Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

(بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

    کہا جاتا ہے کہ عِلم کی جستجو۔۔۔ ایک ضرورت مند کی طرح ہوتی ہے۔جو اپنے مطلب کی چیز خریدنے کے لئے دوکان پہ جاتا ہے۔۔۔ چہ جائیکہ وہ دوکان کسی ناپسندیدہ شخص کی ہو۔۔۔مطلب تو اپنی ضرورت کی چیز سے ہوتا ہے، قیمت ادا کی وہ چیز اُٹھائی اور چلے آئے۔۔۔

    کاجل کوٹھا از بابا محمد یحییٰ خان صفحہ نمبر 83
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • #17
      Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

      سوچ اورخیال بھی شاید مُرغِ زرّیں کی مانند دو خوشنُما پرندے ہوتے ہیں۔۔۔ نرم نرم ملائم نظر نواز رنگوں کی ایک دلفریب قوسِ قزح۔۔۔ انسان جب ان برق پرواز پرندوں کے پیچھے لگ جاتا ہے تو پھر وہ "عنصرِ موجود" کی گرفت سے وقتی طور پہ نکل جاتا ہے۔۔۔ وجود سامنے موجود ہوتا ہے مگر ذہن، دماغ سوچوں اور خیالوں کے پرندوں کے پیچھے کہیں لگا ہوتا ہے۔۔۔ آنکھیں کُھلی دیکھ رہی ہوتی ہیں مگر سامنے نہیں۔۔۔کہیں اور اُفق کے اُس پار۔۔۔ جہاں کہیں مُرغِ زرّیں محوِ پرواز ہوتے ہیں۔ اسی طرح کان بھی وَا ہوتے ہیں مگر وہ کسی اور فریکوئنسی پہ سیٹ ہوتے ہیں۔

      کاجل کوٹھا از بابا محمد یحییٰ خان صفحہ نمبر 99
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • #18
        Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

        مُطربۂ وقت کی نغمہ ریزیاں کبھی نہیں تھمتیں۔ اس کے زمزموں کے دَمدَمے ہر لحظہ دہلاتے رہتے ہیں۔اس کے الاپ، تان، پلٹےاور مُرکیاں مختلف انگوں، رنگوں۔۔۔ جگہوں، شکلوں میں جلوہ نُما ہوتی رہتی ہیں۔تارِ نفس سے نکلا ہوا ہر نغمہ، پہلے نغمے کا اِک نیا رُوپ ہوتا ہے جو ہر لحاظ سے جُدا سا، علاحدہ۔۔۔ مگر دیکھنے محسوس کرنے سے یکساں ہی لگتا ہے۔پہلے قدم کے بعد کا ہر قدم پہلے اُٹھنے والے ہر قدم سے مُختلف ہوتا ہے۔کچھوا چھوٹے چھوٹے پَگ دَھرتا، رواں دواں کم ہی محسوس ہوتا ہے۔ مگر وہ صدیوں کے فاصلوں کو یُوں طے کر لیتا ہے کہ انسان کی تیز طرّار عقل ششدر سی رہ جاتی ہے۔ ہبوطِ آدم سے لیکر آج تک کروڑوں، کھربوں سال بیت گئے مگر گُذرتے ہوئے کبھی محسوس نہیں ہوئے۔ ہر دور کے انسان نے ہر لمحہ ہر لحظہ خود کو تازہ دَم ہی محسوس کیااور بھر پُور زندگی بَسر کی جیسے وقت اس پہ پہنچ کر تَھم سا گیاہو۔ بس یہی نظر اور احساس کا دھوکا ہے۔۔۔

        کاجل کوٹھا از بابا محمد یحییٰ خان صفحہ نمبر 115
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • #19
          Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

          دُکھ، دَرد اور آزار اگر دائمی صورت اختیار کرلیں تو تکلیف کا احساس ختم ہوجاتا ہےبلکہ ایک طرح سے راحت کا سبب بن جاتے ہیں۔

          "زہر باد " شبِ دیدہ
          از بابا محمد یحییٰ خان
          صفحہ نمبر 30
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • #20
            Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

            کسی نے کہا کے کہ مَرد اور عورت محض دو متضاد مگر ہم سواد جنسیں ہیں۔ ان کے مابین سارے تعلق رشتے صرف مصلحتیں، وقت کے تقاضے، مجبوریاں اور منافقتیں ہیں، اصول شرافت کی مشقیں، علم الاخلاق کی تاویلیں، سماجی حدود بندیاں، صرف معاشرتی توازن برقرار رکھنے کے لئے ہیں۔ مَرد صرف مَرد اور عورت صرف عورت ہے۔۔۔

