Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

khawaaab

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • khawaaab



    خواب

    کبھی اک خواب سا دیکھا تھا میں نے
    کہ تم میری ہو اور میرے لیے ہو
    تمہاری ہر دلکشی میرے لیے ہے
    میں جو کچھ ہوں تمہارے ہی لیے ہوں
    تمہاری ہر خوشی میرے لیے ہے

    وہ راتیں آہ وہ سرمست راتیں
    کہ جن کی تشنہ لب سرمستیوں نے
    سرور تشنگی بخشا تھا مجھ کو
    تمہاری والہانہ بیخودی نے
    غرور دلبری بخشا تھا مجھ کو

    یقین جان فزا۔۔۔ خوابِ تمنا
    عذاب روح بن جائے گا اک دن
    کبھی میں ے یہ سوچا بھی نہیں تھا
    یہ ہو گی خواب کی تعبیر یعنی
    کہ میں نے خواب دیکھا ہی نہ تھا
    جو میری آرزوکا نقش گر ہے
    کبھی وہ دور گزرا ہی نہیں تھا



    وہ راتیں خواب ہو کر رہ گئیں ہیں
    مگر خوابوں میں خوابوں کا تسلسل
    عذاب جان بھی ہے جاں آفریں بھی
    یہ زنجیر خیال و خواب و اوہام
    فریب زندگی بھی ہے یقیں بھی

    سلا کر حال کی تاریکیوں میں
    مجھے ماضی میں چونکاتے ہیں یہ خواب
    مری پلکوں کو بوجھل دیکھتے ہی
    سمٹ جاتے ہیں شرماتے ہیں یہ خواب
    میں ان خوابوں سے جب بھی روٹھتا ہوں
    تو پہروں اشک برساتے ہیں یہ خواب
    مجھے بانہوں کے حلقے میں جکڑ کر
    مرے سر کی قسم کھاتے ہیں یہ خواب
    مرا آغوش اپنانے کی خاطر
    زمانے بھر کو ٹھکراتے ہیں یہ خواب
    شفق پہ روکتے ہیں اپنا آنچل
    افق میں جا کے چھپ جاتے ہیں یہ خواب

    جہاں کچھ بھی نہیں تنہا خلا ہے
    نظر کا سارا سرمایہ خلا ہے


    :(

  • #2
    wah wah wah khob asat
    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

    Comment


    • #3
      Waaah!
      tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
      tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

      Comment

      Working...
      X