Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~ Where there is love there is life ~~ collection from the painful heart of pErIsH_BoY .>>>>>>

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

    بہت ہی مصروف زندگی میں

    مشہور و معروف زندگی میں

    خوشی سے بھرپور ساعتوں میں

    ہزار طرح کی راحتوں میں

    بدن میں گھلتی رفاقتوں میں

    وصال آمادہ خلوتوں سے

    بہت ہی ہولے سے چوری چپکے

    ہر ایک رشتے سے بچ کے کٹ کے

    کسی بھی بے سمت سے سفر پر

    کسی بھی انجان رہگزر پر

    میں چلتے چلتے یہ سوچتا ہوں

    کہ ساری دنیا یہ جانتی ہے

    بہت حسین میری زندگی ہے

    مگر کسی کو میں کیا بتاؤں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    ہر ایک شے ہے وہی نہیں ہے




    خلیل اللہ فاروقی
    Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 14:59.


    Comment


    • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

      دسمبر



      مجھ سے پوچھتے ہیں لوگ
      کس لئیے دسمبر میں
      یوں اداس رہتا ہوں
      کوئی دکھ چھپاتا ہوں
      یا کسی کے جانے کا
      سوگ میں مناتا ہوں

      آپ میرے البم کا
      صفحہ صفحہ دیکھیں* گے
      آئیے دکھاتا ہوں
      ضبط آزماتا ہوں

      سردیوں کے موسم میں
      گرم گرم کافی کے
      چھوٹے چھوٹے سپ لے کر
      کوئی مجھ سے کہتا تھا
      ہائے اس دسمبر میں
      کس بلا کی سردی ہے
      کتنا ٹھنڈا موسم ہے
      کتنی یخ ہوائیں ہیں

      آپ بھی عجب شے ہیں
      اتنی سخت سردی میں
      ہو کے اتنے بے پروا
      جینز اور ٹی شرٹ میں
      کس مزے سے پھرتے ہیں

      شال بھی مجھے دے دی
      کوٹ بھی اڑھا ڈالا

      پھر بھی کانپتی ہوں میں

      چلئیے اب شرافت سے
      پہن لیجئے سویٹر
      آپ کے لئیے میں* نے
      بن لیا تھا دو دن میں

      کتنا مان تھا اس کو
      میری اپنی چاہت پر

      اب بھی ہر دسمبر میں
      اسکی یاد آتی ہے

      گرم گرم کافی کے
      چھوٹے چھوٹے سپ لے کر
      ہاتھ گال پر رکھے
      حیرت و تعجب سے
      مجھ کو دیکھتی رہتی
      اور مسکرا دیتی

      شوخ و سرد لہجے میں
      مجھ سے پھر وہ کہتی تھی
      اتنے سرد موسم میں
      آدھی سلیوز کی ٹی شرٹ!ٓ
      اس قدر نہ اترائیں
      سیدھے سیدھے گھر جائیں
      اب کی بار جب آئیں
      براؤن ٹراؤزر کے ساتھ
      بلیک ہائی نیک پہنیں
      کوٹ کوئی ڈھنگ سا لے لیں
      ورنہ میں* قسم سے پھر ایسے روٹھ جاؤں* گی
      سامنے نہ آؤں گی
      ڈھونٹتے ہی رہئیے گا
      پاس بیٹھے ابّو کے
      پالٹیکس پر کیجئے گرم گرم ڈسکشن
      کافی لے کے کمرے مِیں مَیں تو پھر نہ آؤں* گی
      خالی خالی نظروں* سے آپ ان خلاؤں* میں
      یوں ہی تکتے رہئیے گا
      اور بے خیالی پر ڈانٹ کھاتے رہئیے گا

      کتنی مختلف تھی وہ
      سب سے منفرد تھی وہ
      اپنی ایک لغزش سے
      میں نے کھو دیا اسکو

      اب بھی ہر دسمبر میں
      اسکی یاد آتی ہے



      خلیل اللہ فاروقی
      Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:01.


      Comment


      • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

        فطرت





        محبت ایسی کشتی ہے
        جو ساحل پر نہیں آتی
        اِسے منجدھار میں رہنا
        ہمیشہ راس آتا ہے۔۔۔





        خلیل اللہ فاروقی
        Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:01.


