Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ستارے بیخود و سرشار تھے ، کل شب جہاں میں تھا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ستارے بیخود و سرشار تھے ، کل شب جہاں میں تھا

    ستارے بیخود و سرشار تھے ، کل شب جہاں میں تھا
    اندھیرے رُکشِ انوار تھے ، کل شب جہاں میں تھا

    مسائل زندگی کے جو کبھی سیدھے نہ ہوتے تھے
    سراسر سہل اور ہمورا تھے ، کل شب جہاں میںتھا

    اگرچہ محتسب بھی ان گنت تھے اس شبستان میں
    مگر سب میکشوں کے یار تھے ، کل شب جہاں میں تھا

    جوانی محوِ آرائش تھی پوری خود نمائی سے
    دو عالم آئنہ بردار تھے ، کل شب جہاں میں تھا

    گدازِ قربتِ اصنام سے دل پگھلے جاتے تھے
    نفس صہبا ، بدن گلنار تھے ، کل شب جہاں میں تھا

    گماں ہوتا تھا شاید زندگی پھولوں کا گجرا ہے
    گلوں کے اس قدر انبار تھے ، کل شب جہاں میں تھا

    عدم مت پوچھ کیا کیفیتیں تھیں ذہن پر طاری
    نشاطِ روح کے معمار تھے ، کل شب جہاں میں تھا‬
    [IMG]http://






  • #2
    Re: ستارے بیخود و سرشار تھے ، کل شب جہاں میں تھ&#157

    ایسی محفلوں میں مت جایا کریں
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: ستارے بیخود و سرشار تھے ، کل شب جہاں میں تھ&#157

      thankssssssss g
      [IMG]http://





      Comment


      • #4
        Re: ستارے بیخود و سرشار تھے ، کل شب جہاں میں تھ&#157

        Rangeen ghazal : -)

        Comment

        Working...
        X