Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~
تم بھی تو دیکھو مجھ کو
تم بھی تو دیکھو مجھ کو
میں ہوں نگراں کئی قرنوں سے تمھاری جانب
روز اک بھیس نیا بھر کے چلے آتے ہو
اور کہتے ہو
مجھے دیکھو، مجھے پہچانو
کون ہوں میں ، ذرا بتلا تو
روپ بہروپ کا یہ کھیل رہے گا کب تک ؟
چھاؤں اور دھوپ کا یہ میل رہے گا کب تک؟
آج اک لحظہ ذرا
تم بھی تو مجھ کو دیکھو
کون ہوں میں
بھلا کیا رشتہ ہے تم سے میرا
میری پہچان کا اک حرف تو لب پر لا
میں ہی کیوں دیکھوں تمھیں
تم بھی تو دیکھو مجھ کو
تم بھی تو دیکھو مجھ کو
تم بھی تو دیکھو مجھ کو
میں ہوں نگراں کئی قرنوں سے تمھاری جانب
روز اک بھیس نیا بھر کے چلے آتے ہو
اور کہتے ہو
مجھے دیکھو، مجھے پہچانو
کون ہوں میں ، ذرا بتلا تو
روپ بہروپ کا یہ کھیل رہے گا کب تک ؟
چھاؤں اور دھوپ کا یہ میل رہے گا کب تک؟
آج اک لحظہ ذرا
تم بھی تو مجھ کو دیکھو
کون ہوں میں
بھلا کیا رشتہ ہے تم سے میرا
میری پہچان کا اک حرف تو لب پر لا
میں ہی کیوں دیکھوں تمھیں
تم بھی تو دیکھو مجھ کو
Comment