        Comment


        • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


          یادوں کی راکھ

          میرا کل، میرا ماضی ہے
          اس ماضی کی کچھ یادیں ہیں
          اس ماضی کی تحریریں ہیں
          اور ڈھیر سی تصویریں ہیں
          یہ ماضی مجھے جینے نہیں دیتا
          کچھ آگے چلنے نہیں دیتا
          اسی لئے میں سوچتا ہوں
          کیوں نہ ان یادوں کا آج
          ڈھیر لگا کر
          تحریریں، تصوریں جلا کر
          اور ان کی پھر راکھ بنا کر
          کھڑکی کھول کے، تیز ہوا میں
          راکھ یہ آج، اُڑا دیتا ہوں
          دل سے تجھے بُھلا دیتا ہوں
          Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:02.


          Comment


          • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

            زندگی کی راہوں میں

            بار ہا یہ دیکھا ہے

            صرف سُن نہیں رکھا

            خود بھی آزمایا ہے

            جو بھی پڑھتے آئے ہیں

            اسکو ٹھیک پایا ہے

            اسطرح کی باتوں میں

            منزلوں سے پہلے ہی

            ساتھ چھوٹ جاتے ہیں

            لوگ روٹھ جاتے ہیں

            یہ تمہیں بتا دوں میں

            چاہتوں کے رشتوں میں

            پھر گرہ نہیں لگتی

            لگ بھی جائے تو اُس میں

            وہ کشش نہیں رہتی

            ایک پھیکا پھیکا سا رابطہ تو رہتا ہے

            تازگی نہیں رہتی

            ۔۔۔ روح کے تعلق میں

            زندگی نہیں رہتی ۔۔۔

            بات پھر نہیں بنتی

            لاکھ بار مل کر بھی

            دل کبھی نہیں ملتے!

            ذہن کے جھروکوں میں

            سوچ کے دریچوں میں

            تتلیوں کے رنگوں میں

            پھول پھر نہیں کھلتے
            !
            اس لئیے میں کہتا ہوں

            اس طرح کی باتوں میں

            احتیاط کرتے ہیں

            اسطرح کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں!
            Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:05.


            Comment


            • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

              خوشبو اس چمن سے ہے


              جو دن کا رات سے ہے روح کا بدن سے ہے
              وہي تعلق خاطر مرا وطن سے ہے
              مرے لبوں کا تبسم بھي ہے عطا اس کي
              مرے خيال میں خوشبو اسي چمن سے ہے
              مرا مقام اگر ہے کوئي تو اس کے سبب
              ميرے مقام کہاں ميرے فکر و فن سے ہے
              ہے مري ماں، مري چھاں، ميرا سائباں دھرتي
              بہت عزيز مجھے اپنے جان و تن سے ہے
              کڑي کماں ہے عدو کيلئے نويد ابھي
              ڈٹا ہوا سر ميدان بانکپن سے ہے
              Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:06.


              Comment


              • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                زندگی حکایت ہے
                چاہتوں کی الجھن ہے
                عشق کا تسلسل ہے
                آپ سے روایت ہے
                زندگی شکایت ہے
                زندگی مسلسل ہے

                بے بسی کے دریا میں
                ان کہی سی کشتی ہے
                بے فکر نگاہوں سے
                بے بسی جھلکتی ہے
                موج برترستی ہے
                بے رخی نہایت ہے
                زندگی عجب لیکن
                زندگی حکایت ہے
                سات آسمانوں پر
                جگنوؤں کی مالہ ہے
                خواب کے دریچے میں
                روشنی کا ﮨالہ ہے
                کس طرح سے منزل کو
                جستجو نے ڈھالہ ہے
                اس لیے تو کہتا ہوں درد کے مناظر سے
                اس قدر ضفا مت ہو
                بے بسی سے کچھ سیکھو
                زندگی حقیقت ہے خواہشوں کے درپن میں
                بے بسی کے عالم میں
                جو خوشی برستی ہو
                یہ وہی امانت ہے
                ...زندگی حکایت ہے


                Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:07.


                Comment


                • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


                  دو موسموں کی ایک سی کیفیت

                  کبھی کبھی کوئی غم
                  کسی بہت دیرینہ دوست کا بخشا ہوا غم
                  جب دلِ ستم زدہ کو بے قرار کرتا ہے
                  تو آنکھیں
                  رِم جِھم رِم جِھم برسنے لگتی ہیں
                  کبھی کبھی کوئی خوشی
                  کسی اجنبی کی دی ہوئی خوشی
                  جب دلِ ستم زدہ کو قرار میں لاتی ہے
                  تو آنکھیں پھر بھی
                  رِم جِھم رِم جِھم برسنے لگتی ہیں
                  Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:08.


