زندگی کبھی کسی کے لئے نہیں رُکتی ، وقت کبھی کسی کے لئے نہیں ٹھہرتا، لمحے کبھی پل بھر کو نہیں تھمتے، ہوا ہر وقت چلتی ہے، کیونکہ اگر یہ تسلسل قائم نہ رہے تو زندگی کی سانسیں رُک جائیں.
زندگی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا ہی اصل زندگی ہے.زندگی میں نشیب و فراز تو آتے ہی رہتے ہیں کیونکہ زندگی تغیر کا دوسرا نام ہے.کائنات کا سارا حُسن تبدیلی میں ہے.انسان کا کسی ایک جگہ ٹک کر بیٹھنا بہت مشکل ہے اصل میں انسانی فطرت یکسانیت سے اکتا جانے والی ہے.اور ہم لوگ بھی کتنے عجیب ہیں . ہم لوگ زندگی میں آنے والی خوشیوں کا استقبال تو کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ خوشیاں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں مگر زندگی میں آنے والے دکھوں، پریشانیوں اور مصیبتوں سے جلد از جلد فرار چاہتے ہیں.آخر ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ جس پروردگار نے ہمیں زندگی میں بے شمار نعمتوں اور خوشیوں سے نوازا ہے وہ ہی غموں کی راتیں ختم کرکے پھر سے خوشیوں کی نئی صبحیں روشن کرے گا.زندگی پھر کروٹ بدلے گی .ہم نے صرف کوشش کرنی ہے اپنے پروردگار پر یقین رکھتے ہوئے اور اپنے مقصد کے لیے کوشش کرتے رہنا ہے صبر کا اصل مفہوم ہے۔
غم اور خوشی ایک ہی تصویر کے دو پہلو ہیں جس کا نام زندگی ہے.دونوں کا اپنا اپنا انداز، اپنااپنا حسن ہے اور اپنی اپنی کشش ہے.
آو آج ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ
ہم نے زندگی کو اس کی تمام تر رعنائیوں اور حقیقتوں سمیت جینا ہے.
اور خود سے کیا گیا عہد بہت مضبوط ہوتا ہے
Comment