجی رستوں پر بکھری ہے

    مارنے اور مرجانے کی اندھی خواہش میں
    کس بدلے کی بھاونا… اک شعلے کی صورت
    اس نازک تن میں جلتی تھی
    دشمن کو بن پہچانے ہی
    بیس برس کے اس سینے میں
    کیوں اتنی نفرت پلتی تھی؟

    بیس برس کی عمرتو ماں کی سبز دعاؤں سے اُگتی ہے
    بیس برس کی آنکھوں کے محمل میں تو لیلیٰ رہتی ہے
    بیس برس کا دل تو عشق کی اونچی لَو سے
    سرخ چراغ بنا رہتا ہے
    اپنے انجانے جذبوں کا
    خود ہی سراغ بنا رہتا ہے

    کس نے تمہارے روشن دل کو نفرت کرنا سکھلایا تھا
    لمبی عمر کی… سبز دعاؤں والی رُت میں
    کس ظالم نے موت کا سپنا دکھلایا تھا؟
    کس نے کہا، اس آگ میں جل کر تم کو شہادت مل جائے گی
    کس نے بتایا، موت کی کالی راہ پہ جنت مل جائے گی
    بیس برس کے کم سنِ دل کو
    پہلی چاہت مل جائے گی؟
    Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:17.


    Comment


    • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


      نیلگوں فضاؤں میں
      شور ہے بپا دل میں
      شدّتوں کے موسم کی
      چاہتیں سِوا دل میں
      حبس ہے بھرا دل میں
      میں اداس گلیوں کی
      اک اداس باسی ہوں
      بادلوں کے پردے سے
      واہموں کو ڈھکتی ہوں
      خوشبوئیں گلابوں کے جسم سے نکلتی ہیں
      روشنی کی امیدیں کونپلوں پہ چلتی ہیں
      پھر بہار آنے سے پہلے ٹوٹ جاتی ہیں
      چوڑیاں بھی ہاتھوں میں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں
      جسم کے شگوفوں میں رنگ چھوڑ جاتی ہیں
      بس سنہرے لہجے کی
      روشنی ہے لو جیسی
      ہونٹ سے پرے دل میں
      کام کی دعا ایسی
      کس کو یہ خبر لیکن
      اِس سنہرے لہجے میں
      کھارے کھارے پانی سا
      بدگمانیوں سے پُر
      زہر ایسا گُھل جائے
      جس سے ایک دم سارا
      سنہرا لہجہ
      دُھل جائے

      Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:18.


      Comment


      • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


        ہم کیا کرتے کس راہ چلتے
        ہر راہ میں کانٹے بکھرے تھے
        اُن رشتوں کے جو چھوٹ گئے
        اُن صدیوں کے یارانوں کے
        جو اِک اِک کرکہ چھوٹ گئے
        جس راہ چلے ، جس سمت گئے
        یوں پاؤں لہولہان ہوئے
        سب دیکھنے والے کہتے تھے
        یہ کیسی ریت رچائی ہے
        یہ مہندی کیوں لگائی
        وہ کہتے تھے ، کیوں قحطِ وفا
        کا ناحق چرچا کرتے ہو
        پاؤں سے لہو کو دھو ڈالو
        یہ راہیں جب اَٹ جائیں گی
        سو رستے ان سے پھوٹیں گے
        تم دل کو سنبھالو جس میں ابھی
        سو طرح کے نشتر ٹوٹیں گے
        Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:20.


        Comment


        • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!



          Comment


          • Re: Ek Rasta Ek Ghum

            Bohat Khoob :) Keep Sharing...
            :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

            Comment


            • Re: Dil mera hai na-samajh kitna

              Bohat Khoob :) Keep Sharing...
              :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

              Comment


              • Re: Saari Batein

                Bohat Khoob :) Keep Sharing...
                :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

                Comment


                • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                  Originally posted by pErIsH_BoY View Post
                  salam...

                  Tamam Ehl-e-zaok Ehbaab se guzarish hai keh...es section me sirf wohi Nazme'n share ki jain jo sirf aur sirf Urdu Font me hon.

                  shukriya

                  pErIsH_BoY


                  اور آپ نے خود لکھا ارود رومن میں ہے ۔۔۔ نائس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                  :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

                  Comment


                  • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                    وقت سے کون کہے یار ذرا آہستہ چل
                    گر نہیں وصل تو یہ خواب رفاقت ہی ذرا دیر رہے
                    وقفئہ خواب کے پابند ہیں
                    جہاں تک ہم ہیں!
                    یہ جو ٹوٹا تو بکھر جائیں سارے منظر
                    (تیرگی ذاد کو سورج ہے فنا کی تعلیم)
                    ہست اور نیست کے مابین اگر
                    خواب کا پل نہ رہے
                    کچھہ نہ رہے
                    وقت سے کون کہے
                    یار ذرا آہستہ چل
                    Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:09.


