Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

(بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

    الہی یہ کس نگر کے لوگ ھوتے ہیں !
    درویشی ریت کا زرا سا ذرا نہیں ھوتی اور نہ ھی مٹھی بھر ریگ کی مانند ھے یہ تو ادب، خدمت، اطاعت اور ریاضت کے ان گنت اربوں کھربوں زروں کا خشک صحرا ھوتا ھے۔۔ چکا چوند اُجالے میں سراب اور گھٹا ٹوپ اندھیرے میں قطبی تارا۔۔۔ حاصل گھاٹ تو کبھی نیل کا ماٹ، دلق اویسی تو کبھی کاسہ قیس یہ فغان یعقوب بھی ھے اور کبھی صبر ایوب بھی۔۔ یہ درفش کاویانی بھی ھے اور عصائے سلیمانی بھی ھے، یہ ہنر آزری بھی اور سحر سامری بھی ھے۔
    میں درویشی کی راہ کا کمزور سا مسافر ھوں۔۔ زاد راہ ھے نہ ہمت و سکت، در در بھٹک رہا ھوں، ٹھوکریں، رسوائیاں، رتجگے، جان ماریاں میرا نصیب ہیں۔۔ مجھے یہ حکم ھے کے چلتے رھو۔۔۔ اللہ کی زمین، آسمان، پہاڑ، دریا، صحرا، جنگل ویرانے، گل خانے تمھارے منتظر ہیں، جاؤ ان سے آشنائی پیدا کرو، پیادہ، جانوروں کی پیٹھ، گول پہیوں والی مشینوں پہ، آہنی پروں والے پرندوں پہ، سمندروں کے سینے پہ تیرتے ھوے راج ہنسوں پہ کہ درویشی، دریوزہ گری نہیں۔۔۔۔ دیدہ دری اور رفو گیری ھے۔
    گندہ کرنا ایسا مشکل نہیں جتنا مشکل پاک صاف کرنا ھوتا ھے۔۔۔ سرسراتی ہوا کی مانند مست خرامی بھی کبھی ایسی سوہان روح نہیں ھوتی جیسی حالت قید و قیام، روح فرسا ھوتی ھے، کہہ بول لینا دینا ھی اتنا دکھ درد کا باعث نہیں ھوتا جتنا ک چپ گمُ ، جان جلاتی ھے۔۔ چکی کا قطب خود تو دھرا، کھڑا ، گڑا اور پڑا رہتا ھے۔۔ مگر مدار کے اندر پتھر پاٹوں کو جمائے، چلائے، بھگائے رکھتا ھے۔۔۔۔۔ آسمان، ستاروں سے ذمین، زروں سے۔۔۔۔۔ سمندر، قطروں سے اور دشت دمن، اشجار و اثمار سے جل تھل ھوتے ہیں ۔۔۔۔۔
    (کاجل کوٹھا سے اقتباس) از بابا محمد یحی خان
    الہی یہ کس نگر کے لوگ ھوتے ہیں ! درویشی ریت کا زرا سا ذرا نہیں ھوتی اور نہ ھی مٹھی بھر ریگ کی مانند ھے یہ تو ادب، خدمت، اطاعت اور ریاضت کے ان گنت اربوں کھربوں زروں کا خشک صحرا ھوتا ھے۔۔ چکا چوند اُجالے میں سراب اور گھٹا ٹوپ اندھیرے میں قطبی تارا۔۔۔ حاصل گھاٹ تو کبھی نیل کا ماٹ، دلق اویسی تو کبھی کاسہ قیس یہ فغان یعقوب بھی ھے اور کبھی صبر ایوب بھی۔۔ یہ درفش کاویانی بھی ھے اور عصائے سلیمانی بھی ھے، یہ ہنر آزری بھی اور سحر سامری بھی ھے۔ میں درویشی کی راہ کا کمزور سا مسافر ھوں۔۔ زاد راہ ھے نہ ہمت و سکت، در در بھٹک رہا ھوں، ٹھوکریں، رسوائیاں، رتجگے، جان ماریاں میرا نصیب ہیں۔۔ مجھے یہ حکم ھے کے چلتے رھو۔۔۔ اللہ کی زمین، آسمان، پہاڑ، دریا، صحرا، جنگل ویرانے، گل خانے تمھارے منتظر ہیں، جاؤ ان سے آشنائی پیدا کرو، پیادہ، جانوروں کی پیٹھ، گول پہیوں والی مشینوں پہ، آہنی پروں والے پرندوں پہ، سمندروں کے سینے پہ تیرتے ھوے راج ہنسوں پہ کہ درویشی، دریوزہ گری نہیں۔۔۔۔ دیدہ دری اور رفو گیری ھے۔ گندہ کرنا ایسا مشکل نہیں جتنا مشکل پاک صاف کرنا ھوتا ھے۔۔۔ سرسراتی ہوا کی مانند مست خرامی بھی کبھی ایسی سوہان روح نہیں ھوتی جیسی حالت قید و قیام، روح فرسا ھوتی ھے، کہہ بول لینا دینا ھی اتنا دکھ درد کا باعث نہیں ھوتا جتنا ک چپ گمُ ، جان جلاتی ھے۔۔ چکی کا قطب خود تو دھرا، کھڑا ، گڑا اور پڑا رہتا ھے۔۔ مگر مدار کے اندر پتھر پاٹوں کو جمائے، چلائے، بھگائے رکھتا ھے۔۔۔۔۔ آسمان، ستاروں سے ذمین، زروں سے۔۔۔۔۔ سمندر، قطروں سے اور دشت دمن، اشجار و اثمار سے جل تھل ھوتے ہیں ۔۔۔۔۔ (کاجل کوٹھا سے اقتباس)
    از بابا محمد یحی خان
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

