Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

عشق جب عین ذات ہوجائے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • عشق جب عین ذات ہوجائے

    دوستو
    یہ ایک غزل کے چند اشعار ڈیزائن کرنے کی کوشش کی ہے
    دو بیک گراؤنڈ اور ایک سمپل ڈیزائن کے ساتھ آپ کی خدمت میں*پیش ہے

    آپ دوستو کے کمنٹس اور میری خامیوں کی نشاندہی ضرور کیجیے گا

  • #2
    Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

    3rd image acha hai lakin over all aam sa hai,2nd b koi khas nahi over-effected hai.1st wala background muje bohat acha laga hai halankay itnay loud colours me pasnd nahi krti magar achaa hai bas ghazal ko koi ek aadh effect wese kam apply kiya hota tou it would be more apealing .
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

    Comment

    • #3
      Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

      وعلیکم السلام

      اچھی کاوش ہے

      پہلی والی کا ٹیکسٹ افیکٹ بیک گراونڈ سے مطابقت نہ رکھتا ہوا محسوس ہو رہا ہے

      سب سے عمدہ آخری والا لگا۔

      اس غزل میں کچھ شاعر کی غلطیاں ہیں کچھ آپ کی املا کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

      املا کی غلطی تو یہ ہے کہ

      زکٰوہ اس طرح لکھا جاتا ہے شائد جمیل نوری نستعلیق میں "گول ت"کی سہولت نہیں اس لئے یہاں ٹھیک نہیں لکھا جا رہا لیکن ان پیج میں یہ سہولت موجود ہے۔

      شاعر کی بہت بڑی غلطی ہے جو شائد اُس کی کوتاہ نظری کا نتیجہ ہے۔

      شاعر کا یہ فرض بنتا ہے کہ جب بھی وہ کوئی ماضی کا تاریخی حوالہ اپنی شاعری میں استعمال کرے تو تاریخی بات کی صحت کا مکمل خیال رکھے اُس کو اس طرح نہ تحریر کرے کہ پڑھنے والا اصل واقع کا بالکل ہی الٹ مطلب لے

      بت شکن کیا بگاڑ سکتا ہے
      دل اگر سومنات ہوجائے؟؟

      اس شعر کو پڑھنے سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بت شکن تو بہت بہادر تھا لیکن دل کے سومنات کو نہ توڑ سکا
      جبکہ محمود غزنوی کے آگے کوئی سومنات نہ ٹھہر سکا تھا۔

      تو اس طرح شاعر نے اصل واقع کو بالکل ہی توڑ مروڑ کر رکھ دیا شاعری صرف اشعار کی ہم آہنگی اور ردیف کافیہ کا کھیل نہیں بلکہ اس میں بھی کچھ اصول و صوابظ کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔
      :star1:

      Comment

      • #4
        Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

        3rd wali designing buhat umda hay, 1st wali ki colour selection agr kch change hoti to kia e baat thi,
        Or jesa k Athar bhia ne point out kia is shair ki tasih ki zrorat hay,
        Main Baniaz bhai aap se personaly appeal krta hn k plz agr mumkin ho to ye wala shair omit kr k Ghazal ki designing dubara upload kejye ga.

        :jazak:

        Comment

        • #5
          Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

          Zabardast effort , excellent work
          Last edited by ForumAdmin; 4 October 2012, 19:00.

          Comment

          • #6
            Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

            10 Reputation points on 1st Designing
            5 Reputation points on 2nd one
            15 reputation points 3rd one

            Buhat umda kaam hai
            Last edited by ForumAdmin; 4 October 2012, 19:02.
            Love your Forum, Build Your Forum (PEGHAM)

            Comment

            • #7
              Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

              بہت خوب کیا بات ہے اچھا انتخاب اچھی ڈئزائنگ ویل ڈن

              ایس اے زیڈ
              محترم اس شعر سے یہ مفہوم نہیں ہوتا جو اپ بتا رہے۔۔محمود بت شکن تھا شاعر نے اس ان معنوں میں استمعال کیا کے جب دل ہی بت کدہ بن جائے تو پھر بت شکن بھلا کیا بگاڑ سکتا۔
              ان لوگوں کے دلوں پہ مہر لگا دی جاتی ہے اور یہ کبھی ہدائت نہیں پاسکتے اس تناظر میں یہ شعر ہے اور میرا نہیں خیال کہ یہ کوئی بلیغ یہ مشکل شعر ہے اسان اور عام فہم زبان میں ہے

