Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

    قبر سی رات خامشی اور میں
    تیرا وعدہ ، تری گلی اور میں

    تیرے نقشِ قدم کی کھوج میں ہیں
    آج بھی تھل میں چاندنی اور میں

    تیرا کمرہ ، دہکتی انگیٹھی
    برف پروردہ جنوری اور میں

    ایک فیری کے خالی عرشے پر
    جل پری ناچتی ہوئی اور میں

    لائٹیں آف ، لائنیں انگیج
    ایک تصویر رات کی اور میں

    Comment


    • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

      مرا یہ مشورہ ہے
      کسی بندھن سے پہلے
      کچھ ملاقاتیں ضروری ہیں
      تجھے بھی علم ہونا چاہئے
      کچھ میرے بارے میں
      مجھے بھی علم ہونا چاہئے
      کچھ تیرے بارے میں
      ابھی کتنا ہی ہم اک دوسرے کو جانتے ہیں
      یہی دولنچ ۔۔چائے سہہ پہر کی
      اک ڈنراوروہ بھی آدھا سا
      فقط کچھ گفتگوئیں فون پر ہوتی ہوئی
      سارا اثاثہ ہیں
      بقول قاسمی اپنی ’’ملاقاتیں ادھوری ہیں‘‘
      کسی بندھن سے پہلے
      کچھ ملاقاتیں ضروری ہیں

      Comment


      • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

        لمحہ ئ وصال کھوجتی لکیر
        نیم تاریک گلی ، رات کی پچھلی سانسیں
        مرے قدموں سے نکلتے ہوئے لمبے سائے
        ایک دروازے سے بہتی ہوئی روشن سی لکیر
        میری بہکی ہوئی نظروں کی توجہ کیلئے
        اپنی قامت میں بہت ردو بدل کرتی رہی
        میں مگر ذات کے صحرا کہیں کھویا ہوا
        خواب بنتی ہوئی بخ بستہ ہوا میں گم تھا
        مجھ کو معلوم نہیں تھا کہ اجالے کی لکیر
        اک سلگتے ہوئے جذبے کی خبر دیتی ہے

        Comment


        • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

          سالگرہ کا تحفہ
          بائیس برس کی سالگرہ پر
          بھیج مجھے پھر نظم کا تحفہ
          نظم صباکی ، نظم سحر کی
          نظم تری دلدار نظر کی
          نظم ترے پُر جوش سخن کی
          نظم ترے گل پوش دہن کی
          نظم ترے بھرپور بدن کی
          بائیس برس کی سالگرہ پر
          بھیج مجھے پھرنظم کا تحفہ

          Comment


          • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

            سالگرہ کا خط



            تجھے برتھ ڈے پہ اے جان جاں
            کوئی تحفہ بھیج رہاہوں میں
            اسے اپنے ہاتھ سے کھولنا
            اسے احتیاط سے کھولنا
            تری دھڑکنوں سے بھرا ہوا
            مرادل ہے اس میںرکھا ہوا
            تری روشنی سے بھری ہوئی
            مری آنکھ اس میں رکھی ہوئی
            ترے منظروں سے بھرے ہوئے
            مرے خواب اس میں رکھے ہوئے
            تری دید کے ، تری یاد کے
            ہیں گلاب اس میں رکھے ہیں
            مری ایک ہی شبِ وصل کا
            ہے ثواب اس میں رکھا ہوا
            ترے ہجر کے اسی سال کا
            ہے حساب اس میں رکھا ہوا
            اسے اپنے ہاتھ سے کھولنا۔اسے احتیاط سے کھولنا

            Comment


            • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

              کہیں کچھ دیر بیٹھیں
              تمہیں معلوم ہونگی شہر بھر کی کھڑکیاںوہ بھی
              جو میرے واسطے کھلتی ہیں
              اکثر چاند راتوں میں
              جو مجھ پر مہرباں ہیں
              تم نے دیکھیں لڑکیاں وہ بھی
              مری دلداریاں بھی تم سے پوشیدہ نہیں شاید
              مجھے ہر ہر قدم پہ دعوتِ نظارہ ملتی ہے
              جوانی کی لچک ہر گام پہ آوارہ ملتی ہے
              مگر میں ہوں تمہارا چاہنے والا
              تمہی سے گفتگو میری
              تمہی ہو جستجو میری
              چلو آئو کہیں چل کر ذرا کچھ دیربیٹھیںاور سوچیں
              مراسم کے مسائل پر
              محبت کے وسائل پر

              Comment


              • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                محبت سوچتی ہے
                یونہی کیا بے سبب میں نے
                تجھے دلدار ٹھہرایا
                تری چشم کرم کوصبح کا شاہکار ٹھہرایا
                ترے رخسارو لب کوحسن کا معیار ٹھہرایا
                تہجد کی ہوائوں اور اشکوں کی دعائوں میں
                دھلی تازہ سحر جانا
                تمہیں جانِ تمنا کہہ دیا خلدِ نظر جانا
                یونہی کیا بے سبب میں نے؟
                نہیں ایسا نہیں ۔۔ہرگز
                بہت کچھ سوچ کر تجھ کو
                ترے پاگل نے چاہا ہے

