Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

(مُحمد یحیٰی خان۔ کاجل کوٹھا)

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • (مُحمد یحیٰی خان۔ کاجل کوٹھا)




    وقت کا کچھوا، چلتا ہوا تو آہستہ آہستہ دِکھائی دیتا ہے مگر اکثر و بیشتر برق رفتار خرگوش سے بہت پہلے منزل پہ پہنچ جاتا ہے۔
    وقت کا ثمر بھی ہوتا ہے اور اَجر بھی اور یہ وقت کبھی صبر اور جبر بھی ہوتا ہے۔۔۔۔
    کبھی کبھی
    مقدّر اور وقت آپس میں گٹھ جوڑ بھی کرلیتے ہیں یا یونہی پاؤں پانسہ کہیں صبر، جبر کے ایسے خانے میں پڑ جاتا ہے جو کہ گزر گمان میں بھی نہیں ہوتا۔۔

    (مُحمد یحیٰی خان۔ کاجل کوٹھا)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: (مُحمد یحیٰی خان۔ کاجل کوٹھا)




    تدبیر بھی تقدیر کے آگے سرنگوں ہوتی ہے۔۔۔۔ مَشّیتِ ایزدی کے سامنے لبیک کہنا ہی بندگی کا اصل مفہوم ہے۔۔۔۔ ہمارے تمہارے چاہنے، سوچنے یا کرنے سے ہی اگر تمام مسئلے حل ہوسکتے تو پھر خدا کہاں ہے ؟ ہم منزل کی سمت قدم بڑھا کر سفر تو شروع کر سکتے ہیں لیکن منزل پا لینا ضروری نہیں ٹھہرتا۔ ہر حال میں راضی بہ رضا رہنا ہی منزل کا مفہوم ہے۔

    (محمد یحیٰی خان۔ کاجل کوٹھا۔ صفحہ نمبر563 )

    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    Working...
    X