              شوق نے رنگ رنگ کے رکھے ہیں بت تراش کے
              بت شکنان دھر کا ذہن ہے سومنات ابھی۔۔

              :(

              Comment

              • #8
                Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

                Originally posted by Dr Faustus View Post

                محترم ڈاکٹر صاحب آپ کی علمی قابلیت کا میں مدت سے قائل ہوں اور آپ کی تحریریں میرے علم میں اضافے کا باعث ہوتی ہیں
                لیکن یہ شعر پہلی نظر یی میں یہ تاثر دے رہا ہےکہ سومنات کا کچھ نہ بگاڑا جاسکا میرے نزدیک شاعر نے صرف ہم قافیہ الفاظ کی تلاش میں سومنات کا لفظ استعمال کیا ہے
                ورنہ تو بت شکن اور بت کدوں کے لئے کوئی اور حوالہ یا فرضی بات بھی تحریر کی جا سکتی ہے ۔

                لیکن اگر کوئی تاریخی بات تحریر کرنی ہی ہوتو پھر شاعر کا یہ فرض بنتا ہے کہ اُس کو اسطرح پیش کرے کہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔

                والسلام۔
                :star1:

                Comment

                • #9
                  Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

                  اگر مجھ جیسا سطحی قسم کی شاعری کرنے والا اس طرح کا کوئی شعر تحریر کرتا تو شائد کچھ یوں ہوتا

                  مانا کہ دل تیرا سومنات ہے صنم
                  بت شکنوں کےہم بھی جانشیں ٹھہرے

                  شائد اس شعر کو پڑھنے والے کو پہلی نظر میں احساس ہوجائے کہ شاعر اپنے صنم کے پتھر دل کے آگے ایسے لوگوں کی بات کر رہا ہے جو پتھروں کو توڑ ڈالنے والے تھے۔
                  :star1:

                  Comment

                  • #10
                    Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

                    Originally posted by saraah View Post
                    3rd image acha hai lakin over all aam sa hai,2nd b koi khas nahi over-effected hai.1st wala background muje bohat acha laga hai halankay itnay loud colours me pasnd nahi krti magar achaa hai bas ghazal ko koi ek aadh effect wese kam apply kiya hota tou it would be more apealing .

                    بہت بہت شکریہ سارہ جی کہ اس بار آپ صرف لائک کر پر نہیں رکیں اور اپنے کمنٹس بھی پیش کیے

                    نشاندہی اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت مہربانی آپ کے کمنٹس کے بعد میں نے سوچا کہ جب میں یہ ڈیزائن بنا رہا تھا تو اس لیے رکا کہ لائٹ کے جانے کا ٹائم ہوگیا تھا ورنہ کچھ اور ایفیکٹ بھی نظر آجانے تھے
                    :lol

                    Comment

                    • #11
                      Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

                      Originally posted by S.A.Z View Post
                      وعلیکم السلام

                      اچھی کاوش ہے

                      پہلی والی کا ٹیکسٹ افیکٹ بیک گراونڈ سے مطابقت نہ رکھتا ہوا محسوس ہو رہا ہے

                      سب سے عمدہ آخری والا لگا۔

                      اس غزل میں کچھ شاعر کی غلطیاں ہیں کچھ آپ کی املا کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                      املا کی غلطی تو یہ ہے کہ

                      زکٰوہ اس طرح لکھا جاتا ہے شائد جمیل نوری نستعلیق میں "گول ت"کی سہولت نہیں اس لئے یہاں ٹھیک نہیں لکھا جا رہا لیکن ان پیج میں یہ سہولت موجود ہے۔

                      شاعر کی بہت بڑی غلطی ہے جو شائد اُس کی کوتاہ نظری کا نتیجہ ہے۔

                      شاعر کا یہ فرض بنتا ہے کہ جب بھی وہ کوئی ماضی کا تاریخی حوالہ اپنی شاعری میں استعمال کرے تو تاریخی بات کی صحت کا مکمل خیال رکھے اُس کو اس طرح نہ تحریر کرے کہ پڑھنے والا اصل واقع کا بالکل ہی الٹ مطلب لے

                      بت شکن کیا بگاڑ سکتا ہے
                      دل اگر سومنات ہوجائے؟؟

                      اس شعر کو پڑھنے سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بت شکن تو بہت بہادر تھا لیکن دل کے سومنات کو نہ توڑ سکا
                      جبکہ محمود غزنوی کے آگے کوئی سومنات نہ ٹھہر سکا تھا۔

