مجھ سے بچھڑ کے رویا ہو گا
چین سے وہ نہ سویا ہو گا
ذکر سُنا ہو گا جب میرا
یاد میں میری کھویا ہو گا
میں بھی ہوں تنہا تنہا
وہ بھی رویا رویا ہو گا
کیا کیا چوٹیں کھائی ہوں گی
کیا کیا درد سمویا ہو گا
ہر منظر ہے نکھرا نکھرا
آنکھوں کو اُس نے دھویا ہو گا
شاہین مجھے بھی نیند نہ آئی
وہ بھی آج نہ سویا ہو گا
چین سے وہ نہ سویا ہو گا
ذکر سُنا ہو گا جب میرا
یاد میں میری کھویا ہو گا
میں بھی ہوں تنہا تنہا
وہ بھی رویا رویا ہو گا
کیا کیا چوٹیں کھائی ہوں گی
کیا کیا درد سمویا ہو گا
ہر منظر ہے نکھرا نکھرا
آنکھوں کو اُس نے دھویا ہو گا
شاہین مجھے بھی نیند نہ آئی
وہ بھی آج نہ سویا ہو گا
Comment