Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

چومتی ہے رو رو کے بیوہ گال سوتے لعل کے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • چومتی ہے رو رو کے بیوہ گال سوتے لعل کے

    جس جگہ روٹی کے ٹکڑے کو ترستے ہیں مدام

    سیم و زر کے دیوتاؤں کے سیہ قسمت غلام

    جس جگہ انسان ہے وہ پیکربے عقل و ہوش

    نوچ کر کھا تے ہیں جس کی بوٹیاں مذہب فروش

    جس جگہ یوں جمع ہیں تہذیب کے پروردگار

    جس طرح سڑتے ہوئے مردار پر مردار خور

    جس جگہ اٹھتی ہے یوں مزدور کے دل سے فغاں

    فیکٹری کی چمنیوں سے جس طرح نکلے دھواں

    جس جگہ سرما کی ٹھنڈی شب میں ٹھٹھرے ہونٹ سے

    چومتی ہے رو رو کے بیوہ گال سوتے لعل کے

    جس جگہ دہقاں کو رنج محنت و کوشش ملے

    اور نوابوں کے کتوں کو حسیں پوشش ملے

    پھر جلد وہ انقلاب آئے گا

    جس میں شامل لہو تمھارا ہوگا






  • #2
    Re: چومتی ہے رو رو کے بیوہ گال سوتے لعل کے

    السلامُ علیکم
    اس پوسٹ پر کسی کا بھی آنا نہیں ہوا؟؟؟
    چلو اتنے دنوں بعد ہی سہی میں پہنچ ہی گیا
    نہائت پر اثر اور درد ناک حقیقت کی غماز ہے یہ تحریر
    اللہ جی ہمارے رہنماوں کو اپنا خوف عطا فرمائیں آمین
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: چومتی ہے رو رو کے بیوہ گال سوتے لعل کے

      چلیں جی کوئی بات نہیں
      ہم کو تو آپ کے پہلے پہنچنے کی خوشی ہے





      Comment


      • #4
        Re: چومتی ہے رو رو کے بیوہ گال سوتے لعل کے

        buhat khoob

        Comment


        • #5
          Re: چومتی ہے رو رو کے بیوہ گال سوتے لعل کے

          Originally posted by life. View Post
          buhat khoob





          Comment

          Working...
          X