            "زہر باد " شبِ دیدہ
            از بابا محمد یحییٰ خان
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • #21
              Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

              طوائف کی طبیعت اورتربیّت بھی نرالی ہوتی ہے۔اس کے عشرت خانے پہ بندہ گِرے یا پرندہ، بجلی گِرے یا تجلّی، بَد معاش یا بھلا مانس، وہ سب کا سواگت کرتی ہے۔وہ انسان اور مزاج شناس ہوتی ہے، دِلنوازی اور دِلداری کا دریا نہیں بلکہ ایک سمندر ہوتی ہے۔رُجھانا بہلانا، عشوؤں اور اَداؤں سے دِلوں میں سیندھ لگانا اس کا اصل پیشہ اور ہُنر و فن ہوتا ہے۔ ان بازاروں، گلیوں میں جانے والے اکثر لوگ ضروری نہیں کہ عیاشی یا بدکاری کے لئے ہی جاتے ہوں اور یہ بھی نہیں کہ یہاں صرف عیاش، بدکار اور جسم و ادا فروش ہی رہتے بستے ہیں بلکہ یہاں منزّہ نفس، نیک، باکردار اور بلند و اعلیٰ اخلاق و اعمال والی ہستیاں بھی فروکش ہوتی ہیں۔ مسجدیں، مدرسے، امام بارگاہیں، اولیاء اللہ کے مزار بھی ہوتے ہیں۔ موسیقاروں کے بڑے بڑے گھرانے اور ڈیرے ہوتے ہیں، سماجی اور فلاحی بہبود کے ادارے ہوتے ہیں بلکہ دیکھا جائے تو ہمارے ثقافت اور فنونِ لطیفہ کی ساری وراثت کے سَوتے یہیں سے پُھوٹتے اور پروان چڑھتے ہیں۔

              پِیا رنگ کالا از بابا محمد یحیٰی خان
              صفحہ نمبر 560
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • #22
                Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

                انسان جب اپنی کسی خواہش یا تمنّا کی ناکامی پہ پریشان، اُداس یا مایوس سا ہوتا ہے تو پھر اسے کچھ بھی اچھا نہیں لگتا، جگمگ جگمگ کرتی روشنیاں بڑی بے نور اور اندھی سی لگتی ہیں۔ کوئی ہنسے کِھلکھلائے تو بھی اچھا نہیں لگتا۔ خوشبو، وحشت پیدا کرتی ہے اور اپنے بیگانے سے لگتے ہیں۔

                پِیا رنگ کالا از بابا محمد یحیٰی خان
                صفحہ نمبر 560
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • #23
                  Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

                  کہتے ہیں کہ انتظار سے بڑھ کر کوئی اذیّت اور بربریّت نہیں ہوتی۔ انتظار تو آنکھوں میں غیض کے انگارے ، دِل و دماغ میں شُبہات اور وسوسات کا دُھواں پھیلا دیتا ہے اور انتظار کرنے والا تو دُوہری دَھار کے خنجر کی مانند اپنی آتی جاتی سانسوں کے چرکے سہتا ہوا، بے دَرد ٹھہرے ہوئے سَمے کی سُولی پہ صبر کا کا لا کنٹوپ چڑھائے لٹکا ہوتا ہے۔

                  پِیا رنگ کالا از بابا محمد یحیٰی خان
                  صفحہ نمبر 610
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • #24
                    Re: (بابا محمد یحی خان) Baba Muhammad Yahya Khan Aqwaal

                    وہ خدائے عظیم و برتر ہی ہے جو خوک و خرگوش، باگھ و بکری۔۔۔ کافر و مسلمان، نجس و پاک، ارفع و ادنٰی کی تفریق و تمیز کئے بغیر سب کو رِزق بہم پہنچاتا ہے اور خُوب پہچانتا ہے۔ اِنسان کی سمجھ اِدراک اور حوصلہ و ظرف پہ ہو تو چند ایک نام نہاد نیکوں اور کچھ گائے ، بکریوں،مرغیوں، موروں کے علاوہ سب جاندار بھوکے پیاسے ہی مریں۔۔۔۔!

                    محمد یحیٰی خان۔ کاجل کوٹھا
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    Working...
                    X