Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تمھاری ان نگاہوں میں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تمھاری ان نگاہوں میں






    تمھاری ان نگاہوں میں


    تمھاری ان نگاہوں میں نیا اک گھر بسانا ہے
    وفا کو ڈھونڈتی پلکوں میں اب خود کو چھپانا ہے


    بنا لینا ہے اپنا سائباں اپنے ہی آنچل کو
    جفا کی دھوپ میں جلتے ہوئے گھر کو بچانا ہے

    سنا ہے روک لیتے ہیں چمن کی ساری وہ خوشبو
    ہوا سے دوستی کتنی اسی کو آزمانا ہے

    چمکنا ہے مجھے تو آسماں پہ کہکشاں بن کر
    مجھے روشن ستاروں میں جہاں اپنا بنانا ہے

    دکھانا ہے زمانے کو ہمارا عزم ہے کتنا
    سخن کے آسماں پہ اک نیا گلشن سجانا ہے

    زمانے کے جلانے کو ہمیں اک ساتھ چلنا ہے
    ملے راہوں میں جو راہزن اسے راہ سے ہٹانا ہے

    مجھے ان تلخ یادوں کے سہارے اب نہیں جینا
    مجھے تو زیست کے ہر موڑ پہ اب مسکرانا ہے

    مجھے تسخیر کرنا ہے جہاں کی ساری رنگینی
    برستی شام کا مجھ کو وہی نغمہ سنانا ہے


  • #2
    Re: تمھاری ان نگاہوں میں

    اسلام علیکم
    واہ یار بہت خوب ،،نہائیت شاندار غزل ایک ایک شعر اپنی مثال آپ ہے
    مجھے ان تلخ یادوں کے سہارے اب نہیں جینا
    مجھے تو زیست کے ہر موڑ پہ اب مسکرانا ہے:thmbup:۔
    اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین
    Last edited by S.Athar; 13 November 2010, 09:33.
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: تمھاری ان نگاہوں میں

      very nice

      Comment


      • #4
        Re: تمھاری ان نگاہوں میں

        msg of hope .....nice selection
        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

        Comment


        • #5
          Re: تمھاری ان نگاہوں میں

          مجھے تسخیر کرنا ہے جہاں کی ساری رنگینی
          برستی شام کا مجھ کو وہی نغمہ سنانا ہے
          Buhat umda

          Reputated sharing ......

          Comment


          • #6
            Re: تمھاری ان نگاہوں میں

            Lovely :)

            Comment


            • #7
              Re: تمھاری ان نگاہوں میں

              great post.

              Comment

              Working...
              X