                  Comment


                  • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                    تیری خاطر



                    تیرے ماتھے پہ لکھی ہوئی تقدیر کی خاطر
                    تیرے ہاتھوں میں پھیلی ہوئی ہر لکیر کی خاطر
                    تیری چاہت کہ جو دل میں ہے، اسی تاثیر کی خاطر
                    اور تیرے آخری خط کی تلخ تحریر کی خاطر
                    چلو ہم مان لیتے ہیں
                    کہ تم سنگ چل نہیں سکتے
                    تمہارے واسطے لیکن
                    ہم اپنی ہر خوشی سے اپنا ناتا توڑ
                    چلو ہم مان جاتے ہیں
                    تمہیں ہم چھوڑ دیتے ہیں
                    تمہیں ہم چھوڑ دیتے ہیں
                    Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:08.


                    Comment


                    • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


                      تمہیں موسم بلاتے ہیں


                      مرے اندربہت دن سے
                      کہ جیسے جنگ جاری ہے
                      عجب بے اختیاری ہے
                      میں نہ چاہوں مگر پھر بھی تمہاری سوچ رہتی ہے
                      ہر اک موسم کی دستک سے تمہارا عکس بنتا ہے
                      کبھی بارش تمہارے شبنمی لہجے میں ڈھلتی ہے
                      کبھی سرما کی یہ راتیں!
                      تمہارے سرد ہاتھوں کا دہکتا لمس لگتی ہیں
                      کبھی پت جھڑ!
                      تمہارے پاؤں سے روندے ہوئے پتوں کی آوازیں سناتا ہے
                      مجھے بے حد ستاتا ہے
                      کبھی موسم گلابوں کا!
                      تمہاری مسکراہٹ کے سبھی منظر جگاتا ہے
                      مجھے بے حد ستاتا ہے
                      کبھی پلکیں تمہاری، دھوپ اوڑھے جسم و جاں پر شام کرتی ہیں
                      کبھی آنکھیں، مرے لکھے ہوئے مصرعوں کو اپنے نام کرتی ہیں
                      میں خوش ہوں یا اُداسی کے کسی موسم سے لپٹا ہوں
                      کوئی محفل ہو تنہائی میں یا محفل میں تنہا ہوں
                      یا پھر اپنی لگائی آگ میں بجھ بجھ کے جلتا ہوں
                      مجھے محسوس ہوتا ہے
                      مرے اندربہت دن سے
                      کہ جیسے جنگ جاری ہے
                      عجب بے اختیاری ہے
                      اوراِس بے اختیاری میں
                      مرے جذبے، مرے الفاظ مجھ سے روٹھ جاتے ہیں
                      میں کچھ بھی کہہ نہیں سکتا، میں کچھ بھی لکھ نہیں سکتا
                      اُداسی اوڑھ لیتا ہوں
                      اوران لمحوں کی مٹھی میں!
                      تمہاری یاد کے جگنو کہیں جب جگمگاتے ہیں
                      یابیتے وقت کے سائے!
                      مری بے خواب آنکھوں میں کئی دیپک جلاتے ہیں
                      مجھے محسوس ہوتا ہے
                      مجھے تم کو بتانا ہے
                      کہ رُت بدلے تو پنچھی بھی گھروں کو لوٹ آتے ہیں
                      سنو جاناں، چلے آؤ
                      تمہیں موسم بلاتے ہیں
                      Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:10.


                      Comment


                      • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


                        جی میں ھے
                        کہ
                        ایک کتاب ھو محبت کی جس کا نام تمنا ھو
                        باب ھو اُس کے اُتنے ھی جتنی میری عمر ھو
                        جس کے ھر صفحے پہ رکھے خواہشوں کے پھول ھو
                        خواہشیں بھی ایسی جس میں ایک تمثیل ھو
                        اُس تمثیل میں سر تا پہ میری اپنی ھی تکمیل ھو
                        میرے ساحر
                        محبت کی اُس کتاب میں
                        ایسا کچھ تم بھی لکھو جو کسی نے اب تک لکھا نہ ھو
                        ایک ایسا فسانہٍ دل جو میں نے اب تک پڑھا نہ ھو
                        سنو
                        میری جان
                        میں تو
                        ایک عجیب سی خواہش لکھ بیٹھی ھوں
                        اپنے رب سے تمہیں
                        صرف
                        ایک دن کے لیئے مانگ بیٹھی ھوں
                        میرے ساحر
                        میرا یقین کہتا ھے
                        تمھارے ساتھ ایک دن میں کئی جنموں کا سفر رھے گا
                        Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:10.


