Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

زندگی اور ہم

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • زندگی اور ہم


    زندگی کبھی کسی کے لئے نہیں رُکتی ، وقت کبھی کسی کے لئے نہیں ٹھہرتا، لمحے کبھی پل بھر کو نہیں تھمتے، ہوا ہر وقت چلتی ہے، کیونکہ اگر یہ تسلسل قائم نہ رہے تو زندگی کی سانسیں رُک جائیں.

    زندگی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا ہی اصل زندگی ہے.زندگی میں نشیب و فراز تو آتے ہی رہتے ہیں کیونکہ زندگی تغیر کا دوسرا نام ہے.کائنات کا سارا حُسن تبدیلی میں ہے.انسان کا کسی ایک جگہ ٹک کر بیٹھنا بہت مشکل ہے اصل میں انسانی فطرت یکسانیت سے اکتا جانے والی ہے.اور ہم لوگ بھی کتنے عجیب ہیں . ہم لوگ زندگی میں آنے والی خوشیوں کا استقبال تو کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ خوشیاں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں مگر زندگی میں آنے والے دکھوں، پریشانیوں اور مصیبتوں سے جلد از جلد فرار چاہتے ہیں.آخر ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ جس پروردگار نے ہمیں زندگی میں بے شمار نعمتوں اور خوشیوں سے نوازا ہے وہ ہی غموں کی راتیں ختم کرکے پھر سے خوشیوں کی نئی صبحیں روشن کرے گا.زندگی پھر کروٹ بدلے گی .ہم نے صرف کوشش کرنی ہے اپنے پروردگار پر یقین رکھتے ہوئے اور اپنے مقصد کے لیے کوشش کرتے رہنا ہے صبر کا اصل مفہوم ہے۔

    غم اور خوشی ایک ہی تصویر کے دو پہلو ہیں جس کا نام زندگی ہے.دونوں کا اپنا اپنا انداز، اپنااپنا حسن ہے اور اپنی اپنی کشش ہے.

    آو آج ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ
    ہم نے زندگی کو اس کی تمام تر رعنائیوں اور حقیقتوں سمیت جینا ہے.

    اور خود سے کیا گیا عہد بہت مضبوط ہوتا ہے







  • #2
    Re: زندگی اور ہم

    i love dear life
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

    Comment


    • #3
      Re: زندگی اور ہم

      :thmbup::thmbup:


      nice work Khan:rose



      just 4 u baniaz




      زندگی اپنے لہو کا نام ہے
      اعتبار آرزو کا نام ہے


      اک مسافر کا سفر ہے زندگی
      پر خطر اک راہگزر ہے زندگی


      زندگی بھولی ہوئی منزل بھی ہے
      زندگی ٹوٹا ہوااک دل بھی ہے


      آنسوئو ں کی ایک مالا زندگی
      چاند سے چہرے کا ہالا زندگی


      تھم بھی جائے تو رواں ہے زندگی
      داستان کن فکاں ہے زندگی


      ہے کبھی تسلیم کی ًخو زندگی
      ہے کبھی میں اور کبھی تُو زندگی


      مفلسی میں بھی گزر کرتی ہے یہ
      تخت پر بھی سسکیاں بھرتی ہے یہ


      ایک شوخی ہے ،حیا ہے زندگی
      حسن ہے حسنِ ادا ہے زندگی


      کامنی سی ایک صورت زندگی
      موہنی سی ایک مورت زندگی


      زندگی سہمی ہوئی دلہن بھی ہے
      زندگی بے نام سا مدفن بھی ہے


      زندگی اپنے جنون کا نام ہے
      زندگی آنکھوں میں خوں کا نام ہے


      موجہ آب رواں ہے زندگی
      زندگی کے درمیاں ہے زندگی


      زندگی ذوق ِ فنا کا نام ہے
      یہ تیقن حاصل ابہام ہے


      نامکمل ہے ابھی تک کائنات
      کر رہی ہے زندگی کچھ تجربات


      ساز کے سینے میں اک آواز ہے
      زندگی کیا ہے سراپا راز ہے


      کس نے پایا ہے سراغ زندگی
      زندگی ہے خود چراغ زندگی


      زندگی ساحل بھی ہے طوفان بھی
      خود مسیحا خود بلائے جان بھی



      زندگی ہے سنگ در کی آرزو
      خوب سےخوب تر کی جستجو


      زندگی روشن جبین کا نام ہے
      زندگی پختہ یقین کا نام ہے



      یار کے دم سے سلامت زندگی
      ورنہ واصف ہے قیامت زندگی
      :(

      Comment


      • #4
        Re: زندگی اور ہم

        Originally posted by saraah View Post
        i love dear life





        Comment


        • #5
          Re: زندگی اور ہم

          Originally posted by بابا کھجل سائیں View Post
          :thmbup::thmbup:


          nice work Khan:rose



          just 4 u baniaz




          زندگی اپنے لہو کا نام ہے
          اعتبار آرزو کا نام ہے


          اک مسافر کا سفر ہے زندگی
          پر خطر اک راہگزر ہے زندگی


          زندگی بھولی ہوئی منزل بھی ہے
          زندگی ٹوٹا ہوااک دل بھی ہے


          آنسوئو ں کی ایک مالا زندگی
          چاند سے چہرے کا ہالا زندگی


          تھم بھی جائے تو رواں ہے زندگی
          داستان کن فکاں ہے زندگی


          ہے کبھی تسلیم کی ًخو زندگی
          ہے کبھی میں اور کبھی تُو زندگی


          مفلسی میں بھی گزر کرتی ہے یہ
          تخت پر بھی سسکیاں بھرتی ہے یہ


          ایک شوخی ہے ،حیا ہے زندگی
          حسن ہے حسنِ ادا ہے زندگی


          کامنی سی ایک صورت زندگی
          موہنی سی ایک مورت زندگی


          زندگی سہمی ہوئی دلہن بھی ہے
          زندگی بے نام سا مدفن بھی ہے


          زندگی اپنے جنون کا نام ہے
          زندگی آنکھوں میں خوں کا نام ہے


          موجہ آب رواں ہے زندگی
          زندگی کے درمیاں ہے زندگی


          زندگی ذوق ِ فنا کا نام ہے
          یہ تیقن حاصل ابہام ہے


          نامکمل ہے ابھی تک کائنات
          کر رہی ہے زندگی کچھ تجربات


          ساز کے سینے میں اک آواز ہے
          زندگی کیا ہے سراپا راز ہے


          کس نے پایا ہے سراغ زندگی
          زندگی ہے خود چراغ زندگی


          زندگی ساحل بھی ہے طوفان بھی
          خود مسیحا خود بلائے جان بھی



          زندگی ہے سنگ در کی آرزو
          خوب سےخوب تر کی جستجو


          زندگی روشن جبین کا نام ہے
          زندگی پختہ یقین کا نام ہے



          یار کے دم سے سلامت زندگی
          ورنہ واصف ہے قیامت زندگی
          کیا بات ہے بابا صاحب آپ کی ، آپ نے تو اس زندگی کی نظم میں ساری حقیقت ہی کہہ ڈالی
          بہت بہت شکریہ جناب





          Comment

          Working...
          X