  • #2
    Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

    1
    Click image for larger version

Name:	1925343_709275455779843_1959333193_n.jpg
Views:	1
Size:	43.7 KB
ID:	2430464
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • #3
      Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

      "میرے بابا جی اپنے بچوں کو پیچیدہ قسم کے مجاہدوں میں ڈالنا پسند نہیں کرتے تھے۔ وہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ اللہ کے بندے کے لیے رزق حلال کمانا، دین و دنیا کا علم حاصل کرنا، حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد پورے کرنا اور اپنے لواحقین کے حقوق کا خیال رکھنا ہی سب سے بڑے چلے اور مجاہدے ہیں، اور کسی چلے کی ضرورت نہیں۔ مجاہدوں کی مشقت جھیلنا ضروری نہیں، یہ مخصوص راستے کے مسافروں کا تردد ہے اور اللہ پاک ان کو خوف و خلجان سے محفوظ فرماتا ہے۔ "
      (محمد یحیی خان)
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • #4
        Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

        2
        Click image for larger version

Name:	1621672_700068956700493_1795752432_n.jpg
Views:	1
Size:	65.1 KB
ID:	2430465
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • #5
          Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

          جس طرح کچھ دینے اور بخشنے کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ بہم ہو جاتا ہے اسی طرح چھینا جھپٹی اور چُھپانے چھیدنے کے لئے بھی کوئی نہ کوئی چَھدا ڈال دیا جاتا ہے، بِھیتر کچھ اور ہوتا ہے اور باہر کچھ اور بِپتا ڈال دی جاتی ہے۔ ناز و ادا، وفا و حیا، حُسن و جمال اور کرامت و کمال والوں کے ہاں ایسے کارنامے ہوتے ہی رہتے ہیں یعنی، جو چاہے آپ کا حُسنِ کرشمہ ساز کرے۔۔۔
          پِِیا رنگ کالا از بابا محمد یحیٰی خان
          صفحہ نمبر 260
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • #6
            Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

            میں اِس دِید تماشے میں مگن، سوچ رہا تھا کہ مالک! یہ کس ہستی کے وسنیک ہیں، یہ کیسے سلسلے اور منزلیں ہیں؟ تیرے اِن پُراسرار بندوں کے قول و فعل کی یہ حالتیں کم از کم میری سمجھ و عقل سے بالا ہیں۔ ہم جو کچھ دیکھتے ہیں وہ ہوتا نہیں اور جو ہوتا ہے، وہ نہ سمجھ میں آتا ہے اور نہ نظر میں، جو ظاہر نماز پڑھتا ہے وہ پاؤں دَاب رہا ہے اور جو بظاہر غافل سویا ہوا ہے اور نماز پڑھتا نظر نہیں آتا وہ پاؤں دبوا رہا ہے۔ الہی! یہ کیسا تماشا، عقیدت اور یقین ہے۔
            جاگنے والے کو محروم دو عالم رکھا
            سونے والے سے کہا جا ساری خدائی تیری

            پیا رنگ کالا، بابا محمد یحیی خان، صفحہ، 188
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • #7
              Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

              تو پیاسی ہے اور پیاس میں گندا یا صاف پانی نہیں دیکھا جاتا،

              کالا شاہ کالا

              از بابا محمد یحییٰ خان
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • #8
                Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

                یہ کبھی نہیں سوچنا چاہیے کہ خدا ہمارے لیے ایک اعلٰی درجے کا گھر بنا دے گا۔ ایک بارہ کنال کی کوٹھی سجا دے گا تا کہ ہم سکون کے ساتھ اور مزے کے ساتھ اس میں رہیں اور موجیں کریں۔ ایسا نہیں سوچنا چاہیے اور نہ ہی یہ مانگنا چاہیے۔ ہمیں بارہ کنال کی کوٹھی کی بجائے خدا کے اندر رہنا چاہیے۔ کوٹھی نہیں مانگنی چاہیے، خدا مانگنا چاہیے اور جس نے خدا مانگ لیا، پھر وہ سب کوٹھیوں والوں سے افضل ہوگیا۔

