تمھاری ان نگاہوں میں
تمھاری ان نگاہوں میں نیا اک گھر بسانا ہے
وفا کو ڈھونڈتی پلکوں میں اب خود کو چھپانا ہے
بنا لینا ہے اپنا سائباں اپنے ہی آنچل کو
جفا کی دھوپ میں جلتے ہوئے گھر کو بچانا ہے
سنا ہے روک لیتے ہیں چمن کی ساری وہ خوشبو
ہوا سے دوستی کتنی اسی کو آزمانا ہے
چمکنا ہے مجھے تو آسماں پہ کہکشاں بن کر
مجھے روشن ستاروں میں جہاں اپنا بنانا ہے
دکھانا ہے زمانے کو ہمارا عزم ہے کتنا
سخن کے آسماں پہ اک نیا گلشن سجانا ہے
زمانے کے جلانے کو ہمیں اک ساتھ چلنا ہے
ملے راہوں میں جو راہزن اسے راہ سے ہٹانا ہے
مجھے ان تلخ یادوں کے سہارے اب نہیں جینا
مجھے تو زیست کے ہر موڑ پہ اب مسکرانا ہے
مجھے تسخیر کرنا ہے جہاں کی ساری رنگینی
برستی شام کا مجھ کو وہی نغمہ سنانا ہے
وفا کو ڈھونڈتی پلکوں میں اب خود کو چھپانا ہے
بنا لینا ہے اپنا سائباں اپنے ہی آنچل کو
جفا کی دھوپ میں جلتے ہوئے گھر کو بچانا ہے
سنا ہے روک لیتے ہیں چمن کی ساری وہ خوشبو
ہوا سے دوستی کتنی اسی کو آزمانا ہے
چمکنا ہے مجھے تو آسماں پہ کہکشاں بن کر
مجھے روشن ستاروں میں جہاں اپنا بنانا ہے
دکھانا ہے زمانے کو ہمارا عزم ہے کتنا
سخن کے آسماں پہ اک نیا گلشن سجانا ہے
زمانے کے جلانے کو ہمیں اک ساتھ چلنا ہے
ملے راہوں میں جو راہزن اسے راہ سے ہٹانا ہے
مجھے ان تلخ یادوں کے سہارے اب نہیں جینا
مجھے تو زیست کے ہر موڑ پہ اب مسکرانا ہے
مجھے تسخیر کرنا ہے جہاں کی ساری رنگینی
برستی شام کا مجھ کو وہی نغمہ سنانا ہے
Comment