Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

    ‫ﺗﺠﮫ ﺑِﻦ ﺁﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻨﮓ ﺟﯿﻨﮯ ﺳﮯ
    ﻣﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ

    Comment


    • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

      ‫عید کے چاند غریبوں کو پریشان نہ کر
      تجھ کو معلوم نہیں زیست گراں ہے کتنی

      Comment


      • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

        Hijr Ki Nazar To Deni Hai Usay..!!
        Sochta Hoon Bhula Doon Usko..

        Comment


        • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

          سوچتا ہوں کبھی کبھی یونہی
          حرج کیا تھا اسے منانے میں

          Comment


          • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

            ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﮑﻤﻞ ﮬﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﻣﯿﮟ ﮬﻢ

            ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﺩﮬﻮﺭﮮ ﮬﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ

            Comment


            • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

              اس طرح لوٹ لیا شہر تمنا نے ہمیں
              زندگی بھی چھین لی ,اور جان سے مارا بھی نہیں.

              Comment


              • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                بارش

                کھڑکیوں پہ ٹوٹتی
                پاگل ہوائیںرات کی
                چیختی روتی ہوئی
                اونچی صدائیں رات کی
                روح میں وحشت
                نظر میں آنسوئوں کا رتجگہ
                تیز بارش
                میرے اندر اور باہر
                ہر جگہ

                Comment


                • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                  وصل خانہ ئ حیات
                  ایک سپنا
                  خواب اپنا
                  خوبصورت زندگی
                  جس میں تم ہو
                  جس میں میں ہو
                  وصل گھر ہو
                  عمر بھر ہو

                  Comment


                  • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                    الجھن
                    کیا میرا چہرہ اتنا سادہ ہے
                    کیا میری باتیں اتنی بھولی بھالی ہیں
                    اتنے دن سے میری آنکھیں
                    تم سے کچھ بھی کہہ نہ سکیں
                    تم ہی مجھ سے پوچھ رہی ہے
                    ’’تم بھی پیار سے جانت وانت رکھتے ہو
                    اپنے خواب خزانے میں
                    یادوں کی دلدار امانت رکھتے ہو‘‘
                    کیا میرا چہرہ اتنا سادہ ہے
                    کیا میری باتیں اتنی بھولی بھالی ہیں
                    یاپھر تم کچھ اور بھی جاننا چاہتی ہو
                    یاپھر تھوڑی دیر کی ساتھی ہو

                    Comment


                    • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                      یہ دیارِجنس کے دن
                      دھوپ رت کے
                      یہ قیامت خیز راتیں
                      برف رت کی
                      یوں گزر سکتی نہیں
                      اے شریک جسم و جاں
                      تیری ضرورت ہے مجھے

                      Comment


                      • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                        جن کو غیرت مند دل نے
                        خاکِ پا سمجھا نہ تھا
                        تُو نے ان کے سامنے بھی
                        مجھ کو رسوا کردیا
                        مجھ کو لگتا ہے مری جاں
                        تیری محفل کے بھی میں قابل نہیں
                        جواٹھائے ترے بے جا ناز
                        میرادل نہیں

                        Comment


                        • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                          کسی کی نزاکت کودیکھ کر

                          محبت اور پھر میری محبت
                          نہیں یہ بوجھ تجھ سے اٹھ نہیں سکتا
                          تُو نازک ہے بہت نازک
                          محبت میری وحشی ہے
                          محبت میری سرکش ہے
                          کوئی طوفانی بارش جنگلوں کو
                          جس طرح مصلوب کرتی جا رہی ہو
                          کوئی بے چین جھرنا جس طرح
                          ’’نے‘‘ کے تعاقب میں
                          مسلسل ضابطوں سے قاعدوں سے ماروآ
                          مسلسل محترک
                          اضطراب افرائ
                          نہیں یہ بوجھ تجھ سے اٹھ نہیں سکتا

                          Comment


                          • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                            سوچناکہ کیوں میں سوچتا ہوں
                            میں اگر چاہوں
                            تواک حسن ِ جہاںہو آس پاس
                            خوبصورت موسموں کا گلستاں ہو آس پاس
                            میں اگر چاہوں
                            گزاروںلڑکیوںمیں رات دن
                            ان لپکتی تھرتھراتی بجلیوں میں رات د ن
                            میں اگر چاہوں ۔۔
                            تو اشکوں سے ستارے ڈھال دوں
                            چاند کی گردن میں یہ بے چین باہیں ڈال دوں
                            میں اگر چاہوں
                            مگرکیوں ۔کس لئے چاہوں

                            Comment


                            • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                              محبت جو تمہیں ہوتی

                              محبت جو تمہیں ہوتی
                              تو تم ایسے نہیں ہوتے
                              تمہارا کھردرا پن
                              تمہارے لہجے کی وحشت
                              تمہارے حکم نامے
                              تمہاری چال کی سختی
                              رعونت
                              کسی ایسے بدن میںہو نہیں سکتے
                              جہاں دل ہو
                              محبت کرنے والا دل
                              محبت جو تمہیں ہوتی
                              تو تم ایسے نہیں ہوتے

                              Comment


                              • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                                وئلنائن ڈے
                                کارڈ بھی بھیج چکا ہوں کتنے
                                اور تحائف بھی کئی سرخ ربن میں لپٹے
                                کچھ تو کہہ تُو بھی جواباً مجھ سے
                                دن محبت کا پھر آیا ہوا ہے
                                پھر ترے نام کے آسیب کا سایہ ہوا ہے

                                Comment

                                Working...
                                X