                    Comment


                    • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


                      بشارت

                      سُنو
                      جب خُوشبوئیں اعلان کرتی ہیں
                      کسی کے لوٹ آنے کا
                      تو پھر لفظوں میں کیسے لکھ سکیں گے
                      اس کی آمد کی کہانی کو
                      وفا کی حکمرانی کو
                      سُنو، تم بھی ذرا دیکھو
                      محّبت کی دُعائیں مانگتی شب نے
                      نئے اِک سُرخرو دن کے سُہانے خواب
                      دیکھے ہیں
                      یہ کیسا خُوشنما احساس ہے
                      آئندہ برسوں میں
                      ہر اِک موسم ، ہر اک دن کی دھنک
                      کرنوں کو
                      ہم اِک ساتھ برتیں گے
                      سُنو، یہ خُوشبوئیں اعلان کرتی ہیں
                      Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:09.


                      Comment


                      • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                        دسمبر اب کے آؤ تو

                        تم اُ س شہرِ تمنا کی خبر لانا
                        کہ جس میں جگنوؤں کی کہکشائیں جھلملاتی ہیں
                        جہاں تتلی کے رنگوں سے فضائیں مسکراتی ہیں
                        وہاں چاروں طرف خوشبو وفا کی ہے
                        اور اُس کو جو بھی پوروں سے
                        نظر سے چھو گیا پل بھر
                        مہک اُٹھا
                        دسمبر اب کے آؤ تو
                        تم اُ س شہرِ تمنا کی خبر لانا
                        جہاں پر ریت کے ذرے ستارے ہیں
                        گُل و بلبل ، مہ و انجم ، وفا کے استعارے ہیں
                        جہاں دل وہ سمندر ہے، کئی جس کے کنارے ہیں
                        جہاں قسمت کی دیوی مٹھیوں میں جگمگاتی ہے
                        جہاں دھڑکن کی لے پر بے خودی نغمے سُناتی ہے
                        دسمبر! ہم سے نہ پوچھو ہمارے شہر کی بابت
                        یہاں آنکھوں میں گزرے کارواں کی گرد ٹہری ہے
                        لبوں پر العطش ہے، بطن میں فاقے پنپتے ہیں
                        محبّت برف جیسی ہے یہاں
                        اور دھوپ کے کھیتوں میں اُگتی ہے
                        یہاں جب صبح آتی ہے تو
                        شب کےسارے سپنے
                        راکھہ کے اک ڈھیر کی صورت میں ڈھلتے ہیں
                        یہاں جذبوں کی ٹوٹی کرچیاں آنکھوں میں چُبھتی ہیں
                        یہاں دل کے لہو میں اپنی پلکوں کو
                        ڈبو کر ہم سُنہرے خواب بُنتے ہیں
                        پھر اُن خوابوں میں جیتے ہیں
                        اُنہی خوابوں میں مرتے ہیں
                        دریدہ روح کو لفظوں سے سینا گو نہیں ممکن
                        مگر پھر بھی
                        دسمبر! اب کے آؤ تو
                        تم اُ س شہرِ تمنا کی خبر لانا۔۔!!!


                        فاخرہ بتول
                        Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:10.


                        Comment


                        • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                          مُحبّت خاص تحفہ ہے
                          محبت خاص لوگوں کے لئے‘
                          اک خاص تحفہ ہے
                          گُلابوں کی ہے مہکاہٹ تو شرماہٹ کلی کی ہے
                          اگر یہ گُل کی صورت ہے تونرماہٹ کلی کی ہے
                          یہ بھنورے کی ہے بے باکی تو گھبراہٹ کلی کی ہے
                          ہواؤں کی ہے خاموشی تو یہ آہٹ کلی کی ہے
                          ہے چندا کی جھلک اس میں
                          ستاروں کی چمک بھی ہے
                          کبھی سورج کی گرمی سی‘
                          صبا کی سی‘دھنک بجتی ہے
                          محبّت خاص لوگوں کے لئے
                          اِک خاص تحفہ ہے


                          فاخرہ بتول
                          Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:10.


                          Comment


                          • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                            ایک خط

                            چمن زادوں سے کہنا
                            دل نے ایسے زخم کھائے ہیں
                            وہ صدمے آزمائے ہیں
                            کہ اب لحنِ ہَوا میں وحشتِ افتادگی ہے
                            اور نہ اندھی آنکھ خوابوں کو ترستی ہے
                            چمن زادوں سے کہنا
                            تم نے وہ باتیں بُھلا دیں تھیں
                            تو اب کیوں دل کو خانوں میں مقیّد کر رہے ہو
                            جانتے ہو
                            ہم تو ذوقِ قیدِ ہستی کے پُرانے خوشہ چیں ہیں
                            جانتے ہو
                            ہم نے صدیوں کی گراں خوابی کو خود اپنا مقدر کر لیا تھا
                            جانتے ہو
                            وحشتِ افتادگی لذّت ہے
                            اور لذّت تو زخموں کے عقب سے آنے والی
                            اُس حرارت کو کہا کرتے ہیں
                            جو صدموں کو کندن کر دیا کرتی ہے
                            Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:11.