                        Comment


                        • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


                          يہ ممکن ہے ہمارے درمياں کوئي
                          غلط فہمي بھي نہ رہتي
                          جو اپنے دل ميں چھوٹي سي
                          خلش ہے ختم ہو جاتي
                          بتا ديتا کہ مجھ کو آج بھي اس کي ضرورت ہے
                          جو اس جيون کا حاصل ہے تو بس اس کي محبت ہے
                          بتا ديتا کہ لوگوں کي سبھي باتيں فسانے ہيں
                          سبھي قصے پرانے ہيں
                          ميں کہہ ديتا ذرا سي بات پر يوں روٹھنا اچھا نہيں ہوتا
                          محبت کرنے والوں ميں
                          غلط فہمي تو ہو سکتي ہے پر جھگڑا نہيں ہوتا
                          ميں ہر اک بات کہہ ديتا
                          خلش بھي دور ہو جاتي
                          ميں اس کا ہاتھ پکڑے يوں ہي اس کا ہم قدم رہتا
                          وہ آگے ہاتھ تو کرتا
                          وہ مجھ سے بات تو کرتا


                          Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:11.


                          Comment


                          • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


                            یہ زندگی کبھی کبھی اجنبی سی لگتی ہے
                            جدھر جدھر اٹھے نظر کمی سی لگتی ہے
                            بجھی بجھی ہے کہکشاں
                            دھواں دھواں لگے جہاں
                            ہوائیں بھی اگر چھوئیں
                            جلائیں ہم کو خوشبوئیں
                            چراغ کی روشنی بھی سانولی سی لگتی ہے
                            لہو لہو ہے آرزو
                            غبار ہے چہار سو
                            کبھی گماں کبھی یقین
                            قدم کہیں نظر کہیں
                            جو ہوش میں بھی رہیں بے خودی سی لگتی ہے
                            یہ زندگی کبھی کبھی اجنبی سی لگتی ہے
                            Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:12.


                            Comment


                            • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


                              ديکھو جيسے ميري آنکھيں


                              يہ عمر تمہاري ايسي ہے
                              جب آسمان سے تارے توڑ کے لے آنا بھي
                              سچ مچ ممکن لگتا ہے
                              شر کا ہر آباد علاقہ
                              اپنا آنگن لگتا ہے
                              يوں لگتا ہے جيسے ہر دن
                              ہر اک منظر
                              تم سے اجازت لے کر اپني شکل معين کرتا ہے
                              جو چاہو وہ ہو جاتا ہے جو سوچو، وہ ہو سکتا ہے
                              ليکن اے اس کچي عمر کي بارش ميں مستانہ پھرتي چنچل لڑکي
                              يہ بادل جو آج تمہاري چھت پر رک کر تم سے باتيں کرتا ہے
                              اک سايہ ہے
                              تم سے پہلے اور تمہارے بعد کے ہر اک موسم ميں يہ
                              ہر ايک چھت پر ايسے ہي اور اسي طرح سے
                              دھوکے بانٹتا پھرتا ہے
                              صبح ازل سے شام ابد تک ايک ہي کھيل اور ايک ہي منظر
                              ديکھنے والي آنکھوں کي ہر بار دکھايا جاتا ہے
                              اے سپنوں کي سيج پہ سونے جاگنے والي پياري لڑکي
                              تيرے خواب جئيں
                              ليکن اتنا دھيان ميں رکھنا جيون کي اس خواب سرا کے سارے منظر
                              وقت کے قيدي ہوتے ہيں جو اپني رو ميں
                              انکو ساتھ لئيے جاتا ہے اور مہميز کيے جاتا ہے
                              ديکھنے والي آنکھيں پيچھے رہ جاتي ہيں
                              ديکھو۔۔۔۔۔جيسے۔۔۔۔۔ميري آنکھيں۔۔۔۔


                              Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:13.


                              Comment


                              • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!


                                تم میرے ہو کر نہیں دیتے

                                جتنی دعائیں آتی تھیں
                                سب مانگ لیں ہم نے
                                جتنے وظیفے یاد تھے سارے
                                کر بیٹھے ہیں
                                کئی طرح سے جی کر دیکھا ہے
                                کئی طرح سے مر بیٹھے ہیں
                                لیکن جاناں
                                کسی بھی صورت
                                تم میرے ہو کر نہیں دیتے





                                _________________
                                Last edited by pErIsH_BoY; 29 January 2014, 15:15.


                                Comment

                                Working...
                                X