                      تو اس طرح شاعر نے اصل واقع کو بالکل ہی توڑ مروڑ کر رکھ دیا شاعری صرف اشعار کی ہم آہنگی اور ردیف کافیہ کا کھیل نہیں بلکہ اس میں بھی کچھ اصول و صوابظ کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔

                      ساز بھائی سب سے پہلے تو بہت شکریہ واقعی املا کی غلطی کی وجہ وہی ہے کہ لفظ زکواۃ صحیح نہیں لکھا گیا

                      پر سر جی یہ جو شاعر کی آپ نے بہت بڑی غلطی کی نشاندہی کی ہے

                      ہوسکتا ہے آپ کو یہ محسوس ہوا ہو جیسا آپ نے عرض کیا پر درحقیقت یہاں بت شکن کی توہین نہیں کی جارہی بلکہ دل کو سومنات سے تشبیح دی ہے

                      تاریخی واقعے سے بھی یہی بات عیاں ہے کہ سومنات کے ٹوٹ جانے سے اسکو پوجنے والوں کے دل نہیں بدلے تھے

                      بت شکن صرف بت کو ہی توڑ سکتا ہے کسی کے دل سے بت کو نہیں نکال سکتا

                      یاد کریں اپنی وہ بات جو آپ نے کہی تھی کہ شاید عرب کی یا آج کے جاہلوں کے حوالے سے کہ ان لوگوں کو تو نبی ص کی تعلیم انسان نہیں بناسکی ہم کیا کرسکتے ہیں* کچھ اس طرح سے تھی وہ بات مجھے پورے الفاظ یاد نہیں

                      تو یہ بات تو بلکل ٹھیک ہے

                      بت شکن کیا بگاڑ سکتا ہے
                      دل اگر سومنات ہوجائے

                      باقی ڈاکٹر صاحب نے بھی اچھے طریقے سے سمجھایا ہے

                      Comment

                      • #12
                        Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

                        Originally posted by MR.Fkas View Post
                        3rd wali designing buhat umda hay, 1st wali ki colour selection agr kch change hoti to kia e baat thi,
                        Or jesa k Athar bhia ne point out kia is shair ki tasih ki zrorat hay,
                        Main Baniaz bhai aap se personaly appeal krta hn k plz agr mumkin ho to ye wala shair omit kr k Ghazal ki designing dubara upload kejye ga.

                        :jazak:

                        پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ جناب

                        سر جی شعر ٹھیک ہے جی اب کیسے بتاؤں

                        Comment

                        • #13
                          Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

                          Originally posted by Mr.Khan View Post
                          Zabardast effort , excellent work
                          Thank you so much ji :)

                          Comment

                          • #14
                            Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

                            Originally posted by ForumAdmin View Post
                            10 Reputation points on 1st Designing
                            5 Reputation points on 2nd one
                            15 reputation points 3rd one

                            Buhat umda kaam hai
                            Thank you Thank you Thank you so much Sir ji :rose
                            so nice of you :)

                            Comment

                            • #15
                              Re: عشق جب عین ذات ہوجائے

                              Originally posted by Dr Faustus View Post
                              بہت خوب کیا بات ہے اچھا انتخاب اچھی ڈئزائنگ ویل ڈن

                              ایس اے زیڈ
                              محترم اس شعر سے یہ مفہوم نہیں ہوتا جو اپ بتا رہے۔۔محمود بت شکن تھا شاعر نے اس ان معنوں میں استمعال کیا کے جب دل ہی بت کدہ بن جائے تو پھر بت شکن بھلا کیا بگاڑ سکتا۔
                              ان لوگوں کے دلوں پہ مہر لگا دی جاتی ہے اور یہ کبھی ہدائت نہیں پاسکتے اس تناظر میں یہ شعر ہے اور میرا نہیں خیال کہ یہ کوئی بلیغ یہ مشکل شعر ہے اسان اور عام فہم زبان میں ہے

                              شوق نے رنگ رنگ کے رکھے ہیں بت تراش کے
                              بت شکنان دھر کا ذہن ہے سومنات ابھی۔۔

                              بہت شکریہ محترم

                              شعر کو بہت آسان فہم انداز سے سمجھانے کے لیے بھی بہت مہربانی

                              اور کمال شعر پیش کیا ہے

                              Comment

                              Working...
                              X