                            Comment


                            • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!




                              تجھ کو معلوم نہیں تجھ کو بھلا کیا معلوم
                              تیرے چہرے کے سادہ سے اچھوتے سے نقوش
                              میرے تخیل کو کیا رنگ عطا کرتے ہیں
                              تیری ذلفیں تیری آنکھیں تیرے عارض تیرے ہونٹ
                              کیسی معصوم انجانی سی خطا کرتے ہیں
                              تیرے قامت کا لچکتا ہوا مغرور تناؤ
                              جیسے پھولوں سے لدی شاخ ہوا میں لہرائے
                              وہ چھلکتے ہوئے ساغر سی جوانی وہ بدن
                              جیسے شعلہ سا نگاہوں میں لپک کر رہ جائے
                              خلوت بزم ہو یا جلوت تنہائی
                              تیرا پیکر میری نظروں میں اتر آتا ہے
                              کوئی ساعت ہو کوئی فکر ہو کوئی ماحول
                              مجھ کو ہر سمت تیرا حسن نظر آتا ہے
                              چلتے چلتے جو آپ قدم ٹھٹھک جاتے ہیں
                              سوچتا ہوں کہیں تو نے پکارا تو نہیں
                              گم سی ہو جاتی ہیں نظریں تو خیال آتا ہے
                              اس میں پنہاں تیری آنکھوں کا اشارہ تو نہیں
                              دھوپ میں سایہ بھی ہوتا ہے گریزاں جس دم
                              تیری ذلفیں میرے شانوں پر بکھر جاتی ہیں
                              تھک کے سر جب کسی پتھر پہ ٹکا دیتا ہوں
                              تیری بانہیں میری گردن میں اتر آتی ہیں
                              آنکھ لگتی ہے تو دل کو یہ گماں ہوتا ہے
                              سر بالیں کوئی بیٹھا ہے بڑے پیار کے ساتھ
                              میرے بکھرے ہوئے الجھے ہوئے بالوں میں کوئی
                              انگلیاں پھیرتا جاتا ہے بڑے پیار کے ساتھ
                              جانے کیوں تجھ سے دل زار کو اتنی ہے لگن
                              کیسی کیسی نا تمناؤں کی تمہید ہے تو
                              دن میں تو اک شب ماہتاب ہے میری خاطر
                              سرد راتوں میں میرے واسطے خورشید ہے تو
                              اپنی دیوانگئی شوق پہ ہنستا بھی ہوں میں
                              اور پھر اپنے خیالات میں کھو جاتا ہوں
                              تجھ کو اپنانے کی ہمت ہے نہ کھو دینے کا ظرف
                              کبھی ہنستے کبھی روتے ہوئے سو جاتا ہوں
                              کس کو معلوم میرے خوابوں کی تعبیر ہے کیا
                              کون جانے میرے غم کی حقیقت کیا ہے
                              میں سمجھ بھی لوں اگر اس کو محبت کا جنوں
                              تجھ کو اس عشق جنوں خیز سے نسبت کیا ہے
                              تجھ کو معلوم نہیں تجھ کو نہ ہو گا معلوم
                              تیرے چہرے کے سادہ سے اچھوتے سے نقوش
                              میرے تخیل کو کیا رنگ عطا کرتے ہیں
                              تیری ذلفیں تیری آنکھیں تیرے عارض تیرے ہونٹ
                              کیسی معصوم انجانی سی خطا کرتے ہیں
                              Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:12.


                              Comment


                              • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!



                                کہا تھا ناں!
                                مجھے تم اس طرح سوتے ہوئے مت چھوڑ کے جانا
                                مجھے بے شک جگا دینا
                                بتا دینا
                                محبت کے سفر میں ساتھ میرے چل نہیں* سکتیں
                                جدائی میں ہجر میں ساتھ میرے جل نہیں سکتیں
                                تمھیں* رستہ بدلنا ہے
                                مری حد سے نکلنا ہیے
                                تمھیں کس بات کا ڈر تھا
                                تمییں جانے نہیں دینا
                                کہیں پہ قید کر لیتا
                                ارے پگلی!
                                محبت کی طبیعت میں زبردستی نہیں ہوتی
                                جسے رستہ بدلنا ہو
                                اسے رستہ بدلنے سے
                                جسے حد سے نکلنا ہو
                                اسے حد سے نکلنے سے
                                نہ کوئی روک پایا ہے
                                نہ کوئی روک پائے گا
                                تمھیں کس بات کا ڈر تھا
                                مجھے بے شک جگا دیتے
                                میں تم کو دیکھ ہی لیتا
                                تمھیں کوئی دعا دیتا
                                کم از کم یہ تو نہ ہوتا
                                مرے ساتھی حقیقت ہے
                                تمیارے بعد کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں باقی
                                مگر کھونے سے ڈرتا ہوں
                                میں اب سونے سے ڈرتا ہوں
                                Last edited by pErIsH_BoY; 30 January 2014, 10:13.


                                Comment

                                Working...
                                X