کچھ محبتیں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں ۔خاموش خاموش ،لیکن ان کی مہک ان کے ہونے کی پہچان ہوتی ہے ۔کچھ لپکتے شعلوں کی طرح کہ ان میں جلنے والے خود بھی جلتے ہیں اور ان کے قریب رہنے والے بھی یہ تپش محسوس کرتے ہیں ۔تب اظہار کی ضرورت بھی کہاں باقی رہتی ہے ۔
کچھ محبتوں میں ندی کی لہروں کی سی روانی ہوتی ہے اور کچھ میں میدانی دریاؤں سی طغیانی۔کچھ ٹوٹنے والے تاروں کی طرح ہوتی ہیں۔آناََ فاناََ چمک کر فناہ ہو جانے والی محبتیں،اور کچھ محبتیں قطبی ستاروں کی سی پیدار مستقل راہ دکھانے والی محبتیں اندھیروں میں روشنی بن کر جگمگانے والی محبتیں۔کچھ محبتیں آبشاروں کی طرح ہوتی ہیں کہ جب نچھاور ہوتی ہیں تو شور مچاتی ہیں ۔دندناےی ہوئی ،اور کچھ پربتوں کے دامن سے پھوٹنے والے جھرنوں کی طرح ٹھنڈی میٹھی،دھیمی دھیمی شفاف،محبتیں جینے کا عزم عطا کرتی ہیں ۔
تیرا عشق تھا جو غبار بن کر قدم قدم میرے ساتھ تھا
تیری خواہشوں کا دیا بجھا ،تو نگر نگر ہے دھواں دھواں
اشفاق احمد
تیری خواہشوں کا دیا بجھا ،تو نگر نگر ہے دھواں دھواں
اشفاق احمد
Comment