                (بابا صاحبا سے اقتباس)
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • #9
                  Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

                  کہتے ہیں کہ جس ریاست میں عوام مہنگائی، ملاوٹ، عدم تحفظ و انصاف سے دوچار ہوں گے۔۔۔جہاں رشوت اور اقربا پروری کا بول بالا ہوگا۔عزتِ نفس اور شخصی آزادی چھین لی گئی ہوگی وہاں عوام الناس میں سب سے پہلے صبر و تحمل غائب ہوتا ہے۔ بے صبوری، بے اعتمادی، چڑچڑا پن اور بے یقینی کے ساتھ خودغرضی بھی در آتی ہے۔
                  مرکز و ملت کا تصور دھندلا جانے کا خدشہ لاحق ہوجائے گا۔
                  (کاجل کوٹھا۔ صفحہ نمبر 513)
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • #10
                    Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

                    "کاگا۔۔۔۔۔ پُوچھو کہ کہاں تک پرواز نہیں کر سکتا۔ کاگا تو سیاہ پوش درویش ہوتا ہے۔ "کیا'کیا" کی چِنتا اِسے ہر پل بے چین اور بے قرار رکھتی ہے جسے ہم"کاں'کاں" سمجھتے ہیں۔ وہ "کیا کیا' کیوں کیوں" ہے۔ وہ ہر سَمے کھوجتا رہتا ہے۔ یہ موذّنِ اوّل، اِسے اَزل اور اَبد کا گیان مِلا۔ اِسی نے اَلست، ہست اور مست کا فلسفہ سمجھایا۔ یہ چِھین اور اُچک لیتا ہے، مانگتا نہیں۔ یہ گھر دَر کا قائل نہیں، یہ رنگ رُوپ کا چولا نہیں بدلتا۔ کتّا، کبوتر رنگ سنگ بدلے مگر کاگا کا راگا کبھی نہ بدلے۔ یہ زیرک درویش مرنے کے بعد دفن کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ کتّا روڑی، کبوتر شکم اور کاگا گور گھورا۔۔۔۔۔ "

                    پِیا رنگ کالا از بابا محمد یحیٰی خان
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • #11
                      Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

                      ہاں، اللّہ سُبحان و تعالٰی کی تمام مخلوقات میں فضیلت و پس ماندگی، بڑھوتری کمتری، گندی نگندی موجود ہے۔ اِس میں صرف اشرف المخلوقات حضرتِ اِنسان ہی نہیں بلکہ جنّات اور ارواح کے علاوہ مُختلف عالم، دیگر جہاں، بَروج ستارے، اَرض و سماء، نباتات، معدنیات، حَجرات، پہاڑ، صحرا، سمندر، جنگل، وادیاں، بستیاں، شہر اور پھر درندے، پرندے، آبی مخلوق، پھل پھول، سبزیاں ترکاریاں، یہاں تک کہ مزاج، لہجہ، ہر چیز میں ادنٰی اعلٰی، اچھا بُرا، سعد و نحس، خُوب و خراب، شاہ گدا، دبنگ و درویش موجود ہیں۔
                      عرشوں میں عرشِ بریں، رسولوں میں خیر المُرسلیں صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم، کتابوں میں کتابِ مبیں، مہینوں میں رمضان المُبارک کا مہینہ، دِنوں میں جُمعتہ المُبارک، پہروں میں رات کا آخری پہر، شہروں میں شہرِ مدینہ، حجرات میں عقیق جیسا نگینہ، صحابہ میں علی رضی اللّہ تعالٰی عنہ شیرِ خُدا جیسا اور عاشقوں میں اویس صدق و وفا، بلالِ حبشی جیسا اور عالموں میں احمد رضا جیسا۔۔۔۔۔ درندوں میں شیر، پرندوں میں شہباز اور اِنہیں جانوروں میں لکڑ بھگا، بِجّو اورگدھ، گدھا بھی ہوتا ہے۔ فرشتوں میں قدس الامین بھی ہیں اور شیطان الرّجیم بھی تھے۔ اِدھر حضرت سلیمان علیہ السلام، سکندر، نمرود، فرعون اور شدّاد بھی تھے۔ حسین رضی اللّہ تعالٰی عنہ بھی تھے اور یزید بھی تھا، حمزہ رضی اللّہ تعالٰی عنہ بھی اور ابو جہل بھی۔۔۔۔۔ اِسی طرح دنیا کی ہر چیز میں اعلٰی اور ادنٰی کی صفات موجود ہوتی ہیں۔۔۔۔۔ ہاں، جگہیں بھی اِنسانوں کی مانند باشاہ اور درویش ہوتی ہیں، وہی فرق جو کسی شاہ کے دربار اور فقیر کے حُجرے میں ہوتا ہے۔