                Comment


                • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                  محبت کیا کر
                  یہ تیری شخصیت کے رنگ
                  پھولوں کی طرح شاداب ہو جائیں
                  محبت کو پہن لے اور مخمل کی طرح ہو جا
                  یہ بالوں کو بناتے کا سکھاتی ہے سلیقہ
                  یہ کپڑوں کو بدلنے کی بھی عادت ڈال دیتی ہے
                  کریزیں ٹھیک رکھتی ہے
                  یہ شکنوں سے بچاتی ہے قمیضوں کو
                  یہ جوتوں کی سیاہی کو چمک ہر روز دیتی ہے
                  محبت گفتگو کو نازکی دیتی ہے کلیوں کی
                  محبت زندگی کو ایک رونق بخش دیتی ہے
                  محبت خوبصورت تر بناتی ہے
                  بدن پر تتلیوں کے پر بناتی ہے
                  وفا کے ساحلوں پہ گھر بناتی ہے

                  Comment


                  • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                    یہ خوشبو سے بھرے پُر رنگ لمحے شام کے
                    یہ باغیچے میں کھلتے پھول تیرے نام کے
                    یہ تیرے بعد جانِ جاں مرے کس کام کے

                    Comment


                    • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                      میرے ساحر
                      کچھ خواب آنکھوں کی دہلیز پہ میں نے سجا رکھے ھیں
                      آدھی شب کی گہری نیند سے جو مجھے جگانے لگے ھیں
                      شام کے کہرے میں سمٹے وہ پل مجھے ڈرانے لگے ھیں
                      کیسے

                      بتاؤں
                      قدموں سے لپٹے کئی سفر اب مجھے تھکانے لگے ھیں
                      سنو
                      آج میرا کہا کر دو
                      میرے جسم پر جو سینکڑوں اور جسم ھیں انہیں اتار دو
                      اور
                      مجھے
                      وقت کے دائروں سے الگ کر دو

                      Comment


                      • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                        کل شب
                        تم نے جب سمندر کے دوسرے کنارے سے مجھے پکارا تھا
                        تھماری آوازٍ جاں نے جیسے سکوتٍ شب ھی توڑ ڈالا تھا
                        ھواؤں میں مہکی وہ سرگوشیاں
                        بادلوں میں اُڑتی وہ بے قراریاں
                        میرے لب و رخسار کو چھو رھی تھیں
                        بارش جیسی مجھ پر برس رھی

                        تھیں
                        سُن کر جنہیں
                        آنکھوں میں میری رتجگے سے اترنے لگے ھیں
                        خواب مجھے تھماری ھی طرح اُوڑھنے لگے ھیں
                        میرے محبوب
                        وعدے بانٹتی تھماری آنکھیں
                        یوں مجھ سے لپٹی جاتی ھیں
                        جیسے
                        سمندر تھمارے قدموں سے لپٹ گیا ھوگا
                        اور پھر پیار سے سر رکھ کے سو گیا ھو گا ۔۔۔

                        Comment


                        • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                          اک ادھورا سا خواب ہو جیسے
                          زندگانی کتاب ہو جیسے

                          میری آنکھوں کے ریگزاروں میں
                          اک مسلسل سراب ہو جیسے

                          منتشر منتشر رہی ایسی
                          بکھرا بکھرا گلاب ہو جیسے

                          جاگتی آنکھ سے جو دیکھا تھا
                          تم مرا وہ ہی خواب

                          ہو جیسے

                          اس کی قامت پہ یہ گمان ہوا
                          بچپنے میں شباب ہو جیسے

                          جو دعا نیم شب میں مانگی تھی
                          اُس دعا کا جواب ہو جیسے

                          ہاں لکھا تھا کتابِ دل پر جو
                          تم ہی وہ انتساب ہو جیسے


                          جس کو پی کر میں اپنے بس میں نہیں
                          تم وہ ظالم شراب ہو جیسے

                          Comment


                          • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                            تیرے خیال نے
                            جس دن
                            میرے احساس پر اپنے لبوں سے پیار لکھا تھا
                            یوں لگا تھا
                            جیسے
                            میری خواہشوں کے پر وں پہ تم نے انتظار لکھا تھا
                            اُس دن سے
                            میں
                            ھر پل تمھارے حصار میں رھتی ھوں
                            اپنے ھی خیال کی بستی میں بستی ھوں
                            جیسے
                            بابٍ تمنا میں
                            رات دن تیرا انتظار لکھتی

                            ھوں
                            اپنے گماں اور یقین کے اٍس سفر میں
                            اکثر یہی سوچتی ھوں
                            دیکھنے میں جتنی سلجھی تمہیں دکھتی ھوں
                            خود سے اُتنی ھی الجھی رھتی ھوں
                            سمٹے رھنے کے جتن میں اپنے اندر اُتنی ھی بکھری رھتی ھوں
                            کیا بتاؤں
                            پھر بھی
                            خود کو کتنا خوش نصیب سمجھتی ھوں
                            کہ
                            تنہائی میں بھی تنہا نہیں رھتی ھوں

                            Comment


                            • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                              Bohat mehdood sa halqa-e-ahbab tha mera,

                              Faqat Mastiyan,
                              Shetaniyan,
                              Nadaniyan
                              Aur main,

                              Abhi bhi mehdood sa halqa-e-ahbab hai mera,

                              Faqat Khamoshiyan,
                              Tanhaiyan,
                              Udasiyan
                              Aur main......

                              Comment


                              • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                                Raat ke pichley peher uthataa hai,

                                Dard-e-dil tahajjud guzaar ho jese.

                                Comment

                                Working...
                                X