                      پِیا رنگ کالا از بابا محمد یحیٰی خان
                      صفحہ نمبر 507
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • #12
                        Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

                        "جاننا" تو ہر کسی کا بُنیا دی حق ہے، اِنسانی ضرورت ہے۔ اِس کے بغیر آپ محض کاٹھ کے ایک پُتلے ہیں۔ قادرِ مطلق نے بھی اپنے احکام و ارشادات میں "جاننے" پہ بہت شدّت سے زور دیا ہےکہ اپنے ربّ کو جانو۔ اُس کی نعمتوں اور عطاؤں میں، زمین و آسمان، چاند سورج، سِتاروں اور کہکشاؤں کی گردشیں، اِن کے جھرمٹ محور، خلاؤں کی لا محدود، پُر اسرار خاموشیاں، بحر و بر کی وُسعتوں گہرائیوں کے ضم و دَم۔ کوہ و دمن، دشت و صحرا، ہوائیں خوشبوئیں، رنگ و نمو، نغمے زمزمے، آہنگ ترنگ، چرند پرند، علوم فنون، زِندگی موت، اِنسانی دماغ، اس کا قلب، سماعت، بصارت، نطق احساسات جذبات یعنی جو کچھ بھی کائنات اور زِندگی و حرکت سے وابستہ ہے سب "جاننے" اور "ماننے" سے عبارت ہے۔ ہر ذی نفس اپنی بساط، اپنے مذاق و ظرف اور اہلیّت، ضرورت و طبع کے مطابق "جاننے" کے عمل سے گذرتا ہے۔

                        پِیا رنگ کالا از بابا محمد یحیٰی خان
                        صفحہ نمبر 40
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • #13
                          Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

                          پرندہ بن کر ُاڑو گے تو نئے ارض و سما دیکھو گے۔ روشنی بن کر پھیلو گے تو نئے زمانہ و زمن دیکھو گے۔۔۔خوشبو بن کر بکھرو گے تو نت نئے ثمر و چمن دیکھو گے۔۔۔پرندے کا کام اُڑنا،روشنی کا کام پھیلانا اور خوشبو کا کام بکھرنا ہے۔ درویش۔۔۔پرندے،روشنی اور خوشبو کی مانند ہوتا ہے۔۔۔جنہیں درگاہوں کی گھٹن راس نہیں آتی, وہ جہانوں کی شاہراہوں پہ نکل جائیں۔۔۔۔کہتے ہیں کہ سوار سے زیادہ پیادہ حاصل کرتا ہے۔۔راستوں کا سواد بھی اور منزل کا ثمر بھی۔۔۔
                          (مُحمد یحیٰی خان۔ کاجل کوٹھا۔صفحہ نمبر ۲۲۱)
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • #14
                            Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

                            انسان جب کسی عورت کو چاہنے لگے یا حاصل کرنا چاہے تو رشتے ناتے، جائز ناجائز، اخلاق قانون، سب کچھ ٹھوکروں پہ رکھ لیتا ہے- شیطان اس کے دماغ کو اپنا ہیڈ کوارٹر بنا لیتا ہے' مقصد تک پھنچنے کے لئے ایک سو ایک طریقے اور رستے سامنے آ جاتے ہیں- رشتوں کی پائمالی'انسانی قدروں اور اخلاقی تقاضوں سے روگردانی معمولی چیزیں ہیں' قتل و غارت تک رو ہو جاتا ہے---

                            شب دیدہ از بابا یحییٰ خان
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • #15
                              Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

                              عقیدت، محبت سے کمال اُوپر کی چیز ہوتی ہے۔۔۔۔۔ محبت میں جذبات کا عَنصر زیادہ ہوتا ہے اور عقیدت صرف اور صرف حقیقت ہوتی ہے۔۔۔
                              سُنا ہوگا، محبت اندھی ہوتی ہے جبکہ عقیدت اِک دیدہ بِینا ہوتی ہے۔ محبت، شکوے شکائتیں، سچ ،جُھوٹ اور دو بیوقوف، ڈرامہ گیر، جذبات پسند افراد کے درمیان شاید ایک ریت کا پُل ہوتی ہے۔ جس کے آس پاس شک، بد گُمانی اور بے اعتماد ی کے جھکّڑ، آندھیاں مُسلسل زور آزمائیاں کرتے رہتے ہیں۔ عقیدت میں حَسد اور شِکوہ نہیں ہوتا۔۔۔

                              کاجل کوٹھا از بابا محمد یحییٰ خان
                              صفحہ نمبر 112
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              Working...
                              X